کراچی…متحدہ
قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ شیعہ اور سنیوں کی ٹارگٹ
کلنگ کرنے والے دہشت گردوں کو کوئی پکڑنے والا نہیں، پنجاب یونی ورسٹی میں
مارپیٹ کرنے والوں کو گرفتار کرکے اگلے دن رہا کردیا جاتا ہے لیکن ایم کیو
ایم کے کارکنان کو چن چن کر گرفتار کیا جارہا ہے، حکومت، فوج اور ایجنسیاں
مہاجروں کے خلاف اقدامات ختم کردیں، اگر صبر کا دامن چھوڑ دیا تو پورے
پاکستان کی فوج کنٹرول نہیں کرسکے گی، مہاجروں نے آج تک علیحدگیکا مطالبہ
نہیں کیا ،مہاجرآج بھی علیحدگی کا مطالبہ نہیں کرناچاہتے۔ کراچی میں متحدہ
قومی موومنٹ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ایم کیو ایم الطاف
حسین کا کہنا تھا کہ ہم ان کی اولادیں ہیں جنہوں نے وطن بنایا، اساتذہ کو
مارنے والے جمعیت کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور اگلے دن رہا کر دیا
گیا،میں ایسی بات نہیں کرنا چاہتا
3 دسمبر، 2013
کراچی:النور سوسائٹی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ
کراچی…النور
سوسائٹی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق النور سوسائٹی
میں ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔ حملے میں کسی قسم
کے جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
حیدرآباد: نسیم نگر سے برٹش آئل کمپنی کا اکاوٴنٹنٹ اغوا
حیدرآباد…حیدرآباد
کے علاقے نسیم نگر سے برٹش آئل کمپنی کے اکاوٴنٹنٹ کو اغواکرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مغوی اکاوٴنٹنٹ کی کار بائی پاس کے قریب سے مل گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی نماز فجر کے بعد کراچی کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ
نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔
جمہوریت ناکام ہوچکی ہے تو مارشل لا لگادیاجائے،فیصل رضاعابدی
لاہور…پیپلز
پارٹی کے سینیٹرفیصل رضاعابدی نے کہا ہے کہ جمہوریت ناکام ہوچکی ہے تو
مارشل لا لگادیاجائے،مذاکرات کی چمپئن طالبان سیاسی جماعتیں اب خاموش کیوں
ہیں۔لاہور میں مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرفیصل رضاعابدی کامزید کہنا تھا کہ ملک کی
خاطر صبر کیا،دفاع کیلئے بندوق اٹھائی توملکی بقا خطرے میں پڑجائے گی۔ ان
کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کیلئے آخری وارننگ ہے،جمہوریت ناکام ہوچکی ہے تو
مارشل لا لگادیاجائے،امن کے لیے نکلے تو واپس تب آئیں گے جب مارشل لالگ
جائے گا۔اس موقع پر سیکریٹری مجلس وحدت المسلمین پولیٹیکل ونگ ناصر شیرازی
نے کہا کہ علامہ دیدار حسین کی شہادت سانحہ راولپنڈی کا تسلسل ہے،چوہدری
نثار اور رانا ثناء اللہ فوری مستعفی ہوں۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ
حامد رضا کا کہنا تھا کہ کوئی شیعہ سنی فساد نہیں، دونوں کوطالبان ماررہے
ہیں،وفاقی حکومت نے روش نہ بدلی تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے مزید
کہا کہ چوہدری نثار اور راناثناء اللہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے جاری ٹارگٹ کلنگ پر کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
- کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی سنگین صورتحال پر کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔اجلاس میں، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور دیگرمتعلقہ حکام بھی شرکت کریں گے۔وزیراعلیٰ ہاوٴس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کراچی کی کشیدہ صورتحال اور کئی قیمتی جانوں کے ضیاع پر فوری طور پر بدھ کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اجلاس شہر کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے ہے،اجلا س میں ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور خفیہ اداروں کے افسران سمیت متعلقہ حکام بھی شرکت کریں گے۔
کراچی:سخی حسن چورنگی کے قریب گاڑی پرفائرنگ،4افراد ہلاک
کراچی…کراچی
کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق اور ایک
شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن
چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک ڈبل کیبن گاڑی پرفائرنگ کردی جس میں
سوار 5افرادشدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ
5زخمیوں میں سے 4راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔واقعے کے
بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگ دڑ مچ گئی۔
لاپتہ افراد کیس: ’تین مزید افراد کا سراغ مل گیا ہے
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت حکومت کی جانب سے مہلت مانگنے پر جمعرات تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔
اس سے قبل چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا تھا
کہ لاپتہ افراد مقدمے میں آج فیصلہ سنا دیا جائے گا اور اگر لاپتہ افراد
عدالت میں پیش نہ کیے گئے تو فیصلے سے وزیر اعظم اور آرمی چیف متاثر ہو
سکتے ہیں۔شاہ رخ کی چغلی کرنیوالے سے نفرت ہے،سلمان خان
ممبئی
…بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سلمان خان میں ویسے تو خاص دوستی نہیں،
لیکن سلمان کا کہنا ہے کہ وہ اس شخص سے نفرت کرتے ہیں جو شاہ رخ کی چغل
خوری کرتا ہے۔سلمان خان اور شاہ رخ کی دوستی نہیں۔یہ کون نہیں جانتا، خود
سلمان بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں اور اس کا اقرارانہوں نے ایک بھارتی ٹی وی
پروگرام میں کیا۔لیکن اس کے باوجود دبنگ خان یہ پسند نہیں کرتے کہ کوئی ان
کے سامنے شاہ رخ خان کی برائی کرے، بلکہ وہ ایسے شخص سے ہی نفرت کرتے ہیں۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ انہیں شاہ رخ کا رومانس، عامر کی سنجیدگی اور
عمر کے ساتھ اکشے کی اداکاری میں پختگی بہت بھاتی ہے۔
امریکا میں ڈرون آن لائن شاپنگ کا سامان گھرتک پہنچائیں گے
نیویارک
…این جی ٹی …اب ڈرون سرحدوں پر حملے نہیں بلکہ گھروں پر شاپنگ کا سامان
پہنچاتے نظر آئینگے۔ ایک نجی امریکی کمپنی نے ایسا سسٹم متعارف کر وایا ہے
جس کے تحت آن لائن کی گئی شاپنگ کا سامان 30منٹ میں جدید ٹیکنا لو جی سے
لیس ڈرون ہوا میں اڑ کر گھر تک ڈلیور کرنے کا کام سر انجام دینگے ۔
کتابیں،فلمز،گیمزاور الیکڑونک کا سامان خریدنے کیلئے بازار کا رخ کر نے کے
بجائے اس کمپنی کو اسمارٹ فون کے ذریعے مطلوبہ چیز کا آڈردیا جا ئے گا جو
انہیں ڈبے میں پیک کر کے ریموٹ کنٹرول ڈرون میں رکھ کر اس کی منزل کی طرف
روانہ کر دینگے۔ یہ ڈرون دی گئی ہدایات کے مطابق تیس منٹ میں کسی مشکل کے
بغیر فضا میں اڑ کر اس ایڈرس پر پہنچ کر سامان مہیا کر د ینگے، جس کا
کامیاب آزمائشی تجربہ بھی پیش کیا گیا ہے۔یہ ڈرون 2015میں باقاعدہ طور پر
یہ خدمات انجام دینا شروع کریں گے۔
دہشت گردوں کے بجائے ایم کیو ایم کے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے، الطاف حسین
چین کے کئی شہر دھند کی لپیٹ میں،نظام زندگی متاثر
بیجنگ …موسم سرما شروع ہوتے ہی چین کے کئی شہر وں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔کہر و گردوغبار کے باعث نظام زند گی متاثر ہو گیا ہے۔چین کے شمال مشرقی علاقوں میں چھائی دھند نے عمارتوں کو بھی نظروں سے اوجھل کر دیا ہے۔ دھند کی وجہ سے ہربن میں حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔ فضائی گردو غبار کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔مختلف ایکسپریس ہائے وے پر گاڑیوں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک محدود کر دی گئی ہے۔شدید دھند کے باعث حکام نے وارننگ جاری کر دی ہے۔
33 لاپتا افراد میں مزید 3 کا پتا لگالیا ،قائم مقام سیکرٹری دفاع
اسلام آباد…لاپتہ افراد کیس میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حکم دیا ہے کہ لاپتہ افراد کو ایک گھنٹے میں پیش کریں ورنہ معلومات دینے والے افراد کے بارے میں بتائیں، سپریم کورٹ کی وزارت دفاع کو دی گئی یہ ایک گھنٹے کی مہلت کچھ دیر میں ختم ہونے کو ہے۔ لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں قائم مقام سیکریٹری دفاع نے عدالت کو بتایاکہ تین مزید افراد کا پتہ چلا ہے، حبیب اللہ 18 دسمبر 2012 کو پشاور سے بیرون ملک گیا، حبیب اللہ بحالی مرکز میں تھا، اسے چھوڑا گیا تو وہ بیرون ملک چلا گیا، دو مزید افراد کی شناخت ہوئی ، عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے بارے میں نہ پوچھے، ان دو افراد کی شناخت ظاہر کی گئی تو ان کی سیکورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ محض تین لوگ ہیں، 30 فیصد لوگ بھی لے آتے تو کہتے کہ پیش رفت ہوئی، یہ مونگ پھلی کے دانے کے برابر ہے، ہمیں لالی پاپ مت دیں،چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ تحریری طور پر بتائیں کہ ان لوگوں کو کب اور کہاں رکھا گیا، بتایا جائے کہ انہیں کب چھوڑا گیاَ؟ سیکریٹری دفاع نے کہاکہ لاپتہ افراد کی بازیابی بہت خطرناک عمل ہے، سردار علی اور ناصر خان کا پوسٹمارٹم ہوا، ان کی طبعی موت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جو لوگ مرے ہیں، ان کا مقدمہ درج کرایا جائے، پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز کو بھی شامل کریں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے چار دن ملے، یہ پیش رفت ہوئی، 5 لوگوں کا پتہ لگ گیا، وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی بات کی ہے، لاپتہ افراد بازیاب ہوں گے، گمشدگی کے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ چلے گا، ماورائے آئین روایت ختم ہو گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)





