25 دسمبر، 2013

لاہور سے اغواء امریکی کی ویڈیو منظر عام پر،رہائی کیلئے اقدامات کامطالبہ

لاہور…لاہور سے دو سال قبل اغوا ہونے والے امریکی ادارے کے ڈائریکٹر وارن وائن اسٹائن کی وڈیو منظر عام پر آگئی ، انہوں نے صدر اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ القاعدہ سے ان کی رہائی کیلئے مذاکرات کریں۔ افغانستان میں صحافیوں کو ای میل میں بھیجی گئی وڈیو کو واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔ 72 سالہ وارن وائن اسٹائن نے اغواکاروں کی شرائط تو نہیں بتائیں تاہم کہا ہے کہ القاعدہ کے قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدام اس کی آزادی کے لیے پہلا قدم ہوسکتا ہے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف کا کہنا ہے وارن اسٹائن کے پیغام کی تصدیق کی جارہی ہے، اس سے پہلے الظواہری نے رہائی کیلئے پاکستان افغانستان اور یمن میں فضائی حملے روکنے کی شرط رکھی تھی تاہم اوباما انتظامیہ نے مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں