25 دسمبر، 2013

امریکہ میں بندروں کی کاؤبوائے بن کر کتوں پر سواری

نیویارک…این جی ٹی…بندر کی شیطانیوں سے تو ہر کوئی بخوبی واقف ہے تاہم بندر کبھی کتے کے ساتھ چھیڑ خانی کا خیال دماغ میں لائے گا یہ شاید کبھی کسی نہیں سوچا ہوگا۔امریکی ریاست اوہائیو میں بیس بال کے میچ کے دوران ہو نے والے وقفے میں کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جہاں دو بندر کاؤ بوائے بن کر کتوں کو گھوڑا بنائے اس پر سواری کرتے دیکھے گئے ۔ لو گوں کی تفریح کیلئے ان بندروں کو اسٹیڈیم میں مو جود بکریوں کے پیچھے بھاگنے پر لگا دیا گیا جن کی اس بھاگ دوڑ کو دیکھ کر سب محظوظ ہو ئے۔ یہ بندروں کی کوئی شرارت نہیں بلکہ یہ تربیت یافتہ کتے اور بندر ہیں جنھوں نے اس منفرد جگہ پر اس ریس میں حصہ لے کر سب کو محظوظ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں