12 دسمبر، 2013

جرمن کمپنی نے اُبلتے ہوئے گرم پانی کے نَل متعارف کروا دئیے گئے

برلن… این جی ٹی…انفرادیت اورجدت نے اب پا نی کے نلکوں میں بھی جگہ بنا لی ہے اسی لیے تو اب چائے یا کافی بنانے کیلئے کیتلی کی یا پھر پانی چولہے پر چڑھانے کی ضرورت نہیں رہی ،صرف نَل کھولیں اورگرما گرم پانی سیکنڈز میں حاصل کریں ۔خصوصی طور پر کچن کیلئے تیار کئے گئے ان منفرد نلکو ں کو جرمنی کی ایک تخلیقی کمپنیGroheنے تیار کیا ہے جن کو کھولتے ہی نہ صرف فلٹرشدہ بلکہ اُبلتا ہوا تیز گرم پانی خارج ہونے لگتاہے۔ان نلکوں کو تین لیٹر کی ایک ایسی کیتلی سے منسلک کیا گیا ہے جو چائے یا کافی کی تیاری کیلئے فوراً ہی گرم پانی کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔تو اب چائے بنانا منٹوں کا نہیں بلکہ سیکنڈوں کا کام ہے

فیس بک پر زیا دہ دوست بنا نے کا کو ئی فا ئد ہ نہیں

نیویارک…این جی ٹی…فیس بک پرہزاروں دو ست بنا نے کا کو ئی فا ئدہ نہیں کیو نکہ انسا نی دماغ 150 افرا د سے زیادہ کو ہینڈل نہیں کر سکتا ۔ یہ بات آکسفور ڈ یو نیور سٹی کے تحت کر ا ئی گئی ایک عالمی تحقیق میں ثا بت ہو ئی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک پر زیادہ سے زیادہ دوست بنانا بہتر سماجی روابط کی ضما نت سمجھا جانے لگاہے لیکن اس کا کو ئی فا ئدہ نہیں کیو نکہ ایک فرد 150 سے زیا دہ دو ستوں کے ساتھ بہتر طور پر را بطہ نہیں رکھ سکتا ۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آ ئی ہے کہ زیا دہ تر افرا د اپنے پر وفائل پر کئی افراد کو جمع تو کر لیتے ہیں لیکن ان میں سے بیشتر کے ساتھ وہ سال بھر میں ایک بار ہی بات کر پاتے ہیں۔

اب تھری ڈی پرنٹر بنائے گا من پسندمزے مزے کے کھانے

بارسلونا… این جی ٹی…تھری ڈی پرنٹرسے کھلونا گاڑیاں اورمجسمے بنانا تو اب ماضی کا قصہ ہوا کیونکہ اب جدید تھری ڈی پرنٹر مزے مزے کے من پسند کھانے بھی بنائیں گے۔اسپین کے شہر بارسلونا کی ایک کمپنی نے ایسا تھری ڈی پرنٹر ایجاد کیا ہے جسکے ذریعے مزیدار پیزا، پاستااور کیک باآسانی بنائے جا سکیں گے۔اس پرنٹر میں روشنا ئی کی جگہ ضرورت کے مختلف اجزا ء یعنی مید ہ ،میکرونیز،قیمہ،آٹا، انڈے اورٹماٹروں کے کیچپ سمیت دیگر اشیا ء ڈالی جا تی ہیں جنہیں یہ پر نٹر ایک خا ص ترتیب سے دھا ت کی پلیٹ پرمنتقل کر دیتا ہے جس کے بعدیہ دھا تی پلیٹ گر م ہو کر چند ہی منٹوں میں مز یدارڈشز تیا رکر دیتی ہے ۔" فوڈینی" نامی یہ جدید تھری ڈی پرنٹر آئندہ برس کے وسط میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائیگا جسکی قیمت835پونڈمتعین کی گئی ہے۔

چار ہم شکل بہنیں پہلی بار تمل فلم میں

ایک تمل فلم ڈائریکٹر جی رمیش ایسی فلم بنانے والے ہیں جس میں چار حقیقی بہنیں کام کر رہی ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ یہ چاروں ایک ساتھ پیدا ہوئی تھیں۔
’ایننا ستم اد نیرم‘ نامی اس فلم میں چنئی کی رہنے والی آرتی، آکرتی، آپتی اور اکشتی کام کر رہی ہیں۔

نام کی ہی طرح ان چاروں بہنوں کی شکل بھی ملتی ہے۔ ان بہنوں سے ملنے پر ہی رمیشکو یہ اپنی فلم کے لیے موزوں فنکار لگیں۔
جی رمیش کہتے ہیں، ’یہ کہانی کے لیے کسی بھی طرح ایسے ’چوجڑواں‘ یا كواڈروپلیٹس (یعنی ایک ساتھ پیدا ہونے والے چار بچے) چاہییے تھے۔ ان کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد بھی اتنی امید نہیں تھی کیونکہ ان کو اور ان کے گھر والوں کو سینیما کی سمجھ نہیں تھی یہاں تک کہ وہ زیادہ ٹی وی بھی نہیں دیکھتے تھے۔
بی بی سی ہندی کی جیشری کے مطابق ان چاروں بہنوں کے ماں باپ شرُتی اور وویک سے جی رمیش نے جب اس بارے میں بات کی تو پہلے تو وہ چونک گئے لیکن بعد میں انھوں نے ان بچیوں کو فلم میں کام کرنے کی اجازت دے دی۔
آرتی، آکرتی، آپتی اور اکشتی کو مائیک یا کیمرے کا کوئی تجربہ نہیں تھا اور جی رمیش کے لیے ان بچیوں سے اداکاری کروانا تھوڑا مشکل تھا۔
جی رمیش نے پہلے ان چاروں بہنوں کو فلموں اور اداکاری کے بارے میں تھوڑی تربیت دی۔ شوٹنگ سے پہلے یہ چاروں بہنیں سیٹ پر خوب شرارت کرتی تھیں لیکن ’شاٹ ریڈي‘ کی آواز سنتے ہی تجربہ کار اداکاروں کی طرح شاٹ کے لیے تیار ہو جاتی تھیں۔
اداکارہ مان کی بھی یہ پہلی فلم ہے
کچھ دنوں کے بعد تو ڈائریکٹر اور کیمرا مین کو یہ چاروں بہنیں شاٹس کے بارے میں اپنی رائے بھی بتانے لگیں۔ شکل ایک جیسی ہونے کی وجہ سے پروڈیوسر کو انھیں شناخت میں بھی دقت ہوتی تھی۔
اسی فلم کے ذریعہ تامل اداکارہ مان بھی پھر سے فلموں میں آ رہی ہیں۔ مان ان چاروں بہنوں کے بارے میں کہتی ہیں: ’سب سے اچھی بات تو یہ ہے کہ ان کا سلوک سب کے ساتھ بہت اچھا ہے اور وہ اتنے اچھے اچھے سوال پوچھتی ہیں کہ ہمیں جواب دینے میں مشکل ہوتی ہیں۔‘

چار گنا پڑھائی بھی

ان چاروں بہنوں کو فلم کی شوٹنگ کے لیے اسکول سے چھٹی لینی پڑی اور اس وجہ سے ان کو ایک نہیں چار گنا زیادہ پڑھائی کرنی پڑی۔
ان چاروں بہنوں کی ماں شرتی کہتی ہیں: ’سب سے پہلے تو ان کی پڑھائی، اس کے بعد ہی فلمیں اور باقی سب کچھ، کسی بھی حالت میں پڑھائی متاثر نہیں ہونے دیں گے۔‘
حالانکہ یہ فلم جنوری میں ریلیز ہوگی لیکن چار سگی بہنوں کے اس فلم میں کام کرنے کی وجہ سے اسے ’لیمكا بک آف ریکارڈز‘ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر جی رمیش اور پوری ٹیم کا کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے اب دباؤ اور بڑھ گیا ہے۔ انہیں امید ہے کہ لوگ اس کامیڈی تھرلر کو پسند کریں گے۔

دیکھئے100میٹر کی بلندی سے کود کر بنجی جمپنگ کا خطرناک مظا ہر ہ

ماسکو…این جی ٹی …جوانی کے دور میں انسان بڑے بڑے خطرات مول لینے سے نہیں گھبراتا جو کہیں تو شہرت کا ذریعہ بنتے ہیں تو کہیں بہادری کا مظاہرہ ثابت ہوتے ہیں۔روس سے تعلق رکھنے والی 23سالہ الینا( Elena)کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا جس نے کمر سے رسی باندھ کر سومیٹر کی بلندی سے چھلانگ لگا نے کاخطرناک مظاہر پیش کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو حیران کرڈالا۔330فٹ بلند الیکٹرک ٹاور سے تاروں کیساتھ بنجی جمپ کا خطرناک مظاہرہ پیش کرتی عجب غضب شوق میں مبتلا اس نوجوان لڑکی کی ذرا سی غلطی یا لاپروائی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی تھی ۔