بیروت…
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے میں سابق وزیرمالیات محمد شطح سمیت 5
افراد جاں بحق ہوگئے ہیں دھماکا دارالحکومت بیروت میں سیرالی کے علاقے میں
کیا گیا۔ جہاں پارلیمنٹ ، وزیراعظم ہاوس اور کئی اہم دفاتر موجود ہیں ،
دھماکااتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی ، دھماکے کے بعد
گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ کاربم دھماکے میں سابق وزیراعظم سعد الحریری کے مشیر
اور وزیرمالیات محمد شطح جاں سمیت متعد افراد ہوگئے ہیں، درجنوں زخمی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں