اسلام
آباد…سابق صدر آصف علی زرداری آج نیب کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، ان
پر پولوگرآوٴنڈ ریفرنس میں فرد جرم عائدنہیں کی گئی ، ان کے وکیل کا مو قف
ہے کہ پولو گراوٴنڈ ریفرنس بے بنیاد ہے سابق صدر آصف علی زرداری کی آج نیب
عدالت میں پیشی تھی ۔ سابق صدر گھر سے نکلے اور عدالت پہنچے، ان کے ہمراہ
پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں اور کارکنوں کی بھی بڑی تعداد عدالت تک پہنچی۔
سابق صدر کو آج نیب نے پانچ ریفرنسرز میں طلب کر رکھا تھا ، ان میں پولو
گراوٴنڈ ریفرنس ، ایس جی ایس ، کوٹیکنا ، اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹرز
شامل ہیں۔ آصف علی زرداری پر پولو گراوٴنڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد کیے
جانے کا امکان تھا لیکن آج ان پر فرد جرم عائد نہ کی گئی ، عدالت نے اس
معاملے پر ان کے وکیل کی بحث کی درخواست مقرر کرتے ہوئے سماعت کے لیے
اٹھارہ جنوری کی تاریخ مقرر کردی، آج کی سماعت میں استغاثہ کی جانب سے 5
گواہ عدالت میں پیش ہوئے، فاروق ایچ نائیک کے گواہوں پر اعتراضات کے باعث
سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفت گو میں آصف
علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ پولو گراوٴنڈ ریفرنس بے
بنیاد ہے ، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہاکہ پیپلز
پارٹی کے رہنماوٴں کو ہر دور میں نشانہ بنایا گیا لیکن ان کے قائدین
سیکیورٹی خدشات کے باوجود عدالتوں کا احترام میں وہاں پیش ہوئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں