2 جنوری، 2014

Lasagna with Grape Tomatoes and Broccoli Rabe

Ingredients

  • 1 (1-pound) bunch broccoli rabe, trimmed
  • 1 (8-ounce) bunch Broccolini, trimmed
  • 2 1/2 tablespoons extra-virgin olive oil, divided $
  • 1 1/2 cups chopped onion, divided
  • 10 garlic cloves, thinly sliced and divided
  • 1/4 cup dry white wine $
  • 4 cups grape tomatoes $
  • 3/4 teaspoon kosher salt, divided
  • 1/4 teaspoon crushed red pepper
  • 1/2 cup chopped fresh basil, divided
  • 1 (15-ounce) carton part-skim ricotta cheese
  • 1 cup lower-sodium marinara sauce (such as Dell'Amore)
  • Cooking spray $
  • 9 cooked lasagna noodles $
  • 3 ounces part-skim mozzarella cheese, shredded (about 3/4 cup)

    Preparation

    1. 1. Bring a large pot of water to a boil. Add broccoli rabe and Broccolini, and cook 2 minutes. Drain and rinse vegetables under cold water; drain. Coarsely chop.
    2. 2. Preheat the oven to 350°.
    3. 3. Heat a large nonstick skillet over medium-high heat. Add 1 tablespoon oil; swirl to coat. Add 3/4 cup onion and 5 garlic cloves; cook 2 minutes, stirring occasionally. Add wine; cook 1 minute. Add grape tomatoes and 1/4 teaspoon salt; cook 12 minutes or until skins split and tomatoes start to release their juices, stirring frequently. Place tomato mixture in a bowl.
    4. 4. Wipe pan dry with paper towels. Return pan to medium-high heat. Add remaining 1 1/2 tablespoons oil; swirl to coat. Add remaining 3/4 cup onion, remaining 5 garlic cloves, and red pepper; sauté 4 minutes. Stir in broccoli rabe mixture and 1/4 teaspoon salt; cook 3 minutes. Remove from heat.
    5. 5. Combine 1/4 cup basil, ricotta, and remaining 1/4 teaspoon salt in a bowl. Spread 1/2 cup marinara sauce in the bottom of a 13 x 9-inch glass or ceramic baking dish coated with cooking spray. Arrange 3 lasagna noodles over sauce. Spread half of ricotta mixture over noodles. Top with half of broccoli rabe mixture; spoon half of tomato mixture over broccoli rabe mixture. Repeat layers with remaining noodles, ricotta mixture, broccoli rabe mixture, and tomato mixture, ending with noodles. Top with remaining 1/2 cup marinara, and sprinkle with mozzarella. Cover with aluminum foil coated with cooking spray. Bake at 350° for 30 minutes. Uncover and bake for an additional 15 minutes or until top is lightly browned. Remove lasagna from oven, and sprinkle with remaining 1/4 cup chopped basil. Let stand for 10 minutes before serving.

پرویز مشرف کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور

راولپنڈی…سابق صدر پرویز مشرف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی بیرون ملک منتقلی پر غور کیا جارہا ہے تاہم بیرون ملک منتقلی کافیصلہ ڈاکٹرزکی حتمی رپورٹ آنے کے بعدکیاجائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر کی اہلیہ بیگم صہبامشرف آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی ) پہنچ گئی ہیں اور ان کی بیٹی کو بھی کراچی سے اسلام آباد بلا لیاگیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر اب تک ہوش میں نہیں آئے ہیں۔ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کررہی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں بیرون ملک منتقل کیا جائے یا پاکستان میں ہی علاج کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرویز مشرف کی کل شام سے طبیعت خراب تھی اورڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کل بھی ان کا معائنہ کیا تھا۔

1 جنوری، 2014

افغانستان کے ساتھ 2 سال سے جاری کشیدگی ختم ہوگئی، سرتاج عزیز

اسلام آباد: خارجہ امور اور قومی سلامتی كے مشير سرتاج عزيز نے كہا ہے كہ پرامن ہمسائے پاكستان كی خارجہ پاليسی كی اولين ترجيح ہے اور افغانستان کے ساتھ گزشتہ 2 سال سے جاری کشیدگی ختم ہوگئی جبکہ دوطرفہ معاشی اور تجارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
ایک انٹرویو میں قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ پرامن ہمسائيوں  كے بغير معاشی ترقی كا ہدف حاصل نہيں  كیا جا سکتا، مقاصد كے حصول كيلئے خارجہ پاليسی ميں  بنيادی تبديلياں  لائی گئی ہيں۔ انہوں  نے كہا كہ بھارت سے تعلقات بہتربنانے كيلئے اقدامات كئے گئے ہيں تاہم افغانستان كے ساتھ گزشتہ دو سال سے جاری كشيدگی ختم ہوگئی اور دوطرفہ معاشی اور تجارتی تعلقات بہتر ہوئے ہيں۔
امريكا كے ساتھ تعلقات كے بارے ميں  سرتاج عزيز نے كہا كہ ہم امريكا كے ساتھ خصوصا تجارت اور معيشت كے شعبوں  ميں  آزادانہ تعلقات قائم كررہے ہيں جبکہ چین کے ساتھ بھی تعلقات اہم ہیں۔ ايك سوال پر سرتاج عزيز نے كہا كہ حكومت نے ڈرون حملوں  پر واضح موقف اختيار كيا ہے اور اس مسئلے پر حكومت كو بين الاقوامی حمايت حاصل ہورہی ہے۔

کولوراڈو کی دکانوں میں گانجے کی فروخت شروع

امریکی ریاست کولوراڈو کی دکانوں میں یکم جنوری 2014 سے گانجے کی فروخت کی اجازت سے ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔
کولوراڈو یہ قدم اٹھانے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے۔
ریاست میں 30 کے قریب دکانوں پر نئے سال کے آغاز سے ہی تفریحی مقصد کے لیے بھی گانجے کی فروخت شروع ہونے کی توقع ہے۔
کولوراڈو اور واشنگٹن کی ریاستوں نے 21 نومبر 2012 کو 21 برس سے زیادہ عمر کے افراد کے گانجا رکھنے اور اسے استعمال کرنے کو قانونی قرار دے دیا تھا۔
کولوراڈو کے برعکس واشنگٹن میں اس کی فروخت 2014 کے وسط سے قبل شروع نہیں ہوگی۔
یہ دونوں ریاستیں ان 20 امریکی ریاستوں میں بھی شامل ہیں جو گانجے کی طبی مقاصد کے لیے فروخت کی بھی منظوری دے چکی ہیں تاہم امریکہ کے وفاقی قانون کے تحت تاحال یہ غیرقانونی ہے۔
20 امریکی ریاستوں میں گانجے کی طبی مقاصد کے لیے فروخت کی اجازت ہے
جن دکانوں پر گانجا فروخت ہوگا وہاں کے مالکان نے فروخت کے آغاز کو گانجے کے سبز رنگ کی مناسبت سے ’گرین وینزڈے‘ یا سبز بدھ کا نام دیا ہے۔
مالکان نے اس موقع پر سکیورٹی کے مزید انتظامات بھی کیے ہیں، تاہم ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ردعمل کس قسم کا ہوگا۔ریاستی دارالحکومت ڈینور کے نواحی علاقے نارتھ گلین کے دکاندار رابن ہیکٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ پاگل پن بھی ہو سکتا ہے۔ کون جانے کیا ہوگا؟ آج سے قبل ایسا ہوا جو نہیں ہے۔
نئے قوانین کے تحت گانجا الکحل کی طرح فروخت کیا جائے گا اور جہاں مقامی گاہک ایک اونس تک گانجا خرید سکیں گے وہیں ریاست سے تعلق نہ رکھنے والے افراد ایک چوتھائی اونس گانجا ہی خرید پائیں گے۔
قانون کے مطابق گانجا صرف نجی مقامات پر ہی پیا جا سکے گا اور اس کے لیے بھی صاحبِ خانہ کی اجازت ضروری ہوگی۔
حکام نے گانجے پر الکحل کی طرح کا ٹیکس بھی عائد کیا ہے جس سے کروڑوں ڈالر آمدن کی توقع کی جا رہی ہے۔ مقامی اخبار ڈینور پوسٹ کے مطابق ابتدائی چار کروڑ ڈالر کو سکولوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
کولوراڈو میں کل 136 دکانوں کو گانجے کی فروخت کا لائسنس دیا گیا ہے جن میں سے بیشتر ڈینور میں ہیں۔ اس کے برعکس کچھ علاقوں میں مقامی آبادی نے دکانوں پر گانجا رکھنے کے خلاف بھی ووٹ دیا۔

کوئٹہ :زائرین کی بس پر خودکش حملہ،2 افراد جاں بحق، 31 زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ میں ایران سے واپس آنے والے زائرین کی بس پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 31زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد بس جل کر تباہ ہوگئی۔ شیعہ تنظیموں کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔کوئٹہ میں نئے سال کا آغاز دہشت گردی سے ہوا ہے۔ زائرین کی بس پر خودکش حملے میں دو افراد جاں بحق اور 31زخمی ہوگئے۔ سال نوکے پہلے روزدہشت گردی کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے اخترآباد میں پیش آیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خود کش حملہ آور نے ایران سے آنے والی زائرین کی بس کو نشانہ بنایا اور دھماکا خیز مواد سے بھری اپنی گاڑی کو بس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی اور دو افراد جاں بحق جبکہ 31زخمی ہوگئے۔بس کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل میں سوار 6اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ تاہم کچھ مسافر خود ہمت کرکے بس سے نکلے۔ اس دوران پولیس اور مقامی لوگوں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوبس سے باہر نکالا۔ دھماکے کے بعد خود کش حملہ آور کی گاڑی میں آگ لگ گئی، جس سے بس بھی مکمل طورپر جل گئی۔ شیڈول کے مطابق بس زائرین کو لے کر علمدار روڈ جارہی تھی۔ پولیس کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر مسافروں کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے۔ دھماکے کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ حملے میں 80سے 100کلو تک دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا۔ دوسری جانب تحفظ عزاداری کونسل اور مجلس وحدت مسلمین نے دھماکے کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیاہے۔ گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان کے علاوہ بلوچستان شیعہ کانفرنس، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، پشتونخوا میپ، ایم کیو ایم کوئٹہ زون سمیت مختلف جماعتوں نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

کوری اینڈرسن نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا ویڈیو دیکھیں کلک لنک

https://www.facebook.com/photo.php?v=197657817094027
 
نیوزی لینڈ کے بلے باز کوری اینڈرسن نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر ایک روزہ کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

انھوں نے یہ کارنامہ بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سرانجام دیا اور نیوزی لینڈ نے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کو 159 رنز سے شکست دی۔

امریکا :گہرے کنویں میں گرنیوالی 7سالہ بچی کو بحفاظت نکال لیا گیا

جارجیا…امریکی ریاست جارجیا میں سات سالہ بچی کو ریسکیو ٹیم نے بحفاظت 50فٹ گہرے گڑھے سے باہر نکال لیا جو کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گئی تھی ۔بچی کی کافی ہڈیاں ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ اس کے دماغ پر بھی شدید چوٹ آئی جس کے باعث اس کی حالت کافی تشویش ناک اور نازک ہے۔ اس موقع پرفائر فائٹرز کو داد دینی پڑے گی جنہوں نے غیر معمولی چستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری موقع پر پہنچ کرکنویں میں رسی پھینک کر بچی کو آہستہ آہستہ باہر کھینچ نکالا اور فوراً طبی امدادکیلئے اسپتال روانہ کر دیا۔