میری
لینڈ… این جی ٹی…اکثر والدین اپنے بچوں کو وزن اٹھانے سے منع کرتے ہیں کہ
کہیں اس چکر میں کو ئی ہڈی نہ ٹوٹ جائے لیکن امریکی ریاست Maryland میں ایک
بچہ ایسا بھی ہے جو ویٹ لفٹنگ کے میدان میں اپنی پہچان بناچکا ہے۔ چودہ
سالہJake Schellenschlager بارہ سال کی عمر سے باقاعدہ طور پر ویٹ لفٹنگ کی
تربیت لے رہا ہے جس نے اپنے جسمانی وزن سے دوگنا وزن لفٹ کر کے عالمی
ریکارڈ بھی اپنے نا م کر لیا ہے۔Jake نے ابھی اس کم عمری میں فتوحات کا
آغاز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر نے کے ساتھ ہی کیا ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ
ساتھ ان فتوحات میں اضافہ کر نے کیلئے بھی کافی پر جوش ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں