سڈنی
…کرسمس آنے میں ویسے تو ابھی کچھ دن باقی ہیں لیکن آسٹریلیا میں کرسمس سے
پہلے ہی تحفوں کی برسات ہوگئی۔سڈنی کے چڑیا گھر میں کرسمس سے پہلے ہی کرسمس
کا میلہ سج گیا ہے اور جہاں من پسند چیزیں ہوں اور موج مستی کا بھی بھرپور
انتظام ہو تو کس کا دل نہیں للچائے گا۔جانوروں نے کرسمس کی ایڈوانس دعوت
کو خوب انجوائے کیا اور تحفوں میں ملنے والی اپنی من پسند چیزوں کے مزے
اڑائے
20 دسمبر، 2013
پاکستان کا مظاہرین کی دھمکیوں کے بعد بنگلا دیش سے سفارتی عملے کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ
ڈھاکا: بنگلادیش میں مظاہرین کی
جانب سے پاکستانی سفارتی عملے اور عمارت کو نقصان پہنچانے کی دھمکی کے بعد
پاکستان نے ہائی کمیشن کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے بنگلادیشی حکومت کو خط لکھ
دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر
آج تیسرے روز بھی احتجاج کاسلسلہ جاری رہا۔ عوامی لیگ کی وزیراعظم شیخ
حسینہ واجد کی جانب سے بنگلا دیشیوں کےدلوں میں پاکستان کےخلاف نفرت کی
جوچنگاری سلگائی گئی تھی اس کی آگ آج پورے ملک میں بھڑک رہی ہے اور مظاہرین
کےحوصلےاتنےبڑھ گئے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی ہائی کمشن کوگھیرے میں
لےکرمطالبہ کیاہےکہ 20 گھنٹےمیں پاکستان کےساتھ سفارتی تعلقات ختم
کئےجائیں۔ ایسانہ کرنےکی صورت میں مظاہرین نے ہائی کمیشن کی عمارت کو نقصان
پہنچانےکی کھلی دھمکی دے دی ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن نے بنگلا دیشی حکومت سے تحریری درخواست میں کہا ہے
کہ سفارت کاروں کواضافی سیکیورٹی دی جائے جب کہ دفترخارجہ نے پاکستانی
سفارت کاروں کوڈھاکا میں غیرضروری سفرکرنےسےبھی روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کی حکومت کی جانب سے قائم کئے گئے متنازع نام
نہاد ٹربیونل کے حکم پر 1971 میں پاکستان کی حمایت کرنے کی پاداش میں جماعت
اسلامی بنگلا دیش کے رہنما ملا عبدالقادر کو پھانسی دے دی گئی تھی جس کے
خلاف پاکستانی قومی اسمبلی میں قرار داد منظور کی گئی تاہم اس قرار داد کے
خلاف بنگلا دیش کے دفترخارجہ خارجہ نے نہ صرف پاکستانی ناظم الامور کو طلب
کرکے شدید احتجاج کیا بلکہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے زہر اگلتے ہوئے
کہا کہ پاکستان کی حمایت کرنے والوں کی ان کے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔
سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2013ء منظور
کراچی…سندھ
اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2013ء منظور کرلیا گیا۔لوکل گورنمنٹ
ترمیمی بل اپوزیشن اراکین کی غیرموجودگی میں منظورکیاگیا۔ اس سے قبل
اپوزیشن اراکین نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل مستردکردیا اور اجلاس کا
بائیکاٹ کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔سندھ اسمبلی میں حکومت
اوراپوزیشن کے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہوئے، پیپلزپارٹی نے اسمبلی کے ہال میں
اور اپوزیشن نے اسمبلی ہال کے باہر اجلاس کیا۔ اسمبلی کے اندر اجلاس میں
صرف پیپلزپارٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اپوزیشن اراکین کی غیرحاضری میں سندھ
اسمبلی کی کارروائی جاری رکھی گئی اور اپوزیشن کی غیرموجودگی میں حکومتی
اراکین نے قانون سازی کی۔ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2013پرسندھ اسمبلی میں
حکومتی اراکین نے بحث کی۔صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ
اپوزیشن جماعتیں اسمبلی میں واپس آئیں اوربل پربحث کریں،سکندر میندرو لوکل
گورنمنٹ ترمیمی بل2013 کی شقیں پڑھیں۔
19 دسمبر، 2013
پنجاب والے تو نیوٹرل امپائر کے ذریعے میچ بھی نہ کرا سکے،عمران خان
اسلام
آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب والے تو نیوٹرل
امپائر کے ذریعے میچ بھی نہ کرا سکے،لاہور میں22 دسمبر کو عظیم الشان
مظاہرہ کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ
پنجاب حکومت دو نمبر امپائروں سے بلدیاتی انتخابات کروارہی ہے ،پنجاب والے
تو نیوٹرل امپائر کے ذریعے میچ بھی نہ کرا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر
پختونخوا کا بلدیاتی نظام لوگوں کو آزاد کر دے گا، تاہم عمران خان نے
بلدیاتی انتخابات کی تاریخ آج بھی نہیں بتائی۔ انہوں نے لاہور میں 22 دسمبر
کو مظاہرے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 22دسمبر کو مہنگائی
کے خلاف ہونے والا مظاہرہ تاریخی ہوگا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان
میں طاقت سے سہولتیں ملتی ہیں،ہم براہ راست عوام تک طاقت پہنچائیں گے ۔
مڈٹرم انتخابات نہیں چاہتے،قائدحزب اختلاف
سکھر…پیپلز
پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں
کہ مڈٹرم انتخابات نہیں چاہتے، چوہدری نثار تقریر کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتے
ہیں، انہیں اچھے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔سید خورشید شاہ کامزید کہناتھا کہ
بلدیاتی حلقہ بندیوں پر جس پارٹی کو اعتراض ہے، عدلیہ سے رجوع کرے،بلدیاتی
انتخابات 18جنوری کو ہی ہوں گے۔ خورشید شاہ نے یہ بات سکھر میں میڈیا سے
گفت گو کرتے ہوئے کہی۔ ان کاکہناتھا کہ ملک مڈٹرم انتخابات برداشت نہیں
کرسکتا، پیپلزپارٹی مڈ ٹرم انتخابات کے حق میں نہیں ہے۔ ان کاکہناتھاکہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنتے رہے ہیں لیکن ان کی
پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ خورشید شاہ نے مزیدکہا کہ چوہدری
نثار احمد تقریر کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتے ہیں، انہیں اچھے ڈاکٹر کی ضرورت
ہے۔
18 دسمبر، 2013
چینی ڈاکٹروں نے نوجوان کا ہاتھ بچانے کیلئے اس کے پاؤں سے جوڑدیا
بیجنگ…آج
کے دور میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بعض اوقات اس حیرت انگیز طریقے سے
کیا جاتا ہے کہ دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ چین میں ہوا جب
ڈاکٹروں نے ایک نوجوان کا ہاتھ ضائع ہونے سے بچانے کے لئے اسکے ٹخنے کے
ساتھ جوڑ دیا۔سات گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے پینتیس دن بعد ہاتھ
کوپاؤں سے ہٹا کر اسکے بازو کے ساتھ لگا دیا جائے گا۔واضح رہے کہ نوجوان
کا ہاتھ ایک حادثے میں کٹ گیا تھا جس کے بعد اس کی رگوں نے کام کرنا چھوڑ
دیا ، جنہیں زندہ رکھنے کے لئے یہ انوکھا آپریشن کیا گیا۔
مسئلہ کشمیر، سیاچن، پانی کے تنازعات حل کیے بغیر امن ممکن نہیں،شہبازشریف
لاہور…وزیراعلیٰ
پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت پر واضح کردیا مسئلہ کشمیر، سیاچن
اور پانی کے تنازعات حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ لاہور میں
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دورہ بھارت میں بھارتی
وزیراعظم من موہن سنگھ نے اْن سے روایتی گلے شکوے کیے تو انہیں جواب دیا
کہ67سال لڑائی کے باجود ایک مسئلہ بھی حل نہیں ہوا، پاکستان اور بھارت
جوہری طاقت ہیں، بنیادی مسائل سے منہ موڑنا خطرناک ہوسکتاہے۔ شہباز شریف نے
کہا کہ بھارت اور چین نے تجارت بڑھانے کیلئے دشمنیاں ختم کردیں ،چین نے ہر
مشکل دور میں پاکستان کی مدد کی،لیکن تجارت وہ بھارت سے کررہاہے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)






