اسلام
آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب والے تو نیوٹرل
امپائر کے ذریعے میچ بھی نہ کرا سکے،لاہور میں22 دسمبر کو عظیم الشان
مظاہرہ کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ
پنجاب حکومت دو نمبر امپائروں سے بلدیاتی انتخابات کروارہی ہے ،پنجاب والے
تو نیوٹرل امپائر کے ذریعے میچ بھی نہ کرا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر
پختونخوا کا بلدیاتی نظام لوگوں کو آزاد کر دے گا، تاہم عمران خان نے
بلدیاتی انتخابات کی تاریخ آج بھی نہیں بتائی۔ انہوں نے لاہور میں 22 دسمبر
کو مظاہرے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 22دسمبر کو مہنگائی
کے خلاف ہونے والا مظاہرہ تاریخی ہوگا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان
میں طاقت سے سہولتیں ملتی ہیں،ہم براہ راست عوام تک طاقت پہنچائیں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں