اسلام
آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب والے تو نیوٹرل
امپائر کے ذریعے میچ بھی نہ کرا سکے،لاہور میں22 دسمبر کو عظیم الشان
مظاہرہ کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ
پنجاب حکومت دو نمبر امپائروں سے بلدیاتی انتخابات کروارہی ہے ،پنجاب والے
تو نیوٹرل امپائر کے ذریعے میچ بھی نہ کرا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر
پختونخوا کا بلدیاتی نظام لوگوں کو آزاد کر دے گا، تاہم عمران خان نے
بلدیاتی انتخابات کی تاریخ آج بھی نہیں بتائی۔ انہوں نے لاہور میں 22 دسمبر
کو مظاہرے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 22دسمبر کو مہنگائی
کے خلاف ہونے والا مظاہرہ تاریخی ہوگا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان
میں طاقت سے سہولتیں ملتی ہیں،ہم براہ راست عوام تک طاقت پہنچائیں گے ۔
19 دسمبر، 2013
مڈٹرم انتخابات نہیں چاہتے،قائدحزب اختلاف
سکھر…پیپلز
پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں
کہ مڈٹرم انتخابات نہیں چاہتے، چوہدری نثار تقریر کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتے
ہیں، انہیں اچھے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔سید خورشید شاہ کامزید کہناتھا کہ
بلدیاتی حلقہ بندیوں پر جس پارٹی کو اعتراض ہے، عدلیہ سے رجوع کرے،بلدیاتی
انتخابات 18جنوری کو ہی ہوں گے۔ خورشید شاہ نے یہ بات سکھر میں میڈیا سے
گفت گو کرتے ہوئے کہی۔ ان کاکہناتھا کہ ملک مڈٹرم انتخابات برداشت نہیں
کرسکتا، پیپلزپارٹی مڈ ٹرم انتخابات کے حق میں نہیں ہے۔ ان کاکہناتھاکہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنتے رہے ہیں لیکن ان کی
پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ خورشید شاہ نے مزیدکہا کہ چوہدری
نثار احمد تقریر کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتے ہیں، انہیں اچھے ڈاکٹر کی ضرورت
ہے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)

