30 دسمبر، 2013

فوج غداری کیس میں میرے دفاع میں کہاں تک جاسکتی ہے یہ آرمی چیف پر منحصر ہے، پرویز مشرف

اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں حتمی فیصلہ آرمی چیف کرتا ہے اس لئے وہ غداری کیس کا معاملہ ان پر چھوڑتے ہیں کہ وہ ان کے دفاع میں کہاں تک جاسکتے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ سیاسی ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں اور وہ اس کیس کا بھر پور سامنا کریں گے اور انہیں توقع ہے کہ ملک کی اعلی عدلیہ انہیں انصاف دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے اور انہوں نے اس میں کئی دہائیاں گزاری ہیں اس دوران ملک کے دفاع کے لئے کئی جنگیں بھی لڑیں، اس لئے انہیں فوج کی عمومی رائے کا اندازہ ہے، وہ یہ بات کہتے ہیں کہ غداری کیس پر فوج میں تشویش اور ناراضگی ہے لیکن چونکہ پاک فوج ایک نہایت منظم ادارہ ہے جہاں عسکری حکام سے کسی معاملے پر رائے تو لی جاتی ہے لیکن حتمی فیصلہ آرمی چیف ہی کرتا ہے، اس لئے وہ بھی اپنا معاملہ آرمی چیف پر چھوڑتے ہیں کہ وہ ان کے دفاع میں کہاں تک جاسکتے ہیں۔
ان پرغداری کے مقدمے اور اس کی سماعت کے معاملے پر پاک فوج کی خاموشی کو رضامندی قرار دینے سے متعلق سوال پر پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی ہی بہتر بتا سکتے ہیں کیونکہ اس وقت وہ پاک فوج کے سربراہ تھے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ کئی معاملات سامنے نہیں لائے جاتے نہ ہی اس پر کھل کر بات کی جاتی ہیں، کوئی بھی بات میڈیا میں آجائے تو اس بات کا بتنگڑ بنادیا جاتا ہے، طرح طرح کی افواہیں گردش کرنے لگتی ہیں اور جھوٹ کو سچ بنا دیا جاتا ہے اس لئے کسی بھی معاملے پر خاموشی کو ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف فوج ہی نہیں عام آدمی بھی آج ان کے دور کو یاد کرتا ہے  کیونکہ ان کے دوران میں غربت میں کمی ہوئی تھی اور لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوا تھا۔

شہریوں اور افواج پر حملے کرنے والوں کیلیے قانون میں کوئی جگہ نہیں،وزیراعظم

اسلام آباد…وزیر اعظم میاں نواز شریف نے انسداد دہشت گردی کے متعلق قانون سازی کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں اور مسلح افواج پر حملے کرنے والوں کے لیے قانون میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انھوں نے یہ بات امن و امان سے متعلق اسلام آباد میں اعلیٰ سطح ا جلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس نے بھی شرکت کی۔ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے متعلق قانون سازی کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق قوانین میں ترامیم یا نئی قانون سازی کا زیر التواء کام جلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں اور مسلح افواج پر حملے کرنے والیعناصر کے خلاف موثر قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے گی، کراچی اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ اور فوج یکجا ہیں۔

آصف زرداری کی عدالتی فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ایم کیوایم سے مذاکرات کی ہدایت

لاڑکانہ: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے بلدیاتی قانون سے متعلق تمام تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
بلدیاتی قانون میں ترامیم اور کراچی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نوڈیرو ہاؤس میں سابق صدر آصف  زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عدالتی فیصلے اور بلدیاتی قانون میں ترامیم سے متعلق دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف  زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کوہدایت کی کہ ایم کیو ایم کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی جائے اور وہ  اپنی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائیں جس  آغا سراج درانی، نثار کھوڑو اور منظور وسان سمیت دیگر رہنما شامل ہوں مشتمل  تاکہ  ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں۔
اس موقع پر آصف  زرداری نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی جب کہ بجلی کے معاملات وفاقی حکومت سے لے کر خود سنبھالنے کا بھی حتمی فیصلہ کیا گیا۔

China says police kill eight 'terrorists' in Xinjiang

The Xinjiang government news portal Tianshan Net said that the group of nine attacked officers and burned police cars in Shache county, which is overseen by the famed Silk Road city of Kashgar.
It was the latest in a series of attacks pointing to growing unrest in the large sprawling region of Xinjiang, home to a simmering rebellion against Chinese rule among parts of the native Muslim Uighur population who want more autonomy from Beijing.
Recent clashes, including an attack on a police station last month, have left dozens of people dead.
A Xinjiang government press officer confirmed Monday's report but said he had no further information.
He gave only his surname, Cao. Police reached by phone in Shache and Kashgar said they had no information about the incident.
The Chinese government typically calls such incidents terrorist attacks linked to radicals based overseas, although there is little evidence that they are carefully organized.
Xinjiang is home to about 9 million Uighurs, who make up less than half of the population of Xinjiang, which they used to dominate.
Many complain that they have been marginalized by policies favoring migrants from China's ethnic Han majority.
Beijing says it treats all minorities fairly and spends billions of dollars on development and improving living standards in Xinjiang.
Tianshan Net said the police took ''resolute measures'' by shooting the eight and arresting one, adding the case was under further investigation.
Sweden-based Uighur activist Dilxat Raxit said Uighurs were being shot to death ''due to their discontent with China's policies.''
''To label the protesters as terrorists and shoot them to death is a new way of suppressing the Uighurs following China's judicial reforms,'' he said, referring to recent moves to improve the country's party-controlled justice system.
As well as a number of deadly clashes in Xinjiang this year, an attack in October struck at the heart of Beijing.
Three Uighurs drove a vehicle through crowds in front of iconic Tiananmen Gate, killing themselves and two tourists.

وزیراعلیٰ سندھ کا بلدیاتی قانون سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بلدیاتی قانون سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ بلدیاتی قانون میں کی گئی ترامیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، ابھی عدالت کا مختصر فیصلہ آیا ہے، تفصیلی فیصلہ آنے اور اس پر وکلا سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، قائم علی شاہ کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلے کے بعد سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے تاہم اس کی تاریخ میں توسیع ہوسکتی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زردری سے نوڈیرو ہاؤس میں ملاقات کی  جس میں بلدیاتی قانون میں ترامیم اور نئی حلقہ بندیوں پر فیصلے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ کورٹ نے آج بلدیاتی قانون میں ترامیم کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے کی گئی ترامیم اور کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کو غیرآئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اگر حلقہ بندیاں ضروری سمجھتی ہے تو الیکشن کی تاریخ بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی قانون میں ترامیم اور کراچی کی نئی حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم اور دوسرے دوست ناراض ہیں لیکن اس پر سندھ ہائی کورٹ جو فیصلہ کرے گی ہم اسے قبول کریں گے۔

Second Fatal Blast Hits Russian City

Russian officials say a blast on a bus in the southern city of Volgograd has killed at least 10 people, just one day after a suicide bombing killed 17 people at the city's train station.

Authorities also reported that at least 10 people were wounded in Monday's explosion, which officials said may have been caused by a bomb planted on the trolleybus.

The attack took place during the early morning rush hour, leaving the bus destroyed and blowing out windows of nearby buildings.There was no immediate claim of responsibility for either explosion, which came just weeks before the Winter Olympics open in Sochi, about 650 kilometers southwest of Volgograd. Islamist militants have threatened to disrupt the Winter Games.

An investigative committee spokesman said a woman set off Sunday's bomb in front of metal detectors at the train station's entrance. Dozens of people were wounded in that attack.

Authorities found what they claim is the bomber's severed head, and identified her as coming from Dagestan, a republic in the nearby volatile North Caucasus.

An attack in Volgograd by a female suicide bomber on October 21 killed five people and wounded 30. Investigators also identified her as coming from Dagestan.

Dagestan is the epicenter of an ongoing Islamist insurgency in the North Caucasus.

In early July, the leader of the Islamist insurgency in the North Caucasus, Doku Umarov, declared an end to a moratorium on attacks on Russian civilian targets that he had announced the previous year.

کینجھر جھیل قتل، مقتولین کے ورثا کا غیرجانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ

کراچی: کینجھرجھیل میں واقع مزارمیں پراسرار فائرنگ کے واقعے میںقتل کیے جانیوالے حاضرسروس پاک فوج کے میجرسمیت 4دوستوں کوآہوں اور سسکیوں میںسپردخاک کردیا گیا جبکہ ریٹائرڈکیپٹن کی میت راولپنڈی روانہ کر دی گئی۔
ادھرشک پرحراست میں لیے گئے تینوںماہی گیروںکورہا کردیا گیاہے، مقتولین کے ورثانے اعلیٰ حکام سے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو کینجھرجھیل میں واقع نوری جام تماچی کے مزارپر پراسرار فائرنگ کے واقعے میں قتل کیے جانے والے پاک فوج کے حاضر سروس میجر سمیت 5 افرادکی لاشیں گزشتہ روز سہراب گوٹھ پر واقع ایدھی سرد خانے پہنچیںجہاں پانچوںمقتولین کے ورثانے لاشیںوصول کرلیں۔ واقعے میںقتل کیے جانے والے گلشن اقبال بلاک1 کے رہائشی23 سالہ محمدعلی کی نمازجنازہ گزشتہ روزمسجد قبامیں اداکی گئی۔ بعدازاں مقتول کوسوسائٹی قبرستان میںسپرد خاک کردیا گیا۔ مقتول کے قریبی عزیز نے ایکسپریس کوبتایا کہ محمدعلی 2بھائیوں 1بہن میںدوسرے نمبرپر تھا۔ وہ ایک ماہ قبل ہی دبئی سے کراچی آیااور رواںماہ 24دسمبر کورشتہ ازدواج میںمنسلک ہواتھا۔ محمدعلی نے اہلخانہ کو بتایا کہ وہ دعوت پرجا رہاہے۔ دوسرے مقتول PECHS کے رہائشی 35سالہ عدنان سعیدخان ولد عبدالسعیدخان کی نمازجنازہ قریبی مسجدمیں اداکی گئی۔ انھیںبھی سوسائٹی قبرستان میںسپرد خاک کیاگیا۔
مقتول کے بھائی نعمان نے ایکسپریس کوبتایا کہ مقتول3 بیٹیوںکا باپ اور 3بھائیوں 3بہنوں میںچوتھے نمبرپر تھا۔ مقتول فیصل بینک گلشن اقبال برانچ میںسینئر ریلیشن شپ آفسرتھا۔ تیسرے مقتول ناظم آباد نمبر7کے رہائشی30سالہ سہیل احمدولد مقصوداحمد کی نمازجنازہ نوراسلام مسجدمیں ادا کی گئی اورپاپوش نگرقبرستان میںسپرد خاک کیاگیا۔ مقتول کے بہنوئی محمدفرحان نے ایکسپریس کوبتایا کہ مقتول 3بھائی 2 بہنوںمیں سب سے بڑااور اہلخانہ کالاڈلہ تھا۔ گھرکی ذمے داری اسی کے کاندھوںپر تھی۔ سہیل KASBبینک گلشن اقبال برانچ میںریٹیل بزنس آفیسرتھا۔ اسے مزارات پرحاضری دینااور دوستوںکے ہمراہ گھومنااچھا لگتاتھا۔ چوتھے مقتول پی آئی بی کالونی کے رہائشی حاضرسروس میجرچوہدری جہانگیراختر کی نمازجنازہ قریبی مسجدمیںاداکی گئی۔ بعدازاں کالاپل کے قریب آرمی قبرستان میںسپرد خاک کیاگیا۔
مقتول کوپاک آرمی کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔ مقتول کے رشتے دار راجااکبر نے ایکسپریس کو بتایاکہ مقتول 5بیٹیوں ایک بیٹے کاباپ اور2بھائیوں 2بہنوں میںدوسرے نمبرپر تھے۔ مقتول حیدرآباد میںتعینات تھے اورایک ماہ قبل ہی جام شورویونیورسٹی سے کرمنالوجی میںماسٹرز کیاتھا۔ 26دسمبر کوسالگرہ کاکیک کاٹتے وقت انھوںنے کہاتھا کہ زندگی کاایک سال مزیدکم ہوگیا۔ یکم جنوری کومقتول کی شادی کی بھی سالگرہ تھی۔ پانچویں مقتول ریٹائرڈکیپٹن 47سالہ بلال ایوب کی میت بذریعہ ہوائی جہازراولپنڈی روانہ کردی گئی۔
ٹھٹھہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مزارپر 5افراد کے قتل کیے جانے کامقدمہ نا معلوم افرادکے خلاف درج کرلیا گیاجبکہ پولیس نے شک کی بنیادپر حراست میںلیے جانے والے 3ماہی گیروںکو رہاکر دیا۔ مقتولین کی گاڑی، موبائل فونزاور شناختی کارڈفی الحال ٹھٹھہ پولیس کی تحویل میںہیں۔ دوسری طرف جھرک پولیس نے 5مقتولین میں سے ایک مقتول سہیل احمدکے بھائی فرحان احمدکی مدعیت میں نامعلوم افرادکے خلاف درج کرلیا۔ ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے پانچوںافراد کو نوری جام تماچی کے مزارپر لے جانے والے کشتی بان سمیت شک کی بنیادپر حراست میں لیے جانے والے تینوںماہی گیروںکو ابتدائی تفتیش میںبے قصورثابت ہونے پررہا کردیا گیا۔ تاہم ضرورت پڑنے پران سے دوبارہ تفتیش کی جاسکتی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ : لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم غیر آئینی قرار

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترامیم کو غیرآئینی قراردے دیا ہے ،بلدیاتی انتخاب 2001 کی حدبندیوں کیمطابق کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ایم کیو ایم ، مسلم لیگ ن فنکشنل لیگ سمیت دس درخواستوں میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترامیم اور حدبندیوں کو چیلنج کیا گیا تھا جن کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا ۔آج جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے بلدیاتی حد بندیوں اور لوکل گورنمنٹ ترمیمی ارڈیننس کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا یا ۔ مختصر فیصلے کے مطابق لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترامیم کو غیر آئینی قراردے دیا گیا ہے۔ہائی کورٹ کے فیصلے میں میرپورخاص ،لاڑکانہ ، حیدرآباد،اور سکھر ڈویژن کی حد بندیوں سے متعلق نوٹیفکشن بھی کالعدم قراردے دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخاب 2001 کی حدبندیوں کیمطابق کرایا جائے۔ فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ نئی حد بندیاں ضروری ہیں توالیکشن کی تاریخ آگے بڑھا ئی جائے اورتاریخ بڑھانے کیلیے سندھ حکومت سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔

29 دسمبر، 2013

HyperLink ٹھٹھہ میں 5 دوستوں نے رضامندی سے موت کوگلے لگایا

ٹھٹھہ… پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بیان میں کہا ہے کہ ٹھٹھہ میں 5 دوستوں نے رضامندی سے موت کوگلے لگایا ۔نوری جام تماچی کے مزارپر4 دوستوں کوقتل کرکے محمدعلی نے خودکشی کی۔پستول محمدعلی کی لاش کے نیچے سے ملا، کوئی خول برآمد نہیں ہوا۔پولیس نے ڈاکٹروں کے حوالے سے کہا کہپستول میں 5 گولیاں تھیں، تمام کے سروں پرایک ایک گولی آرپارہوئی۔مقتولین کے بارے پولیس کا کہنا ہے کہ محمد علی کی 24 دسمبر کو کراچی میں شادی ہوئی تھی، مقتول عدنان خان نجی بینک میں افسر تھا۔دوسال سے پانچوں دوست اکٹھے مزاروں پر زیارتوں کیلیے جاتے تھے۔پانچوں جمعہ کی سہ پہر4بجے ایک ہزارروپے دیکرکشتی میں مزار پرگئے۔ ملاح گل محمد کے بیان کے مطابق مزارپراترکر پانچوں افراد نے کشتی واپس لے جانے کا کہا تو حیرت ہوئی،انہوں نے ملاح سے کہا کہ فون کریں تولینے کیلیے آنا، اس سے پہلے نہیں آنا۔شام تک واپس نہ آئے تو لینے کیلیے ملاح خود پہنچ گیا،تو مزار پر لاشیں پڑی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو صرف 3کشتیاں مزار پر جانے کے لیے بک ہوئیں۔عینی شاہد فیملی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ پانچوں افرادمزارپرمسلسل دعا پڑھ رہے تھے۔ادھرحراست میں لیے گئے تینوں ملاحوں کو رہا کردیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ 3ملاحوں سے ابتدائی تفتیش کرلی، مزید تحقیقات کیلیے دوبارہ بلاسکتے ہیں ۔ واقعے کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہوسکا۔ مقتولین کی گاڑی، موبائل فونز،شناختی کارڈزاوردیگرسامان بھی پولیس کی تحویل میں ہے ۔ واقعے کے بعد ملاحوں نے سیاحوں کو کینجھرجھیل لے جانے سے انکارکردیا۔ملاحوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے سوگ میں آج کشتیاں نہیں چلائیں گے۔

اسلام آباد: ٹول پلازہ حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد7 ہوگئی

اسلام آباد…اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب حادثے کے مزید 3 زخمیوں نے دم توڑ دیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ پوٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ڈارئیور نیند میں تھا۔ 6 لاشیں پمز اسپتال اور ایک سی ایم ایچ راول پنڈی لائی گئی۔موٹروے پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ صبح سات بجے پیش آیا جب بس بہاولپور سے براستہ لاہور، اسلام آباد آرہی تھی۔ پولیس کی مطابق حادثے کے وقت بس ڈرائیور نیند میں تھا۔ حادثہ اسلام آباد ٹول پلازہ سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا،27 ذخمیوں کو پمز اسلام آباد منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے 3افراد کی نعشوں کو پمز اسلام آباد جبکہ ایک کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، یوں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ بس ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ جاں بحق افراد میں بس ہوسٹس اور گارڈ بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، موٹروے پولیس اور ایدھی اہکار امدادی کارروائیوں کیلئے پہنچے۔

28 دسمبر، 2013

Loaded Potato Soup

 

Ingredients

  • 4 (6-ounce) red potatoes $
  • 2 teaspoons olive oil $
  • 1/2 cup prechopped onion $
  • 1 1/4 cups fat-free, lower-sodium chicken broth $
  • 3 tablespoons all-purpose flour $
  • 2 cups 1% low-fat milk, divided $
  • 1/4 cup reduced-fat sour cream $
  • 1/2 teaspoon salt
  • 1/4 teaspoon freshly ground black pepper
  • 3 bacon slices, halved $
  • 1.5 ounces cheddar cheese, shredded (about 1/3 cup) $
  • 4 teaspoons thinly sliced green onions

    Preparation

    1. 1. Pierce potatoes with a fork. Microwave on HIGH 13 minutes or until tender. Cut in half; cool slightly.
    2. 2. While potatoes cook, heat oil in a saucepan over medium-high heat. Add onion; sauté 3 minutes. Add broth. Combine flour and 1/2 cup milk; add to pan with 1 1/2 cups milk. Bring to a boil; stir often. Cook 1 minute. Remove from heat; stir in sour cream, salt, and pepper.
    3. 3. Arrange bacon on a paper towel on a microwave-safe plate. Cover with a paper towel; microwave on HIGH for 4 minutes. Crumble bacon.
    4. 4. Discard potato skins. Coarsely mash potatoes into soup. Top with cheese, green onions, and bacon.

ٹھٹھہ:کینجھرجھیل میں واقع مزارسے5افرادکی لاشیں برآمد

ٹھٹھہ…ٹھٹھہ کی کینجھرجھیل میں واقع مزارسے5افرادکی لاشیں ملی ہیں،پولیس کے مطابق کینجھرجھیل میں واقع نوری جام تماچی کے مزار سے 5افراد کی لاشیں ملی ہیں، ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔ نمائندہ جیو شاہد صدیقی کے مطابق کراچی کے پانچ افراد ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایک کشتی کرائے پر لی اور اس کشتی والے سے جھیل کے وسط میں واقع نوری جام تماچی کے مزار چلنے کو کہا اور اس سے کہا کہ کچھ دیر بعد انہیں آکر لے جائے جب کشتی والا وہاں انہیں واپس لانے کیلئے پہنچا تو اس نے پانچوں افراد کی خون میں لت پت لاشیں دیکھیں جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ پانچوں افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

اپنے اقدامات کی وجہ سے حکومت زیادہ عرصے چلتی نظر نہیں آتی، عمران خان

لاہور: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن اور عدلیہ نے اپنا کردار ادا نہیں کیا اور موجودہ حکومت بھی اپنے اقدامات کی وجہ سے زیادہ عرصے چلتی نظر نہیں آتی۔
لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے یا ان کے بچوں کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں، اپنے اثاثے بیرون ملک رکھنے والے سیاستدان ملک سے مخلص نہیں۔ آئین کے مطابق اگر دہری شہریت رکھنے والے نااہل ہیں تو اپنے اثاثے بیرون ملک رکھنے والے بھی نااہل ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کہتے ہیں نیٹو سپلائی روک کر ملک کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، اگر ایسا ہے تو پھر نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے پارلیمنٹ میں قراردادیں کیوں منظور کی گئیں اور اس سلسلے میں بلائی گئی اے پی سی بھی ڈرامہ ثابت ہوتی ہے۔
تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ ماضی میں مسلم لیگ(ن) کی بنیاد نیلام گھر پر رکھی گئی، انہوں نے نوے کی دہائی میں سیاستدانوں کی خریدا و فروخت کی  اور چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی، انہوں نے کہا کہ وہ کالا باغ ڈیم کے مخالف نہیں لیکن اس سلسلے میں پنجاب کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔

ون ڈے میں سعید اجمل کی بادشاہت برقرار، حفیظ نے بھی کیرئیر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی

دبئی: انتڑنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک روزہ میچوں کی نئی رینکنگ میں جادوگر اسپنر سعید اجمل کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ بیٹنگ میں محمد حفیظ نے کیرئر کی بہترین رینکنگ حاصل کر لی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے جبکہ بیٹنگ میں بھی محمد حفیظ پہلی بار 20 بہرین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں اور سری لنکا کے کے خلاف شاندار کارکردیگ کا مظاہرہ کرنے کے بعد ان کی پوزیشن 16ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق 9ویں نمبر پر ہیں۔ سعید اجمل باؤلنگ میں پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ جنید خان 11 درجے ترقی کرکے 11ویں نمبرپر آگئے ہیں۔

بھارت لائن آف کنٹرول پرغیر قانونی تعمیرات روکنے پر رضامند

لاہور: پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر غیر قانونی تعمیرات نہیں کرے گا اور منشیات کی اسمگلنگ کے لئے دونوں ممالک مشترکہ پٹرولنگ کریں کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے درمیان گزشتہ 5 روز سے جاری اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے خفیہ معلومات کے فوری تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے، منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لئے دونوں ممالک کی سرحدی فورسز مشترکہ پٹرولنگ کریں گی۔ اعلامیے میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی بارڈر کراسنگ کو روکا جائے گا اور غلطی سے سرحد کراس کرنے والوں کے بارے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کو فوری طور پر آگاہ کریں گے اور ان کی واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مشترکہ اعلامیے میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر غیر قانونی تعمیرات نہیں کرے گا اور اعتماد سازی کے لئے پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کی ملاقات میں ہونے والے میکینزم پر عمل درآمد پر یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ سرحد پر معمولی نوعیت کے تنازعات کو سیکٹر کمانڈر کی سطح پر فوری طور پر فلیگ میٹنگ بلا کر حل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کا اجلاس 14 سال بعد 24 دسمبر کو لاہور میں شروع ہوا، پاکستانی وفد کی قیادت میجر جنرل عامر ریاض جبکہ بھارتی وفد کی قیادت جنرل ونود بھاٹیا نے کی۔ پاکستان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر دیوار کی تعمیر روکے اور لائن آف کنٹرول پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات نہ کیا جائے۔

چوہدری نثار سے ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات، سندھ میں مشترکہ سیاسی حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ہے جس میں شہر میں امن و امان کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میں متحدہ قومی موؤمنٹ کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر صغیراحمد، سید سردار احمد اور کنور نوید جمیل شامل تھے، 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ کو کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر چوہدری نثار علی خان نے انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سندھ میں ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مشترکہ سیاسی حکمت عملی طے کرنے اور دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔
ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے بھی ملاقات کی جس میں امن و امان کی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

27 دسمبر، 2013

جمہوریت کو خطرہ ہوا تو نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو یقین دلاتا ہوں اگر جمہوریت کو خطرہ ہوا تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ماں کے اکلوتے بیٹے کی حیثیت سے قبر پر ٹوٹے ہوئے دل اور بہتے ہوئے آنسوؤں کے درمیان کھڑے ہوکر بھی نفرتوں کا کاروبار نہیں کیا بلکہ امید کو گلے لگایا اور آپ کو ایک ہی پیغام دیا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے اور پاکستان کی عوام نے جمہوریت کا تحفہ دے کر میری ماں کے ناحق خون کا بدلہ لے لیا، آج ہم جمہوریت کا سائے تلے زندگی گزار رہےہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آئیں آج آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے اپنی زندگی کے ساڑھے گیارہ سال جمہوریت کی خاطر جیل میں گزار دیئے۔ بے نظیر پر حملے کے وقت پاکستان ٹوٹنے کے موڑ پر کھڑا تھا لیکن آصف زرداری نے آگ اور خون کے درمیان کھڑے ہوکر ایک ہی آواز بلند کرکے پاکستان کی بقا کا نعرہ لگایا۔
بلاول نے کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں ہم نے 100 سیٹوں کی خاطر بے نظیر بھٹو اور کارکنوں کی قربانی دی تھی لیکن اس بار اپنے کارکنوں کی زندگی بچانے کے لئے 100 سیٹیں قربان کردیں، یہ وہ الیکشن تھے جن میں صرف ان جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی آزادی تھی جن کو طالبان کی شفقت حاصل تھی اور صرف انہیں ہی گھروں کو نلنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے اسفندیارولی خان، الطاف حسین اور ہمیں مجبور کردیا گیا تھاکہ ویڈیولنک کے مہم چلائیں۔ یہ الیکشن شفاف نہیں تھے یہ جانتے ہوئے بھی ہم نے نتائج کو قبول کیا کیوں کہ ہم جمہوریت سے پیار کرتےہیں اور اس بات پر یقین رکھتےہیں کہ بدترین جمہوریت بہترین آمریت سے بہتر ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیرمین کا کہنا تھاکہ اب پاکستان پر ان لوگوں کی حکومت ہے جنہیں اپنے وعدوں سے پھر جانے کی عادت ہے۔ اب یہ عالم ہے کہ صبح کا وعدہ شام اور شام کا وعدہ صبح ٹوٹتا ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ اگر 6 مہینے میں بجلی نہ دی تو میرا نام بدل دینا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو ان کا نیا نام ہی سوچتے رہتےہیں لیکن اتنی دیر میں وہ خود بدل جاتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے چندعناصرنہیں چاہتے تھےکہ پیپلزپارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے، عام انتخابات میں بد ترین دھاندلی ہوئی اورپیپلز پارٹی کو پنجاب کی سرحد پر روک لیا گیا جب کہ سونامی کوبھی پنجاب میں جیتنے نہ دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ہر دور کے آمر سے ٹکر لی، ہمیں پتا ہے کہ جمہوریت کو کیسے خطرات ہیں اگر پاکستان کی حفاظت کرنا زہر کا پیالہ پینے کے مترادف ہے تو میں نے یہ پیالا اٹھا لیا ہے۔
 بعد ازاں سابق صدر آصف علی زرداری نے مختصر خطاب میں کہا کہ  پاکستان کے لئے ہر کام وزیراعظم نوازشریف تنہا نہیں کر سکتے،جمہوریت کے استحکام کے لئے حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو نجکاری سمیت دیگر کمزوریاں یاد دلاتے رہیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی 65 سالہ تاریخ میں ہمیشہ سیاسی قوتوں کو لڑایا گیا جبکہ کوئی بِلا رات و رات آکر دودھ پی جاتا رہا ہے، یہ کوئی مذاق نہیں کہ وزیراعظم کو ہتھکڑی لگا دی جائے، طاقت کا مظاہرہ کرنے والا بِلا اب جکڑا جاچکا ہے، بِلے کو انجام تک پہنچانے کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سابق صدر مملکت نے مزید کہا کہ قوموں پر آزمائشیں آتی رہتی ہیں، سری لنکا میں 40 سال تک قوموں کو آپس میں لڑایا گیا اسی طرح پاکستان میں بھی قوموں کو لڑانے کی سازش ہو رہی ہے،طالبانائزیشن کے خاتمے کے لئے غربت کو ختم کرنا ہوگا۔

بیروت میں دھماکا: سابق وزیرمالیات محمد شطح سمیت 5 افراد جاں بحق

بیروت… لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے میں سابق وزیرمالیات محمد شطح سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں دھماکا دارالحکومت بیروت میں سیرالی کے علاقے میں کیا گیا۔ جہاں پارلیمنٹ ، وزیراعظم ہاوس اور کئی اہم دفاتر موجود ہیں ، دھماکااتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی ، دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ کاربم دھماکے میں سابق وزیراعظم سعد الحریری کے مشیر اور وزیرمالیات محمد شطح جاں سمیت متعد افراد ہوگئے ہیں، درجنوں زخمی ہیں۔

برطانیہ 2030 تک ’یورپ کی سب سے بڑی معیشت

ایک برطانوی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ برطانیہ 2030 میں جرمنی کو، جب کہ چین 2028 میں امریکہ کو معاشی میدان میں پیچھے چھوڑ دے گا۔
تھنک ٹینک سی ای بی آر کے مطابق برطانوی معیشت میں تیزی کی بڑی وجہ اس کی آبادی میں نسبتاً زیادہ سرعت سے ہونے والا اضافہ ہے۔
یہ پیشن گوئی حال ہی میں برطانوی معیشت کے بارے میں آنے والی دوسری ایسی ہی مثبت رپورٹوں کی تائید کرتی ہے، جن میں برطانوی چیمبر آف کامرس کی رپورٹ بھی شامل ہے۔
اس ماہ کے اوائل میں برطانوی چیمبر آف کامرس نے کہا تھا کہ برطانیہ کی معیشت 2014 میں مالی بحران سے قبل کی سطح سے آگے نکل جائے گی۔
سی ای بی آر نے اپنا سالانہ عالمی معاشی شماریاتی جائزہ جاری کیا ہے جس میں عالمی معیشتوں کے اتار چڑھاؤ کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین 2028 میں امریکہ سے آگے نکل جائے گا۔ دوسرے ماہرین کے مطابق چین اس سال سے پہلے ہی امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
سی ای بی آر کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کارکردگی ترقی ممالک میں دوسرے نمبر پر ہو گی۔ تاہم یہ معاشی کارکردگی بھارت اور برازیل جیسے ترقی پذیر ملکوں کی معاشی شرحِ نمو سے کہیں کم ہو گی۔
سی ای بی آر نے مزید کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کے علاوہ برطانوی معیشت کے پھیلاؤ کی ایک اور وجہ ’دوسرے یورپی ملکوں پر کم انحصار، اور دوسرے یورپی ملکوں کے مقابلے پر کم ٹیکس ہیں۔‘
تاہم تھنک ٹینک نے کہا کہ اگر یورپی یونین ٹوٹ گئی تو جرمنی کہیں زیادہ ترقی کر سکتا ہے۔
ادارے نے فرانس کے بارے میں کہا ہے کہ یہ مغربی ممالک میں بدترین کارکردگی دکھانے والے ملکوں میں سے ایک ہو گا اور برطانیہ 2018 میں اس سے آگے نکل جائے گا۔
اس کی وجہ سی ای بی آر نے زیادہ ٹیکس اور یورو زون کے مسائل بتائی ہے۔

حکومت دہشتگردی سے نمٹنے اور بہتر طرز حکمرانی کیلئے پرعزم ہے،وزیر عظم

اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہحکومت دہشت گردی سے نمٹنے اور بہتر طرز حکمرانی کیلئے پرعزم ہے۔ دفتر خارجہ میں قائم نئے بلاک کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی ریاست کیلئے سفارت کاری اہمیت کی حامل ہوتی ہے، روایتی سفارت کاری میں جدت لانے کی ضرورت ہے، علاقائی اورعالمی تعاون کیلئے دفترخارجہ کا کرداراہم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی ملک تنہانہیں رہ سکتا، بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں اور یورپ کے ساتھ تعلقات کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں اقتدار پرامن طور پر منتقل ہوا، ملک میں آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنا ہے اور طرز حکمرانی کو بہتربنانا ہے۔نئے بلاک کو سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

مشرف کی والدہ کو لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھیجنے کو تیار ہیں، پرویزرشید

اسلام آباد…حکومت نے پرویز مشرف کو والدہ سے ملوانے کیلیے تعاون کی پیش کش کردی، وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ مشرف کی والدہ کو پاکستان لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھیجنے کو تیار ہیں، مشرف کو محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا۔مشرف سے پہلے ڈیل کی نہ اب کریں گے ۔مستقبل کا فیصلہ آزاد عدلیہ کریگی ۔حکومت نے نہ صرف مشرف کو محفوظ راستہ دینے کا امکان مسترد کردیا بلکہ ان کے ملک میں ہی رہنے کا جواز بھی فراہم کردیا ہے ، ای سی ایل سے نام نکالوانے کیلیے مشرف کا ایک موقف یہ بھی تھا کہ وہ اپنی علیل والدہ کی عیادت کیلیے جانا چاہتے ہیں۔وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی والدہ کو پاکستان لانے کیلیے خصوصی طیارہ بھیجنے کو تیار ہیں ، حکومت انہیں علاج کیلیے بھی بھرپور سہولتیں فراہم کرے گی۔پرویز رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف کیسز کے لیے حکومتی قانونی ٹیم ثبوت عدالتوں میں پیش کرے گی اور مشرف کے مستقبل کا فیصلہ آزاد عدلیہ کریگی۔

26 دسمبر، 2013

امریکا میں ساڑھے چھہ کلو وزنی بچے کی پیدائش

نیو یارک…امریکا میں پیدا ہونیوالا ساڑھے چھ کلو وزنی بچہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا جو دیکھنے میں ایک سال کے بچے جیسا معلوم ہوتا ہے، اس بھاری بھرکم ماں کے ہاں اسی کے جیسا بچہ پیدا ہوا ہے، ویسے تو اس عورت کے پہلے بھی دو بچے ہیں لیکن اس جیسے نہیں، جو پیدائش کے وقت ہی ساڑھے چھ کلو کا ہے اور جسامت میں بھی دوسرے بچوں سے مختلف، عام طور پر پیدائش کے وقت بچوں کا اوسط وزن ساڑھے تین کلو یا زیادہ سے زیادہ ساڑے چار کلو ہوتا ہے، تاہم اس بچے کی پیدائش کوئی نیا رکارڈ نہیں، گینز ورلڈ رکارڈ میں دس کلو وزنی بچہ بھی شامل ہے۔

شمسی طوفانوں کی پیش گوئی کا نظام

برطانیہ کے محکمۂ موسمیات نے عنقریب، خلاء کے موسم کی پیشگوئی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کی اِس پیشگوئی کے ذریعے، شمسی طوفانوں پر نظر رکھی جائے گی جو کرۂ ارض کےمواصلاتی نظام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
خلاء کا موسم شمسی ذرات پر مشتمل ہوتا ہے جن میں جمع توانائی شمسی طوفان پیدا کرتی ہے۔ سورج کی سطح پر، ہر وقت شعلے اٹھتے رہتے ہیں۔ جب اِن میں انتہائی زیادہ توانائی جمع ہو جاتی ہے تو یہ سورج سے چھوٹ کر خلاء میں بکھرتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اِن زرات پر مشتمل گیس کی مقدار اربوں ٹن اور اِن کی رفتار دسیوں لاکھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔
ہر گیارہ سال بعد، سورج پر شعلے پیدا ہونے کا عمل عروج پر پہنچتا ہے۔ یہی وہ دورانیہ ہوتا ہے جب شمسی طوفان زیادہ پیدا ہوتے ہیں۔
ستمبر اٹھارہ سو انسٹھ کا شمسی طوفان انسانی تاریخ کا بدترین طوفان تھا جس سے جنگلوں میں آگ لگ گئی تھی
خلاء میں شمسی ذرات کے اتار چڑھاؤ کے مطالعے کے لیے ہی، برطانیہ کے محکمۂ موسمیات نے اِن کی پیشگوئی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیونکہ خلاء میں موجود مصنوعی سیارے، کرۂ ارض کے مواصلاتی نظام کو چلاتے ہیں۔ وہ ہِلیں تو کرۂ ارض کے موبائل فون، ٹی وی، ریڈیو سب میں خلل پڑ سکتا ہے۔ بجلی کے نظام بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ غرض ہر وہ شے، جو کرۂ ارض کے مقناطیسی نظام کی محتاج ہے، اُسے، سورج سے آنے والے ذرات کا طاقتور طوفان، سبوتاژ کر سکتا
انیس سو چورانوے کے شمسی طوفان نے دو مصنوعی سیاروں میں خرابیاں پیدا کردیں تھیں اور کینیڈا میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن بند ہو گئےتھے۔ مارچ انیس سو نواسی کے شمسی طوفان نے بھی کینیڈا کے وسیع علاقے میں بجلی کی ترسیل میں خلل ڈال دیا تھا۔ لیکن ستمبر اٹھارہ سو انسٹھ کا شمسی طوفان انسانی تاریخ کی بدترین یادوں میں سے ایک ہے۔ کارِنگٹن ایونٹ کہلانے والے اِس شمسی طوفان نے ٹیلی گراف کا نظام درہم برہم کر دیا اور یورپ اور شمالی امریکہ کے جنگلوں میں آگ لگا دی۔
اُس وقت جب انسانیت کا انحصار ٹیکنالوجی پر اتنا نہیں تھا جتنا دورِ حاضر میں ہے۔ امریکہ کی نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے دو ہزار آٹھ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک طاقتور شمسی طوفان، کرۂ ارض کے مواصلاتی نظام کو دو کھرب ڈالر کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ دنیا بھر میں انتشار پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔
برطانیہ کے محکمۂ موسمیات کے مطابق، آئندہ چند ماہ میں، خلائی موسم کی پیشگوئی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ایک ایسے وقت میں، جب سورج کی حدت، گیارہویں سال کے عروج پر ہے اور خدشات ہیں کہ یہ حدت، نئے سال میں کسی بھی وقت، شمسی طوفان پیدا کر سکتی ہے۔
ہے۔

عمران خان نے خیبر پختون خوا میں بجلی کا کنٹرول مانگ لیا

پشاور…پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وفاقی حکومت کو پیش کش کی ہے کہ بجلی کا کنٹرول خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔ بجلی چوری کا خاتمہ کیا جائے گا۔پشاور میں رائٹ ٹو انفارمیشن کے محکمے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف صوبے میں مکمل طور پر شفاف بلدیاتی انتخابات کرائے گی۔صوبے میں تمام حلقہ بندیاں قانون کے مطابق ہوئی ہیں، تحریک انصاف نے کبھی مداخلت نہیں کی۔ انتخابی قوانین وضع کرنے سے قبل تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں پر افسوس ہے کہ انہوں نے ڈالروں کے عوض ملکی وقار کا سودا کیا، نیٹو سپلائی کی بندش پر پارلیمنٹ کی قرار دادیں موجود ہیں، ہم قیام امن کے لئے امریکا پرپریشر ڈال رہے ہیں، امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، میں پھر واضح کرتا ہوں کہ ڈرون حملے بند ہونے تک نیٹو سپلائی جانے نہیں دیں گے۔

25 دسمبر، 2013

امریکہ میں بندروں کی کاؤبوائے بن کر کتوں پر سواری

نیویارک…این جی ٹی…بندر کی شیطانیوں سے تو ہر کوئی بخوبی واقف ہے تاہم بندر کبھی کتے کے ساتھ چھیڑ خانی کا خیال دماغ میں لائے گا یہ شاید کبھی کسی نہیں سوچا ہوگا۔امریکی ریاست اوہائیو میں بیس بال کے میچ کے دوران ہو نے والے وقفے میں کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جہاں دو بندر کاؤ بوائے بن کر کتوں کو گھوڑا بنائے اس پر سواری کرتے دیکھے گئے ۔ لو گوں کی تفریح کیلئے ان بندروں کو اسٹیڈیم میں مو جود بکریوں کے پیچھے بھاگنے پر لگا دیا گیا جن کی اس بھاگ دوڑ کو دیکھ کر سب محظوظ ہو ئے۔ یہ بندروں کی کوئی شرارت نہیں بلکہ یہ تربیت یافتہ کتے اور بندر ہیں جنھوں نے اس منفرد جگہ پر اس ریس میں حصہ لے کر سب کو محظوظ کیا۔

لاہور سے اغواء امریکی کی ویڈیو منظر عام پر،رہائی کیلئے اقدامات کامطالبہ

لاہور…لاہور سے دو سال قبل اغوا ہونے والے امریکی ادارے کے ڈائریکٹر وارن وائن اسٹائن کی وڈیو منظر عام پر آگئی ، انہوں نے صدر اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ القاعدہ سے ان کی رہائی کیلئے مذاکرات کریں۔ افغانستان میں صحافیوں کو ای میل میں بھیجی گئی وڈیو کو واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔ 72 سالہ وارن وائن اسٹائن نے اغواکاروں کی شرائط تو نہیں بتائیں تاہم کہا ہے کہ القاعدہ کے قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدام اس کی آزادی کے لیے پہلا قدم ہوسکتا ہے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف کا کہنا ہے وارن اسٹائن کے پیغام کی تصدیق کی جارہی ہے، اس سے پہلے الظواہری نے رہائی کیلئے پاکستان افغانستان اور یمن میں فضائی حملے روکنے کی شرط رکھی تھی تاہم اوباما انتظامیہ نے مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔

چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری نے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا

اسلام آباد…چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری نے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا،ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب این آئی سی ایل کیس کی تفتیش کے دوران چھٹی پر چلے گئے تھے۔چیئرمین نیب کیخلاف این آئی سی ایل کیس میں نیب افسران نے تفتیش کی جس کے بعد چند روز قبل چیئرمین نیب قمر الزمان کو کلیئر کر دیا گیا، کلیئر ہونے کے بعد آج چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری نے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا ہے۔

ایک سا ئیکل سولہ لڑ کیا ں،چینی کر تب با زوں کا حیرت انگیز مظاہر ہ

بیجنگ …ایک سائیکل پر دو یا تین سو ار تو آ پ نے دیکھے ہو نگے لیکن کبھی سو چا بھی ہے کہ ایک سائیکل اورسو لہ سوار کیسے ممکن ہے ۔ چین میں ایک سر کس کے دوران سولہ لڑ کیوں نے ایک سا ئیکل پر سوار ہو کر دیکھنے والوں کی حیران کر دیا ۔ کر تب کی ابتدا ء میں تو سب اپنی اپنی سا ئیکلو ں پر سوار تھے لیکن اس منفردا مظاہر ے کے دوران رفتہ رفتہ سائیکلیں کم ہونا شروع ہو ئیں اوجمنا سٹک کے مظا ہرے دکھا تی تما م کی تمام سولہ لڑ کیا ں ایک سا ئیکل پر جمع ہو گئیں اور خو بصورت فا رمیشن اختیار کر لی ۔

24 دسمبر، 2013

On Christmas Eve, Pope Francis Calls on Christians to Rejoice

Pope Francis has urged the world's 1.2 billion Catholics to rejoice this Christmas because "Jesus is the light who brightens the darkness" and brings peace.
The pontiff delivered his first Christmas Eve homily as pope during a Mass at St. Peter's Basilica in the Vatican on Tuesday.

His homily focused on humans' historical and personal journey for a promised land and salvation - and in the pope's words - "the spirit of people who walk to see a great light."

Francis, known for his humility and service to the poor, said every person has "both bright and dark moments, lights and shadows." He urged the faithful to journey forward with an open heart and cast aside pride, deceit and self-seeking ways.

He said God revealed grace, mercy and love through Jesus, who guides the world. The pontiff closed by saying, "Jesus is the light who brightens the darkness. He is our peace."

The Argentine-born Francis was elected pope in March, a month after the surprise resignation of Emeritus Pope Benedict.

Since then, the 78-year-old Francis' popularity has soared and he has been praised for helping to reshape the image of the church.

In December, Time magazine named him "Person of the Year," and lauded his call for the healing of the masses who face disease, poverty and personal turmoil in their lives.

South Sudan President Calls for End to Ethnic Violence


The president of South Sudan, Salva Kiir, has expressed concern about recent strife in his country, condemning those "who would like to take power by force of arms."
Deploring the killings of innocent people, he criticized those "who are targeting others because of their tribal affiliation."

In a written statement, the South Sudanese leader said he has ordered the country's security forces "not to harrass civilians in any way... threaten or abuse them."

"Those unruly and undisciplined soldiers who are behind such terrible acts" he called criminals who "will not escape the long arm of justice."

Kiir called on everyone involved to "put the interest of our newly independent nation first." Mentioning his former vice president and nemesis, Riek Machar, by name, he urged him and forces supporting him to do the same.

Meanwhile in New York, the United Nations Security Council has voted to increase the size of its peacekeeping force in South Sudan, where violence between government forces and breakaway factions has escalated over the past week, endangering hundreds of thousands of civilians, and bringing the new nation to the brink of civil war.

In a statement following the Security Council vote, U.N. Secretary-General Ban Ki-moon thanked leaders across Africa and around the world for their determination to respond to the violence in South Sudan. "The world is watching and the world is acting," he said.

The Security Council resolution authorizes the U.N. to send an additional 5,500 peacekeeping troops to the strife-torn nation, boosting the number of peacekeepers there to 12,500.   

Still, Ban warned that the situation remains tense.  Two U.N. peacekeepers and hundreds of civilians have been killed over the past week.

Ban expressed concern that the violence may be spreading. 

"We have reports of horrific attacks, including extrajudicial killings, rape and mass graves. Tens of thousands have fled their homes and the numbers keep growing and, of course, innocent civilians are being targeted because of their ethnicity," said Ban.

The fighting that followed an alleged coup attempt last week has displaced more than 80,000 people amid reports of violence between members of the Dinka and Nuer ethnic groups.  President Salva Kiir, a Dinka, blames former vice president Riek Machar, a Nuer, of masterminding the alleged coup attempt.

Ban warned that those responsible for human rights violations and crimes against humanity will be held accountable, but he added that the political players within South Sudan bear ultimate responsibility for ending the conflict.

"In this season of peace, I urge the leaders of South Sudan to act for peace, stop the violence, start the dialogue [and] save your proud and newly independent country," said Ban.

The immediate prospects for dialogue between the warring parties seem remote.  Meanwhile, U.S. President Barack Obama has moved 150 Marines to Djibouti to facilitate the evacuation of Americans in South Sudan. He has indicated that, if necessary, the United States might take "further action.

چین ایٹمی بجلی گھرکیلیے پاکستان کو 6.5 ارب ڈالرقرض دیگا

اسلام آ باد / لندن: چین پاکستان کو کراچی میں بڑے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کیلیے6.5 ارب ڈالرقرضہ دیگا۔
منگل کوبرطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم کرنا چاہتا ہے اور وہ اس سلسلے میں پاکستان کو جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کیلیے معاونت فراہم کررہا ہے۔
رپورٹ میں پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام کی طرف سے فراہم کردہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چین کے ادارے چائنا نیشنل نیوکلیئر کو آپریشن نے پاکستان کو سب سے بڑے جوہری پلانٹ کی تعمیر کیلئے 6 ارب 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے کا وعدہ کیا ہے اس پاور پلانٹ میں دو ری ایکٹرز ہوں گے جن کے ذریعے 11,11 سو میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے چیئرمین انصار پرویز نے کہا کہ چین کو مکمل اعتماد ہے کہ پاکستان جوہری پلانٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں تعمیر ہونے والا جوہری پاور پلانٹ2019ء میں مکمل ہو گا۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے مزارپر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی…آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کا یوم ولادت منایا جارہا ہے،کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔بابائے قوم کے یوم ولادت کی تقریبات کا آغاز صبح کراچی میں مزار پر گارڈز کی تبدیلی سے ہوا۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔کمانڈانٹ ملٹری اکیڈمی میجر جنرل ندیم بٹ نے پریڈ کے معائنے کے بعد مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔تینوں مسلح افواج اور رینجرز کے نمائندے بھی مزارقائد پرحاضری دیں گے۔ملک کے دوسرے شہروں میں بھی بابائے قوم کے یوم ولادت کے سلسلے میں خصوصی تقریبات منعقدکی جائیں گی۔ قائداعظم محمد علی جناح کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

US Positions Troops to Enter South Sudan


بنگلادیش: خالدہ ضیاء کا عام انتخابات کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان

ڈھاکا…بنگلا دیش میں اپوزیشن رہ نما خالدہ ضیاء نے 5 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان کردیا۔بنگلا دیش میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء نے 5جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے خلاف عوامی مارچ کی کال دے دی ہے۔ دارالحکومت ڈھاکا میں اپوزیشن رہ نما خالدہ ضیاء کی جانب سے جنوری میں ہونے والے عام انتخابات کے خلاف عوامی مارچ، دھرنوں اور حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بنگلا دیش میں 5جنوری کو عام انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اکتوبر سے حالات کشیدہ ہیں اور اپوزیشن اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 100سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن مظاہروں اور کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے انتخابات کے موقع پر ملک میں فوج تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سبزیوں کا جوس بھی اتنا ہی مفید ہے جتنا سبزیوں کا خوراک میں استعمال

کیلیفورنیا…سبزیوں کا استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید اور اہم قرار دیا جاتا ہے تاہم کئی افراد ایسے بھی ہیں جو سبزیوں کے استعمال سے اجتناب برتتے ہیں۔ کیلیفورنیا میں سبزیوں کے فوائد پر کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد سبزیاں کھانا پسند نہیں کرتے اگر روزانہ دو گلاس سبزیوں کا جوس استعمال کریں تو وہ بھی اتنا ہی غذائیت بخش اور مفید ثابت ہوسکتا ہے جتنا سبزیوں کا استعمال۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں کا جوس پینے سے نہ صرف بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے بلکہ موٹاپے سے پریشان افراد کے لئے بھی بہترین ہے کیونکہ اس کے استعمال سے حاصل ہونے والی غذائیت بغیر چربی بڑھائے توانائی کا باعث بنتی ہے۔

ڈرفٹنگ کے شاندار کرتب دکھاتی ننھی ریمورٹ کنٹرول کار

ٹوکیو…کاروں کی ڈرفٹنگ کے مناظر آپ نے فلموں میں تو بہت دیکھے ہونگے لیکن کیا حقیقی زندگی میں اتنی ننھی سی کار کو ڈرفٹنگ کرتے دیکھا ہے۔ایک جاپانی کمپنی نے ایسی انوکھی کار تیار کر لی ہے جو نا صرف انتہائی مہارت سے ڈرفٹنگ کرنے کی صلا حیت رکھتی ہے بلکہ ڈرفٹ کرنے کے بعد خود بخود پارک بھی ہو جاتی ہے۔کیوں ہے نا کمال کی انوکھی کارجو نا تو کرتب دکھاتے ہوئے پھسلتی ہے نا ہی اپنا توازن کھوتی ہے۔

Kalashnikov Assault Rifle Designer Dies

UN to Vote on Bolstering South Sudan Peacekeeping Force

The United States says all members of the U.N. Security Council support a proposal to send 5,500 peacekeepers to South Sudan in order to protect civilians from worsening violence.
The Security Council is due to vote Tuesday afternoon on a resolution to transfer troops from other U.N. missions in Africa following the proposal from U.N. chief Ban Ki-moon.

U.S. Ambassador to the U.N. Samantha Power said late Monday that South Sudan is "in jeopardy" and that its leaders can either choose to engage in dialogue or tear the nation apart.South Sudan President Salva Kiir said Monday in a meeting with U.S. special envoy for South Sudan Donald Booth that he is willing to hold talks with his former vice president Riek Machar without preconditions.

South Sudan Foreign Minister Barnaba Marial Benjamin told VOA that Kiir stressed in remarks to parliament that he will never again take South Sudan to war and that talks are the way to end the violence.

"President Salva Kiir, being an elected president democratically, is responsible for the lives of the people of South Sudan, including the foreigners in this country, so it is his absolute constitutional right and mandate to see that peace is achieved. And I hope Dr. Riek Machar should also be able to see the same, that the people of this country suffered so much and cannot be losing their lives because of a power struggle," said Benjamin.

Kiir, an ethnic Dinka, blames Machar, an ethic Nuer, for what he says was an attempted military coup that triggered the violence on December 16. Hundreds of people have died in the fighting.

Machar told Reuters on Monday that he will take part in dialogue immediately if Kiir releases detained opposition leaders.

The United Nations says the violence has forced 100,000 people from their homes, and that 45,000 people have sought shelter at U.N. bases in South Sudan.

Journalist Hannah McNeish, who is in the capital, Juba, told VOA the fighting has a clear ethnic element, with members of the Nuer and Dinka ethnic groups targeting each other.

"There are people going house to house, tracking people down in term of ethnicity. They are taking them out of their houses, they are binding their hands, and executing them if they are not the right ethnicity. This is completely out of control," said McNeish.

ڈی جی ایم اوز ملاقات،لائن آف کنٹرول اور دیگر امور پر بات چیت

راولپنڈی…پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز نے ملاقات کی جس میں لائن آف کنٹرول،ورکنگ باوٴنڈریزپرسیزفائر اوردیگر امور زیر غورآئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واہگہ بارڈر پرہونے والی ملاقات میں پاکستان کا وفد5 اور بھارت کا 6 افسران پر مشتمل تھا۔پاکستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنزکے ساتھ 2 بریگیڈیئرز اور 2 لیفٹیننٹ کرنل جبکہ بھارتی وفد میں بھارتی ڈی جی ایم او کے ساتھ 2 بریگیڈیئر اور 3کرنل موجود تھے۔ ملاقات میں لائن آف کنٹرول،ورکنگ باوٴنڈریزپرسیزفائر اوردیگر امور زیر غورآئے۔ بھارتی فوجی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

کراچی میں چہلم کے جلوسوں کے راستوں پر دھماکے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ماتمی جلوسوں کے راستوں پر ہونے والے تین دھماکوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔کراچی میں یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب شہر میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پہلا دھماکہ کیپری سنیما کے قریب ایم اے جناح روڈ پر مرکزی جلوس کے راستے میں ہوا تاہم اس وقت تک جلوس اس جگہ نہیں پہنچا تھا اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے اشتہاری بورڈ کے کھمبے میں نصب تھا۔
جائے وقوعہ پر موجود کراچی پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل شاہد حیات نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کی مقدار کم تھی اور ایم اے جناح روڈ کی دوبارہ چیکنگ کی جا رہی ہے۔
اس دھماکے کے کچھ دیر بعد اورنگی ٹاؤن دس نمبر کے علاقے میں امام بارگاہ کے باہر دو دھماکے ہوئے۔
مومن آباد پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بی بی سی اردو کے حسن کاظمی کو بتایا کہ ایک دھماکہ فٹ پاتھ پر جبکہ دوسرا موٹرسائیکلوں کی دکان میں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دس زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فوج اور رینجرز کے دستے حساس شہروں میں گشت کر رہے ہیں
ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس دھماکے کی جگہ پر موجود ایک ایمبولینس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق کراچی میں چہلمِ امام حسین کے موقع پر جلوسوں کے راستے کنٹینر لگا کر بند کیے گئے ہیں اور صوبائی محکمۂ داخلہ نے پورے صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔
کراچی سمیت صوبے کے کئی شہروں میں موبائل سروس بھی معطل ہے جبکہ حساس اضلاع میں فوج بھی تعینات ہے۔

23 دسمبر، 2013

ہتھیار ’’کلاشنکوف‘‘ کے موجد میخائل کلاشنکوف چل بسے

ماسکو: بدنام زمانہ ہتھیار ’’کلاشنکوف‘‘ کے مجود میخائل کلاشنکوف 94 سال کی عمر میں بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔
میخائل کلاشنکوف کو گزشتہ ماہ جسم کے اندر ہونے والی بلیڈنگ کے بعد ماسکو کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم زیر علاج رہنے کے باوجود ان کی طبیعت بحال نہ ہوئی جس کے باعث وہ انتقال کرگئے۔ جنگ عظیم دوئم كے ابتدائی برسوں میں سوویت یونین کی جرمن فوجیوں كے ہاتھوں شكست  اور 1941 میں ایک جھڑپ میں زخمی ہونے كے بعد كلاشنكوف نے 1947 میں  اپنی رائفل ڈیزائن كی جسے ’’کلاشنکوف‘‘ کے نام سے جانا گیا، کلاشنکوف کو ان کے ایجاد کئے گئے ہتھیار کے باعث سوویت یونین میں بطور قومی ہیرو جانا گیا اور وہ ماسكو كی ماضی كی عظیم فوجی طاقت كی علامت بنے تاہم ان کے ایجاد کیا گیا ہتھیار دنیا میں لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بنا
كلاشنكوف نے اپنی 90ویں سالگرہ پر كہا تھا كہ میں نے یہ ہتھیار اپنے ملک كی سرحدوں كی دفاع كے لئے بنایا تھا لیکن بعض اوقات یہ ایسی جگہوں  پر استعمال ہوتا ہے جہاں نہیں ہونا چاہیے اور یہ ان کا نہیں بلکہ سیاستدانوں  كا قصور ہے۔