کراچی…آج
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کا یوم ولادت منایا جارہا ہے،کراچی
میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔بابائے قوم کے یوم
ولادت کی تقریبات کا آغاز صبح کراچی میں مزار پر گارڈز کی تبدیلی سے
ہوا۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جگہ
گارڈز کے فرائض سنبھالے۔کمانڈانٹ ملٹری اکیڈمی میجر جنرل ندیم بٹ نے پریڈ
کے معائنے کے بعد مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔تینوں مسلح افواج
اور رینجرز کے نمائندے بھی مزارقائد پرحاضری دیں گے۔ملک کے دوسرے شہروں
میں بھی بابائے قوم کے یوم ولادت کے سلسلے میں خصوصی تقریبات منعقدکی جائیں
گی۔ قائداعظم محمد علی جناح کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور
ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں