ماسکو…مختلف
ویب سائٹس پر استعمال ہونے والے 20 لاکھ سے زائد پاس ورڈز چوری کرکے شائع
کردیئے گئے ہیں۔پاس ورڈز کی چوری کاانکشاف سائبر جرائم سے تحفط دینے والی
ایک کمپنی نے کیا ہے۔ روسی زبان میں ایک ویب سائٹ پر شائع کئے گئے 20 لاکھ
سیزائد پاس ورڈز میں فیس بک ، گوگل ، یاہو، ٹویٹر اور لنکڈ ان سمیت دیگر
ویب سائٹس کے پاس ورڈز شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق پرسنل ڈیٹا اور پاس ورڈز
ایک سافٹ ویئر کی مدد سے چوری کئے جاتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر لوگوں کے علم میں
لائے بغیر ان کے کمپیوٹرز میں انسٹال کیا جارہا ہے۔ جاری کردہ پاس ورڈز
میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پاس ورڈ 123456ہے جس کی تعداد پندرہ
ہزار سے زائد ہے۔ سائبر جرائم سے تحفظ دینے والی ایک کمپنی کے مطابق روزانہ
ڈیڑھ لاکھ افراد کی نجی معلومات چرائی جاتی ہیں۔
4 دسمبر، 2013
حزب اللہ نے اہم رہنما حسن لقیس کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کوٹھہرادیا
بیروت…
لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بیروت میں اپنے اہم رہنما حسن لقیس کے قتل کا
ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔حزب اللہ کے ٹی وی چینل المنارکے مطابق اس
کے رہنما حسن القیس کا قتل بیروت کے مشرقی حصے میں ان کے گھر کے قریب پیش
آیا ہے۔ حزب اللہ نے ان کی ہلاکت کا باضابطہ طو ر پر اعلان کر دیا ہے۔ حزب
اللہ کیذرائع کے مطابق اس قتل کی کارروائی کا مقصد لبنان میں مذہبی منافرت
بڑھے اور فرقہ واریت کی آگ بھڑک اٹھے ، نیز سیاسی تقسیم میں اضافہ ہو۔
پاکستان میں 79 فیصد افراد ناخواندہ ہیں، یونیسکو
نیو
یارک… اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو نے کہاہے کہ پاکستان میں 79 فیصد
افراد ناخواندہ ہیں اور شرحِ خواندگی کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں 180ویں
نمبر پر ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسکو کی رپورٹ میں 2012 میں
221 ممالک میں عوام کی تعلیمی حالت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق
پاکستان میں سب سے زیادہ ناخواندہ افراد کی عمر 15 سے 24 برس کے درمیان ہے
اورسب سے زیادہ شرحِ خواندگی 55 سے 64 برس عمر کے افراد میں ہے۔ رپورٹ کے
مطابق شرحِ خواندگی میں پاکستان جنوبی ایشیا میں صرف افغانستان اور بنگلہ
دیش سے اوپر رہا۔ 2012 میں 70 لاکھ طلبہ اسکول اور کالج جا رہے تھے جن میں
سے 29 لاکھ پرائمری اسکول، 26 لاکھ سیکنڈری اسکول اور 15 لاکھ کالج یا
یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ یونیسکو کاکہنا ہے کہ پاکستان میں صرف تین
فیصد طلبا ء کالج تک پہنچ پاتے ہیں،جن میں سے صرف ایک فیصد گریجویشن کر
پاتے ہیں۔
فیصل آباد: چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ شہری سراپا احتجاج
فیصل آباد…فیصل آباد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ آئے شہری سراپا احتجاج، ٹائرجلا کر ٹریفک معطل کر دی ،پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔فیصل آباد کے علاقہ غلام محمد آباد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے ستائے ہوئے شہریوں نے سبحان اللہ چوک میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کر دی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، جبکہ ایک ہفتہ سے موٹرسائیکل پر سوار افراد راہگیروں کومسلسل لوٹ رہے ہیں ، مگر اطلاع کے باوجود پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔ انہوں نے علاقہ میں رات کے وقت پولیس ناکے لگانے اور گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایس پی گلبرگ نے مظاہرین سے
مذاکرات کر کے احتجاج ختم کر وا یا۔
سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام
آباد…سپریم کورٹ میں آج لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوگی۔ عدالت نے 30 لاپتہ
افراد کو آج پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران قائم
مقام سیکریٹری دفاع نے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو بتایا تھا
کہ 3 افراد کا پتہ چل گیا ہے۔ چیف جسٹس نے باقی تمام لاپتہ افراد کو بھی
ایک گھنٹے میں سامنے لانے کا حکم دیا۔ایک گھنٹے کے الٹی میٹم کے بعد اٹارنی
جنرل منیر اے ملک سیکریٹری دفاع اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ پیش ہوئے
اور کہا کہ معاملے میں پیش رفت کا یقین دلایا گیا ہے۔ تھوڑا سا وقت دے
دیں۔ اس پر چیف جسٹس نے بقایا 30 افراد کو آج
پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔
پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔
ایٹم بم پاکستان کی نہیں ،پاکستان کو ایٹم بم کی حفاظت کرنا پڑ رہی ہے،حاجی عدیل
اسلام
آباد…اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ ایٹم بم پاکستان نہیں
بلکہ پاکستان کو ایٹم بم کی حفاظت کرنا پڑ رہی ہے، اعلیٰ عدلیہ ، اعلیٰ
فوجی افسران اور بیوروکریٹس اپنی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کریں۔سینٹ میں
اظہار خیال کرتے ہوئے حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ افغانستان اسلحہ جارہا تھا
تو تمام جماعتیں گھروں پر تھیں،اب اسلحہ واپس جا رہا ہے تو سڑکیں بلاک کر
کے اسے روکا جا رہا ہے، مہنگائی کے خاتمے کیلئے سادگی اپنائی جائے،
پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا سونامی
آیا ہوا ہے، ٹماٹر، پیاز اور آلو کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ایم
کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ عوام کو حکومت سے بے حد توقعات
ہیں، ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا، غریب آدمی کے لیے ایک وقت کی روٹی
کھانا مشکل ہو گیا ہے، فاٹا کے سینیٹر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان
کو نیٹو سپلائی دو فیصد ہے، قانون ہاتھ میں لے کر 60 فیصد تجارت روک دی
گئی، لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے، اس سے پہلے وزیر مملکت برائے سائنس
اینڈ ٹیکنالوجی خرم دستگیر نے کہا کہ زیر گردش قرضوں کی ادائیگیوں مجموعی
فنڈز سے کی گئیں، پہلے مرحلے میں 341 جبکہ دوسرے مرحلے میں 138 ارب کی
ادائیگیاں کیں جن کی منظوری قومی اسمبلی نے دی ، اپوزیشن ارکان نے مطالبہ
کیا کہ جن اداروں کو زیر گردش قرضوں کی ادائیگیاں کی گئیں ان کے سربراہان
کے ناموں کی فہرست پیش کی جائے، ڈپٹی چیئرمین نے سوال موخر کرتے ہوئے کہا
کہ وزیر خزانہ ایوان میں آ کر جواب دیں گے ، وزارت خزانہ نے تحریری طور پر
ایوان کو بتایا کہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 10 ارب 77
کروڑ ڈالر سے زائد ادا کئے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)





