13 دسمبر، 2013

بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرے جا ری،5افرادہلاک،املاک کو نقصان

ڈھاکا…1971 کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ، بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دے دی گئی ، فیصلے کے خلاف چٹاگانگ میں مظاہروں کے دوران پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔عبدالقادرملا کے 1971 میں جنگی جرائم کیخلاف مقدمہ سے لیکر پھانسی دیئے جانے تک کا عرصہ ڈرامائی صورتحال سے گزرا، دس دسمبر کو عبدالقادرملا کی پھانسی ملتوی کی گئی تھی جس سے یہ تاثر پیدا ہوگیا تھا کہ شاید سزا میں نرمی کی جارہی ہے، تاہم التواء کے فیصلے کے فوری بعد ڈھاکا سینٹرل جیل میں انہیں مقامی وقت کے مطابق بدھ کی رات دس بجے پھانسی دے دی گئی، عبدالقادرملا کو پھانسی دیئے جانے کے حق میں جہاں ایک طرف دارالحکومت ڈھاکا میں سیکڑوں مظاہرین نے خوشی کا اظہار کیا وہیں دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔چٹاگانگ میں مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس استعمال کی۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی

ممبئی…بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریتھک روشن نے اس بات کی تصدقی کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ سوزین نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ریتھک روشن کا کہنا ہے کہ سوزین سے 17سال کا ساتھ ختم ہوگیا۔ریتھک روشن اور سوزین خان کی شادی2000ء میں ہوئی تھی، دونوں کے دو بیٹے بھی ہیں اس کے باوجود ان کی 13سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ ہوگیا۔سوزین خان بالی وڈ کے اداکار سنجے خان کی صاحبزادی ہیں جبکہ ریتھک روشن بھارتی ادکار راکیش روشن کے صاحبزادے ہیں۔
 

ہر وقت تصاویر کھینچنا یاداشت کی کمزوری کا سبب بن سکتا ہے،نئی تحقیق

نیویارک …این جی ٹی …لوگ عموما ً اپنے گزرے ہوئے یادگار لمحات کو ہمیشہ کے لئے محفوظ رکھنے کے لئے کیمرے کا سہارا لیتے ہیں لیکن ایسا کرنا ان کی یاداشت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔جی ہاں امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق ہر اہم موقعے کی تصویر لینے والے افراد ان لمحات کو صحیح طریقے سے یاد رکھنے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ تصویر لیتے وقت لوگوں کا دھیان صرف اسی جانب مرکوز ہوتا ہے کہ یہ تصویر اچھی آئے گی یا نہیں اور اسی کشمکش میں وہ اردگرد کے ماحول سے بے نیاز ہو جاتے ہیں۔

برطانوی پولیس نے برا حال کررکھا ہے،مگر جھکونگا نہیں،الطاف حسین

لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس نے انکا براحال کررکھا ہے ، برطانوی حکومت انکا پاسپورٹ منسوخ کرسکتی ہے یا جان لے سکتی ہے ، اس سے زیادہ کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔جمعہ کی شام لاہورمیں اپنی کتاب فلسفہ محبت کی تقریب پذیر ائی میں ٹیلی فونک خطاب کررہے تھے،تقریب کی صدارت معروف کالم نگار اور دانشور حسن نثارنے کی جبکہ مہمان خصوصی کی نشست پر سینئر صحافی و دانشور مجیب الرحمن شامی براجمان تھے ،جبکہ منوبھائی،اجمل نیازی سمیت لاہور شہر کے کئی معروف دانشور ،ادیب صحافی ،شعراء اور اہل نظر اس موقع پر بڑی تعداد میں شریک تھے،جبکہ تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔الطاف حسین نے مزید کہا کہ وہ صرف اللہ سے ڈرتے ہیں ،پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور آئی ایس آئی کے آگے نہیں جھکے ۔تو برطانوی پولیس کے آگے کیاجھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان ِ لاہور کومعلوم ہوناچاہیے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی پیداوارنہیں ۔ الطاف حسین کاکہناتھاکہ وہ منافقت نہیں کرتے اور سچائی پر یقین رکھتے ہیں،انھوں نے کہا کہ وہ پنجابی ،مہاجر اوربلوچ ازم پر نہیں،صرف پاکستانی ازم کریں گے۔الطاف حسین نے کہا کہ اگرہم ایک ہوجائیں تو امریکہ کو جائزشرائط پر بات کرنے پر مجبورکرسکتے ہیں ،انہوں نے کہا وہ پاکستان کیلیے جان دے سکتے ہیں لیکن بیچ میں پیسوں کی دیوارنہ کھڑی کی جائے۔

12 دسمبر، 2013

جرمن کمپنی نے اُبلتے ہوئے گرم پانی کے نَل متعارف کروا دئیے گئے

برلن… این جی ٹی…انفرادیت اورجدت نے اب پا نی کے نلکوں میں بھی جگہ بنا لی ہے اسی لیے تو اب چائے یا کافی بنانے کیلئے کیتلی کی یا پھر پانی چولہے پر چڑھانے کی ضرورت نہیں رہی ،صرف نَل کھولیں اورگرما گرم پانی سیکنڈز میں حاصل کریں ۔خصوصی طور پر کچن کیلئے تیار کئے گئے ان منفرد نلکو ں کو جرمنی کی ایک تخلیقی کمپنیGroheنے تیار کیا ہے جن کو کھولتے ہی نہ صرف فلٹرشدہ بلکہ اُبلتا ہوا تیز گرم پانی خارج ہونے لگتاہے۔ان نلکوں کو تین لیٹر کی ایک ایسی کیتلی سے منسلک کیا گیا ہے جو چائے یا کافی کی تیاری کیلئے فوراً ہی گرم پانی کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔تو اب چائے بنانا منٹوں کا نہیں بلکہ سیکنڈوں کا کام ہے

فیس بک پر زیا دہ دوست بنا نے کا کو ئی فا ئد ہ نہیں

نیویارک…این جی ٹی…فیس بک پرہزاروں دو ست بنا نے کا کو ئی فا ئدہ نہیں کیو نکہ انسا نی دماغ 150 افرا د سے زیادہ کو ہینڈل نہیں کر سکتا ۔ یہ بات آکسفور ڈ یو نیور سٹی کے تحت کر ا ئی گئی ایک عالمی تحقیق میں ثا بت ہو ئی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک پر زیادہ سے زیادہ دوست بنانا بہتر سماجی روابط کی ضما نت سمجھا جانے لگاہے لیکن اس کا کو ئی فا ئدہ نہیں کیو نکہ ایک فرد 150 سے زیا دہ دو ستوں کے ساتھ بہتر طور پر را بطہ نہیں رکھ سکتا ۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آ ئی ہے کہ زیا دہ تر افرا د اپنے پر وفائل پر کئی افراد کو جمع تو کر لیتے ہیں لیکن ان میں سے بیشتر کے ساتھ وہ سال بھر میں ایک بار ہی بات کر پاتے ہیں۔

اب تھری ڈی پرنٹر بنائے گا من پسندمزے مزے کے کھانے

بارسلونا… این جی ٹی…تھری ڈی پرنٹرسے کھلونا گاڑیاں اورمجسمے بنانا تو اب ماضی کا قصہ ہوا کیونکہ اب جدید تھری ڈی پرنٹر مزے مزے کے من پسند کھانے بھی بنائیں گے۔اسپین کے شہر بارسلونا کی ایک کمپنی نے ایسا تھری ڈی پرنٹر ایجاد کیا ہے جسکے ذریعے مزیدار پیزا، پاستااور کیک باآسانی بنائے جا سکیں گے۔اس پرنٹر میں روشنا ئی کی جگہ ضرورت کے مختلف اجزا ء یعنی مید ہ ،میکرونیز،قیمہ،آٹا، انڈے اورٹماٹروں کے کیچپ سمیت دیگر اشیا ء ڈالی جا تی ہیں جنہیں یہ پر نٹر ایک خا ص ترتیب سے دھا ت کی پلیٹ پرمنتقل کر دیتا ہے جس کے بعدیہ دھا تی پلیٹ گر م ہو کر چند ہی منٹوں میں مز یدارڈشز تیا رکر دیتی ہے ۔" فوڈینی" نامی یہ جدید تھری ڈی پرنٹر آئندہ برس کے وسط میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائیگا جسکی قیمت835پونڈمتعین کی گئی ہے۔