کراچی…سندھ
ہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترامیم کو غیرآئینی قراردے دیا ہے
،بلدیاتی انتخاب 2001 کی حدبندیوں کیمطابق کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ایم
کیو ایم ، مسلم لیگ ن فنکشنل لیگ سمیت دس درخواستوں میں لوکل گورنمنٹ
آرڈیننس میں ترامیم اور حدبندیوں کو چیلنج کیا گیا تھا جن کی سماعت کے بعد
فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا ۔آج جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں سندھ ہائی
کورٹ کے دورکنی بینچ نے بلدیاتی حد بندیوں اور لوکل گورنمنٹ ترمیمی
ارڈیننس کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا یا ۔ مختصر فیصلے کے مطابق لوکل
گورنمنٹ آرڈیننس میں ترامیم کو غیر آئینی قراردے دیا گیا ہے۔ہائی کورٹ کے
فیصلے میں میرپورخاص ،لاڑکانہ ، حیدرآباد،اور سکھر ڈویژن کی حد بندیوں سے
متعلق نوٹیفکشن بھی کالعدم قراردے دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ
بلدیاتی انتخاب 2001 کی حدبندیوں کیمطابق کرایا جائے۔ فیصلے میں مزید کہا
گیاہے کہ سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ نئی حد بندیاں ضروری ہیں توالیکشن کی
تاریخ آگے بڑھا ئی جائے اورتاریخ بڑھانے کیلیے سندھ حکومت سپریم کورٹ اور
الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں