16 دسمبر، 2013

غیر مناسب امریکی اقدامات کے باوجود جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے، ایرانی وزیرخارجہ

تہران: ایرانی وزیرخارجہ محمدجاوید ظریف نے کہاہے کہ امریکاکی طرف سے نامناسب اقدام کے باوجودجوہری پروگرام پرعالمی طاقتوںسے بات چیت جاری رکھیں گے۔
ایک سوشل ویب سائٹ پراپنا بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہجواد ظریف کاکہنا تھاکہ پچھلے دنوںامریکا کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام کی معاونت کرنے والے لوگوںاور کمپنیوںپر پابندی سے جنیوا معاہدے کوٹھیس پہنچی ہے۔ تاہم امریکا کی جانب سے ان تمام غیرمناسب اور غیرتعمیری اقدام کے باوجود ایران کی جانب سے دنیاکے لیے اچھا پیغام دیا جائے گا اور ہم ایٹمی توانائی کے معاملے پرعالمی طاقتوں سے مذاکرات جاری رکھیں گے۔
 photo 9_zpscd7677b5.jpg
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماراجوہری پروگرام توانائی کے حصول اورتعمیری مقاصدکے لیے ہے۔ جمعرات کوامریکا نے ایران سے کاروبارکرنے والی کچھ غیرملکی کمپنیوںکے اثاثے منجمد کرکے ان کوبلیک لسٹ قرار دے دیاتھا۔

کاشغر: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 16 افراد ہلاک

چین میں صوبہ سنکیانگ کے مغربی علاقے میں تشدد کے واقعات میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ خبر ایک سرکاری نیوز پورٹل نے شائع کی ہے۔
یہ واقعہ اتوار کی شام سنکیانگ صوبے میں کاشغر شہر کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا۔
ایک علاقائی سرکاری نیوز پورٹل نے کہا ہے کہ پولیس جب بعض لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی تو ان پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ یہ لوگ دھماکہ خیز مواد اور چھری چاقو سے لیس تھے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں 14 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
سنکیانگ میں مسلم ایغور اقلیتی برادری کی اکثریت ہے اور یہاں عام طور پر ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
حکومت تشدد کے الزامات روایتاً انتہا پسندوں پر عائد کرتی رہتی ہے جبکہ ایغور نسلی تنازعات اور زبردست چینی کنٹرول کو تشدد کی وجہ قرار دیتے ہیں۔
سنکیانگ میں مسلم اقلیتی برادری ایغور کی اکثریت ہے
اس علاقے سے آنے والی اطلاعات کی آزادانہ تصدیق بہت مشکل ہے کیونکہ چینی کنٹرول اور پابندیوں کے سبب اس علاقے سے اطلاعات مشکل سے ہی باہر آ پاتی ہیں۔
سرکاری ٹیانشیان پورٹل پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گيا ہے۔
گذشتہ ماہ سرکاری میڈیا نے خبر دی تھی کہ کاشغر کے نواح میں ایک پولیس سٹیشن پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار کے علاوہ نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اکتوبر کے اواخر میں پانچ افراد اس وقت مارے گئے تھے جب ایک کار چین کے دارالحکومت بیجنگ کے معروف ٹیانامن سکوائر پر بھیڑ میں گھس کر دھماکے سے پھٹ گئی تھی۔ بیجنگ نے اس واقعے کو ’دہشت گردانہ‘ حملہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کے پس پشت سنکیانگ کے انتہا پسند ہیں۔
اس حملے میں جو تین افراد کار کے اندر سوار تھے اور ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے کہا تھا کہ ان کا تعلق سنکیانگ کی ایغور اقلیتی برادری سے سے ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

چڑیا نے کرکٹ کی بڑی خبریں دی ہیں، وقت آنے پر ایکشن ہو گا، چیرمین پی سی بی

کراچی: پی سی بی کے عبوری چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چڑیا نے کرکٹ کی بڑی خبریں دی ہیں مگر وقت آنے پر ایکشن ہو گا، بورڈ میں 960 افراد ہیں جبکہ کام 60 سے ہو سکتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نےکہا کہ وہ 3 دن میں پی سی بی کے آئین کے مطابق الیکشن کرا سکتے ہیں، چڑیا نے کرکٹ کی بڑی خبریں دی ہیں، وقت آنے پر ایکشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقل کیا گیا تو ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ تبدیل کر دوں گا، حفیظ کی کپتانی کے بارے میں فیصلہ سلیکٹرز کریں گے، فٹنس پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے، اسی لئے عبدالرزاق اور شعیب ملک کو واپس بلایا گیا تھا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹیم اور کپتان پر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔ عثمان شنواری کو کپتان مصباح الحق کے کہنے پر ٹیم میں شامل کیا گیا، اگر بورڈ کوشش نہ کرتا تو جنوبی افریقہ کا دورہ ختم ہو جاتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا چودھری رشید احمد کو بحال کردیا

سلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں عبوری طور پر بحال کردیا ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔چیئرمین پیمرانے اپنی برطرفی کے فیصلے کو اسلام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے برطرفی کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو ان کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔چیئرمین پیمرا کے وکیل وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایوان صدرسے جاری پریس ریلیز اور اخباری خبروں سے برطرفی کا علم ہوا، چیئرمین نادرا کے ایسے ہی معاملے پر بھی عدالت حکم امتناعی جاری کر چکی ہے۔ وسیم سجاد ایڈوکیٹ کا موقف تھاکہ برطرفی کا آرڈر بھی نہیں دیا جا رہا۔

15 دسمبر، 2013

درد کا علاج دواؤں کے بجائے ذہن سے بھی ممکن ہے،نئی تحقیق

نیویارک…این جی ٹی… درد کا علاج دواؤں سے زیادہ ذہن میں چھپا ہوا ہوتا ہے بس ذرا سی دماغی مشقت کی کے بعد اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔جی ہاں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق درد کی شدت کو کم یا زیادہ محسوس کرنا ہمارے ذہن کے کنٹرول میں ہوتا ہے اور مشق کی جائے تو درد کا احساس کم یا ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر درد پر توجہ دی جائے اور اس کی شدت کو محسوس کیا جائے تو آپ کا درد خودبخود کم یا ختم ہوجائے گا۔ اسٹینیفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی اسٹڈی کے دوران رضاکاروں میں اس کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔

نیلسن منڈیلا کی تدفین آبائی گاوٴں میں کردی گئی

جوہانسبرگ…عظیم عالمی رہنما نیلسن منڈیلا کی تدفین ان کے آبائی گاوٴں میں کردی گئی،آخری رسومات میں دنیا بھر سے رہنماوٴں کی شرکت کی۔جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر آنجہانی نیلسن منڈیلا کو ان کے آبائی قصبے کونو میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔نیلسن منڈیلا 5 دسمبر کو 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے اور ان کی یاد میں تقریبات دس دن سے جاری تھیں، ان کی تدفین ان کے آبائی گاؤں کونو میں کردی گئی، ان کی تدفین کی تقریب کے موقع پر نیلسن منڈیلا کی بیوہ گراکا مشیل، جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما اور اہم غیر ملکی شخصیات سمیت تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد شریک ہوئے، اس تقریب میں متعدد سیاسی اور مذہبی شخصیات نے تقاریر میں نیلسن منڈیلا کو خراجِ تحسین پیش کیا،اس موقع پر جیکب زوما نے کہا کہ جنوبی افریقا کے عوام کو منڈیلا کی روایات کو آگے بڑھانا ہوگا۔ تقریب کے بعد منڈیلا کے تابوت کو فوجی جوان خصوصی شامیانے سے پہاڑی پر واقع قبرستان لے گئے جہاں انہیں دفن کر دیا گیا،تقریب میں شرکت کیلئے افریقی ممالک کے صدور، متعدد وزرائے اعظم، ایرانی نائب صدر اور برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس بھی کونومیں موجود تھے۔

Prince Harry reaches South Pole

LONDON: Prince Harry has become the first British royal to reach the South Pole after a three-week charity trek with injured military veterans from Britain, the United States, Canada and Australia.
Harry and the 12 servicemen and women reached the globe's most southerly point at 1200 GMT following a 200-mile journey across Antarctica, organisers Walking With The Wounded said.
"It's an amazing feeling, it really is," Harry, 29, said in a statement issued by Walking With the Wounded after the group reached the pole.
The fourth-in-line to the throne added: "What an amazing journey for every single one of them. I'm so proud, I'm so chuffed and I'm so privileged to be here with all these guys and girls.
"I think we'll be having a few whiskies tonight and then everyone's looking forward to getting home."
The expedition was initially conceived as a race but it was abandoned due to concerns about the safety of the participants, some of whom lost limbs fighting in Afghanistan and Iraq.
View gallery
Prince Harry, patron of Team UK in the South Pole Allied …
Prince Harry, patron of Team UK in the South Pole Allied Challenge 2013 expedition, makes final prep …
The teams decided to continue their trek, however, dragging 70-kilogramme sleds through the bitter cold and high winds.
Harry, who serves as an army helicopter pilot, joked earlier this week about the expected arrival date of Friday 13th, which he said was "unlucky for some, lucky for us".
The veterans have endured temperatures as low as minus 35 degrees Celsius (minus 31 degrees Fahrenheit) and wind speeds of around 50 miles per hour.
The trek has been organised by Walking With The Wounded, a charity which raises funds to retrain injured troops and help them find new careers outside the military.
Harry joined the charity for part of a trek to the North Pole in 2011, but had to come home early to be best man at his brother Prince William's wedding to Kate Middleton.
View gallery
Prince Harry (L) and his fellow adventurers reach the …
Prince Harry (L) and his fellow adventurers reach the South Pole in Antartica on December 13, 2013, …
While Queen Elizabeth's grandson is the first royal to reach the South Pole, Britain's monarchy has a number of links to the frozen continent.
Prince Philip crossed the Antarctic circle in 1957 on board the now-retired royal yacht Britannia while visiting a memorial cross to polar explorer Ernest Shackleton on the remote Atlantic island of South Georgia.
Harry's aunt Princess Anne has twice visited Antarctica, most recently in 2007.
The queen herself had a huge chunk of Antarctica named after her in a gift from the government to mark her diamond jubilee in 2012.
Queen Elizabeth Land is around 169,000 square miles in size, making up just under a third of British Antarctic Territory. (AFP)