16 دسمبر، 2013

وزیراعلیٰ پنجاب نے پانی ملے گوشت کی فروخت کا نوٹس لے لیا

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور سمیت صوبے بھر میں پانی ملے گوشت کی فروخت کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیر اعلیٰ نے گوشت میں پانی ملاکر فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔وزیر اعلیٰ نے جی ٹی روڈ گوجرانوالا پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کاا ظہار کیا۔

Authentic Chinese Egg Rolls

Ingredients

  • 4 teaspoons vegetable oil
  • 3 eggs, beaten
  • 1 medium head cabbage, finely shredded
  • 1/2 carrot, julienned
  • 1 (8 ounce) can shredded bamboo shoots
  • 30 g dried, shredded wood ear mushroom, rehydrated
  • 455 g Chinese barbequed or roasted pork, cut into matchsticks
  • 2 green onions, thinly sliced

    Directions

    1. Heat 1 teaspoon vegetable oil in a wok or large skillet over medium heat. Pour in beaten eggs and cook, without stirring, until firmed. Flip the eggs over and cook for an additional 20 seconds to firm the other side. Set egg pancake aside to cool, then slice into thin strips.
    2. Heat the remaining vegetable oil in a wok or large skillet over high heat. Stir in cabbage and carrot; cook for 2 minutes to wilt. Add bamboo, mushroom, pork, green onions, soy sauce, salt, sugar, and MSG; continue cooking until the vegetables soften, about 6 minutes. Stir in sliced egg, then spread mixture out onto a pan, and refrigerate until cold, about 1 hour.
    3. To assemble the egg rolls, place a wrapper onto your work surface with one corner pointing towards you. Place about 3 tablespoons of cooled filling in a heap onto the bottom third of the wrapper. Brush a little beaten egg white onto the top two edges of the wrapper, then fold the bottom corner over the filling and roll firmly to the halfway point. Fold the left and right sides snugly over the egg roll, then continue rolling until the top corners seal the egg roll with the egg white. Repeat with remaining egg roll wrappers, covering finished egg rolls with plastic wrap to keep from drying out.
    4. Heat about 6-inches of oil in a wok or deep-fryer to 350 degrees F (175 degrees C).
    5. Fry egg rolls 3 or 4 at a time until golden brown, 5 to 7 minutes. Drain on paper towels.

شیعہ مذہبی پیشوا کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

لاہور: ملتان کے شیعہ مذہبی پیشوا علامہ ناصر عباس، جنہیں کل بروز اتوار پندرہ دسمبر کی رات نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، ان کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے ادا کی جائے گی۔
پوسٹمارٹم کے بعد علامہ ناصر عباس کی میت کو جناح ہسپتال سے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ شادمان، قصرِ بتول میں منتقل کردیا گیا۔ پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ناصر عباس کو بندوق کی پانچ گولیاں لگی تھیں۔
تھانہ گارڈن ٹاؤن میں ناصر عباس کا مقدمہ رجسٹر کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق مقدمہ ناصرعباس کے ڈرائیور کی مدعیت میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواردہشت گردوں کے خلاف رجسٹر کیاگیا۔
دوسری جانب علامہ ناصر عباس کے قتل کے خلاف بطور احتجاج گورنر ہاوٴس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔ واضح رہے کہ مظاہرین گزشتہ شب سے میت کے ساتھ گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں، پولیس سے مذاکرات کے بعد علامہ ناصر عباس کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی تھی، تاہم مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
علامہ ناصر عباس شاہ جمال میں مجلس پڑھ کرواپس گھر جا رہے تھے، اور وہ ان دنوں مجالس کے سلسلے میں لاہور میں ہی مقیم تھے۔ گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے علامہ ناصر عباس کی گاڑی پر فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے، انہیں فوری طور پر شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور دم توڑ گئے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

غیر مناسب امریکی اقدامات کے باوجود جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے، ایرانی وزیرخارجہ

تہران: ایرانی وزیرخارجہ محمدجاوید ظریف نے کہاہے کہ امریکاکی طرف سے نامناسب اقدام کے باوجودجوہری پروگرام پرعالمی طاقتوںسے بات چیت جاری رکھیں گے۔
ایک سوشل ویب سائٹ پراپنا بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہجواد ظریف کاکہنا تھاکہ پچھلے دنوںامریکا کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام کی معاونت کرنے والے لوگوںاور کمپنیوںپر پابندی سے جنیوا معاہدے کوٹھیس پہنچی ہے۔ تاہم امریکا کی جانب سے ان تمام غیرمناسب اور غیرتعمیری اقدام کے باوجود ایران کی جانب سے دنیاکے لیے اچھا پیغام دیا جائے گا اور ہم ایٹمی توانائی کے معاملے پرعالمی طاقتوں سے مذاکرات جاری رکھیں گے۔
 photo 9_zpscd7677b5.jpg
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماراجوہری پروگرام توانائی کے حصول اورتعمیری مقاصدکے لیے ہے۔ جمعرات کوامریکا نے ایران سے کاروبارکرنے والی کچھ غیرملکی کمپنیوںکے اثاثے منجمد کرکے ان کوبلیک لسٹ قرار دے دیاتھا۔

کاشغر: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 16 افراد ہلاک

چین میں صوبہ سنکیانگ کے مغربی علاقے میں تشدد کے واقعات میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ خبر ایک سرکاری نیوز پورٹل نے شائع کی ہے۔
یہ واقعہ اتوار کی شام سنکیانگ صوبے میں کاشغر شہر کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا۔
ایک علاقائی سرکاری نیوز پورٹل نے کہا ہے کہ پولیس جب بعض لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی تو ان پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ یہ لوگ دھماکہ خیز مواد اور چھری چاقو سے لیس تھے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں 14 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
سنکیانگ میں مسلم ایغور اقلیتی برادری کی اکثریت ہے اور یہاں عام طور پر ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
حکومت تشدد کے الزامات روایتاً انتہا پسندوں پر عائد کرتی رہتی ہے جبکہ ایغور نسلی تنازعات اور زبردست چینی کنٹرول کو تشدد کی وجہ قرار دیتے ہیں۔
سنکیانگ میں مسلم اقلیتی برادری ایغور کی اکثریت ہے
اس علاقے سے آنے والی اطلاعات کی آزادانہ تصدیق بہت مشکل ہے کیونکہ چینی کنٹرول اور پابندیوں کے سبب اس علاقے سے اطلاعات مشکل سے ہی باہر آ پاتی ہیں۔
سرکاری ٹیانشیان پورٹل پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گيا ہے۔
گذشتہ ماہ سرکاری میڈیا نے خبر دی تھی کہ کاشغر کے نواح میں ایک پولیس سٹیشن پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار کے علاوہ نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اکتوبر کے اواخر میں پانچ افراد اس وقت مارے گئے تھے جب ایک کار چین کے دارالحکومت بیجنگ کے معروف ٹیانامن سکوائر پر بھیڑ میں گھس کر دھماکے سے پھٹ گئی تھی۔ بیجنگ نے اس واقعے کو ’دہشت گردانہ‘ حملہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کے پس پشت سنکیانگ کے انتہا پسند ہیں۔
اس حملے میں جو تین افراد کار کے اندر سوار تھے اور ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے کہا تھا کہ ان کا تعلق سنکیانگ کی ایغور اقلیتی برادری سے سے ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

چڑیا نے کرکٹ کی بڑی خبریں دی ہیں، وقت آنے پر ایکشن ہو گا، چیرمین پی سی بی

کراچی: پی سی بی کے عبوری چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چڑیا نے کرکٹ کی بڑی خبریں دی ہیں مگر وقت آنے پر ایکشن ہو گا، بورڈ میں 960 افراد ہیں جبکہ کام 60 سے ہو سکتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نےکہا کہ وہ 3 دن میں پی سی بی کے آئین کے مطابق الیکشن کرا سکتے ہیں، چڑیا نے کرکٹ کی بڑی خبریں دی ہیں، وقت آنے پر ایکشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقل کیا گیا تو ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ تبدیل کر دوں گا، حفیظ کی کپتانی کے بارے میں فیصلہ سلیکٹرز کریں گے، فٹنس پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے، اسی لئے عبدالرزاق اور شعیب ملک کو واپس بلایا گیا تھا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹیم اور کپتان پر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔ عثمان شنواری کو کپتان مصباح الحق کے کہنے پر ٹیم میں شامل کیا گیا، اگر بورڈ کوشش نہ کرتا تو جنوبی افریقہ کا دورہ ختم ہو جاتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا چودھری رشید احمد کو بحال کردیا

سلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں عبوری طور پر بحال کردیا ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔چیئرمین پیمرانے اپنی برطرفی کے فیصلے کو اسلام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے برطرفی کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو ان کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔چیئرمین پیمرا کے وکیل وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایوان صدرسے جاری پریس ریلیز اور اخباری خبروں سے برطرفی کا علم ہوا، چیئرمین نادرا کے ایسے ہی معاملے پر بھی عدالت حکم امتناعی جاری کر چکی ہے۔ وسیم سجاد ایڈوکیٹ کا موقف تھاکہ برطرفی کا آرڈر بھی نہیں دیا جا رہا۔