3 جنوری، 2014

اسلام آباد ہائیکورٹ کی سابق چیف جسٹس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے 9 جنوری تک مہلت

اسلام آباد: ہائی كورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری كو سیكیورٹی کے لئے بلٹ پروف گاڑی فراہم كرنے كے لئے وزارت داخلہ اور  كابینہ ڈویژن كو 9 جنوری تک کی مہلت دے دی۔
اسلام آباد ہائی كورٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری كو سیكیورٹی دینے سے متعلق درخواست كی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز نے آئی جی اسلام آباد سکندر حیات سے كہا كہ كیا آپ لوگ کیا سابق چیف جسٹس سے كوئی بدلہ لے رہے ہیں، اگر افتخار محمد چوہدری كو بلٹ پروف گاڑی نہ ملی تو تمام وی وی آئی پیز سے بلٹ پروف گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی جس پر سکندر حیات نے كہا كہ ہمارے پاس بلٹ پروف گاڑیاں نہیں ہیں اور صرف وزیر اعظم كی ہدایت پر ہی بلٹ پروف گاڑی دی جاسكتی ہے جس پر فاضل جج نے كہا كہ كیا اب سابق چیف جسٹس خود وزیر اعظم سے گاڑی كا پوچھنے جائیں گے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی دینے سے متعلق اب كوئی بہانہ نہیں چلے گا، وزارت داخلہ اور كابینہ ڈویژن 9 جنوری تک افتخار محمد چوہدری كو بلٹ پروف گاڑی سمیت مكمل سیكیورٹی فراہم كرے۔
دریں اثنا عدالت عالیہ نے سابق چیف جسٹس كو سیكیورٹی كی فراہمی كے خلاف درخواست دائر كرنے والے وكیل ریاض احمد كو  ایک لاكھ روپے جرمانے كا بھی حكم دیا۔

چچا کو ساتھیوں سمیت ’کچا‘ کتوں کو کھلا دیا

پینگ ینگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جنگ نے اقتدار پر گرفت مضبوط کرنے کیلئے اپنے چچا اور ان کے ساتھیوں کو بھوکے کتوں کے آگے ڈال دیا۔ اخبار سٹریٹس ٹائمز کے مطابق کم جنگ نے اپنے چچا کو حکومتی چپقلش کی وجہ سے ہلاک کیا۔ ذرائع کے مطابق 120 خطرناک کتوں کو 3 دن تک بھوکا رکھا گیا اور اس کے بعد کم جنگ کے چچا جانگ اور ان کے دوستوں کو کتوں کے آگے ڈال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کتوں نے ان کو مکمل چیر پھاڑ کر کے کھا لیا۔

Kerry Holds Talks With Palestinian Leader


Tech terms to remember from 2013







بنگلا دیش میں سیاسی ابتری؛ سری لنکا کی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میزبانی کی پیشکش

کولمبو: بنگلہ دیش میں خراب سیاسی صورتحال کے پیش نظر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے پیشکش کردی.
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کو 24 فروی سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی تاہم 5 جنوری کو عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں اور ہڑتالوں میں تیزی آچکی ہے، دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نیشنتھا رانا ڈنگا نے پیشکش کی ہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل کو عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ اور ایشیا کپ کسی اور مقام پر منتقل کرنا ہے تو سری لنکا میزبانی کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا دونوں ایونٹ کی میزبانی کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اگر ہمیں کم وقت  پر بھی میزبانی کے لئے کہا گیا تو اسے خوشی سے قبول کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے لئے دارالحکومت ڈھاکا، چٹاگانگ اور سلہٹ کا انتخاب کیا تھا تاہم تینوں شہروں میں گزشتہ ایک ماہ سے پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

اردو بولنے والوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے ورنہ الگ صوبہ بنادیا جائے، الطاف حسین

حیدرآباد: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اردو بولنے والوں کے ساتھ سندھ میں سوتیلی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور اگر ہمارے مطالبات نہیں ماننے تو اردو بولنے والوں کے لیے الگ صوبہ بنایا جائے۔
حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے پیپلز پارٹی اور قوم پرست جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، بلاول بھٹوزرداری اور آصف زرداری میز پر بیٹھ کر بات کرلیں کیونکہ یہ عمل آپ کو آج نہیں تو کل کرنا پڑے گا اگر الگ صوبہ نہ بنایا تو آگے چل کر بات ملک تک بھی پہنچ سکتی ہے، الطاف حسین نے کہا کہ آج میں بات چیت کے لیے تیار ہوں اگر خدانخواستہ  حالات میرے قابو سے ہو گئے تو پھر بات آگے تک چلی جائے گی، ہم نہ کسی کے غلام بننا چاہتے ہیں اورنہ کسی کے آقا بلکہ چاہتے ہیں کہ اردو بولنے والوں کو بھی اس ملک کا شہری سمجھ کر ان کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے۔
قائد ایم کیو ایم نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر اقوام متحدہ سندھ میں مردم شماری کرائے تو شہری آبادی  دیہی آبادی سے زیادہ نکلے گی، پیپلز پارٹی مرکز میں سندھ کارڈ استعمال کرکے سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتی رہی ہے، سندھ کےشہری علاقے ہڑپہ، موہن جودڑو کا نقشہ پیش کر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ، حکومت کوغنڈہ گردی کرنی ہے توکرے، ہم خونی آپریشنز کا سامنا کرچکے ہیں، جان دینا جانتے ہیں اور ہم نےجانیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخات کے حوالے سے نئی حلقہ بندیوں کا پیپلز پارٹی کو فائدہ تھا، ہم نے اس حوالے سےعدالت سے رجوع کیا جہاں انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کردیا گیا  ، اگر طاقت کے بل پرعدالتی فیصلہ نہیں مانا گیا تو پھر ہم آدمی ہیں تمہارے جیسے جو تم کروگے وہ ہم کریں گے۔
الطاف حسین نے صوبائی حکومت کو حیدرآباد میں یونیورسٹی بنانے کے لیے ایک ماہ کی ملہت دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے یونیورسٹی بنانے کا اعلان نہیں کیا تو پھر یہ کام ہم خود کریں گے  اوراس کے فنڈز کے لیے “جھولی مہم” شروع کی جائے گی۔
ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف ہوا میں تھے اور مارشل لا زمین پر موجود لوگوں نے لگایا، آرٹیکل 6 کی زد میں سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری اور سابق آرمی چیف جنرل کیانی بھی آتے ہیں۔ الطاف حسین نے انکشاف کیا کہ شریف الدین پیرزادہ، منصورعلی ایڈووکیٹ اور پرویز مشرف کو دھمکیاں دی گئیں، وفاقی حکومت اور چوہدری نثار علی خان کہاں ہیں اور دھمکیاں دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کیوں نہیں لائے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول تم میرے بھتیجے ہو اور بھتیجے بن کر رہو، پہلے تعلیم مکمل کرو پھر سیاست کرنا۔

امریکی طالبعلم نے مکڑی ڈرون تیار کرلیا

نیویارک…ایک امریکی طالبعلم نے مکڑی ڈرون تیار کیاہے جو ہدف کو لیزر سے جلا کر بھسم کر دیتا ہے۔امریکی طالبعلم ڈریک انتھونی کی تیار کردہ یہ روبوٹک مکڑی دراصل ایک ریموٹ کنٹرول ڈرون ہے جو خود میں نصب لیزر لائٹ کی بدولت کسی بھی چیز کو بھسم کردینے کردینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بیس سالہ طالبعلم کی تیار کردہ اس نوکھی ایجاد کو ڈیتھ رے لیزر ڈرون کا نام دیا گیا ہے جوہدف پر لیزر سے وار کرسکتا ہے،بس ایک بٹن دبانے کی دیر ہے اور ہدف جل کر خاکستر ہوجائے گا۔

Vin Diesel struggling with Paul Walker’s death

Vin Diesel is still mourning the loss of Paul Walker.
'The Fast and the Furious' star has admitted he is struggling to cope with the 'painful void' since his 'brother' died alongside his friend, Roger Rodas, when their car crashed and burst into flames in Santa Clarita, California on November 30.
The 46-year-old actor posted a picture of himself laughing with his late co-star while on a press tour for their latest film from the franchise on Facebook on Thursday (02.01.14), with the caption: 'There was always moments of child-like laughter... We had accomplished so much by 2013... P.s. The complexities of Brotherhood, and the painful void... of it's absence.'
Vin revealed late last month that 'Fast Furious 7,' which he began filming alongside Paul in September, will be released on April 10, 2015, even though they were on a break from shooting when the star passed away.
He posted a photo of them on Facebook on December 22 with the caption: 'The last scene we filmed together...There was a unique sense of completion, of pride we shared... in the film we were now completing... the magic captured... and, in just how far we've come... 'Fast and Furious 7' will be released...April 10th 2015! P.s. He'd want you to know first.'

مجھ سمیت کوئی بھی ’’یوتھ لون اسکیم‘‘ کا قرضہ میرٹ سے ہٹ کر نہیں دلاسکتا، وزیراعظم

حیدرآباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے شروع کی گئی قرضہ اسکیم کے ایک سال بعد اچھے نتائج نظر آئیں گے اور یقین ہے نوجوان قرضہ لے کرپوری محنت سے کام کریں گے اور نیک نیتی سے اسے واپس کریں گے ۔
وزیراعظم قرضہ اسکیم کے حوالے سے حیدرآباد ميں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں اربوں روپے قرضہ لینے والے لوگ موجود ہیں، آج تک صرف بڑے بڑے لوگوں کو قرضے دیئے گئے اور غریبوں کو کسی نے پوچھا بھی نہیں، ملک کے 60فیصد نوجوانوں کو دینے کو20لاکھ روپے بھی نہیں جو کہ ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضہ منظور یا نامنظور کرتے وقت درخواستوں کے ساتھ وجوہات بھی لکھی جانی چاہئیں تاکہ شفافیت اور میرٹ یقینی بنایا جاسکے، مجھ سمیت کوئی بھی میرٹ سے ہٹ کر کسی کو قرضہ نہیں دلا سکتا، اگر کسی سے ناانصافی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کی بعض شرائط پر عمل مشکل ہو رہا ہے لیکن شرائط پریشان کرنے کے لئے نہیں آسانیوں کے لئے ہیں، یقین ہے نوجوان قرضہ لے کرپوری محنت سے کام کریں گے اور نیک نیتی سے قرضہ واپس کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں اور ملک کی باگ دوڑ نوجوانوں کے ہاتھ میں آنی ہے، میں نے اپنی انتخابی مہم میں قرضہ اسکیم کا ذکر کیا اور اقتدار میں آ کراس اسکیم پر بہت محنت کی گئی، ایک سال بعد قرضہ اسکیم کے اچھے نتائج نظر آئیں گے اور ملک کی جی ڈی پی گروتھ بڑھے گی جس سے خوشحالی آئے گی۔
کراچی سرکل ریلوے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ان کی اس حوالے سے جاپانی سفیر سے بات ہوئی اور کراچی سرکلرمنصوبے پرجاپان تعاون کرے گا۔

گھریلو ملازمہ کا قتل،مکان مالک کی بیوی نے تشددکااعتراف کر لیا

لاہور…لاہور میں تشدد سے ہلاک ہونے والی دس سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مالک مکان کی بیوی نے معصوم بچی پر تشدد کا اعتراف کر لیا۔پولیس کے مطابق عسکری نائن کے ایک گھر میں کام کرنے والی دس سالہ ارم کو مردہ حالت میں سروسز اسپتال لایا گیا۔ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔پولیس نے گھر کے مالک الطاف، اس کی اہلیہ ناصرہ اور بیٹے عامر کو گرفتار کر لیا۔ملزمہ ناصرہ نے بچی پر 30 ہزار روپے چوری کا الزام لگاتے ہوئے تشدد کا اعتراف کر لیا۔ارم کا تعلق اوکاڑہ سے ہے، اس کی والدہ زبیدہ کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے وہ پائپ اور رسے بھی برآمد کر لئے جن کے ذریعے معصوم ارم کو قتل کیا گیا۔ بچی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جو اسے تدفین کے لئے اوکاڑہ لے گئے۔

میڈیکل بورڈ کا سابق صدر پرویز مشرف کی رپورٹس منظرعام نہ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پرویز مشرف کے علاج کے لئے تشکیل دیئے جانے والے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کی بیماری کے حوالے رپورٹس منظر عام نہ لانے کا فیصلہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز مشرف کے علاج کے لئے قائم کئے گئے میڈیکل بورڈ نے حتمی فیصلہ کیا ہے کہ سابق صدر کی بیماری کے حوالے سے رپورٹس کو منظر عام پر  اور نہ ہی کسی کو ان سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد میڈیکل بورڈ یہ فیصلہ کرے گا کہ ان کا علاج بیرون ملک یا آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہی کیا جائے تاہم اگر پرویز مشرف کا علاج فوجی اسپتال میں ممکن نہ ہوا تو انہیں بیرون ملک بھیجنے کے آپشن پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔
گزشتہ روز غداری کیس میں عدالت جاتےہوئے اچانک دل میں تکلیف کے باعث پرویز مشرف کو راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ ابھی تک زیر علاج ہیں۔ اسپتال میں کسی کوان سےملنے کی اجازت نہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کو مصنوعی تنفس نہیں دیا جارہا تاہم ان کی صحت پہلے سے بہترہے۔