اسلام
آباد…شہدائے کربلا کے چہلم پر ملک بھر میں کل جلوس نکالے جائیں گے۔ وزارت
داخلہ نے ابھی تک اعلان نہیں کیا لیکن کئی شہروں میں موبائل فون بند کیے
جانے کا امکان ہے۔ راولپنڈی میں ساڑھے چھ ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کر
دیے گئے ہیں۔ جلوس کے راستوں پر کنٹینرز اور سی سی ٹی وی کیمرے لگادیے گئے
ہیں۔ راول پنڈی میں چہلم حضر ت امام حسین کا جلوس کل نکالا جائے گا۔ جلو س
کا آغا ز امام بارگاہ کرنل مقبول سے برآمد ہوگا جو اقبال روڈ، فوارہ چوک،
راجہ بازار، پرانا قلعہ، جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پہنچ
کر اختتام پذیر ہوجائے گا۔ جلوس کے راستوں اور اسلام آباد سے راولپنڈی
جانے والے کئی راستے بھی کنٹینرز لگا کر بلاک کر دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی
پلان کے مطابق فوج، رینجرز اور پولیس سمیت ساڑھے چھ ہزار سیکورٹی اہلکار
ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ آر پی
او راولپنڈی اخترعمر حیات لایکا کے مطابق جلوس کے تمام راستوں پر سی سی ٹی
وی کیمرے نصب کردیے گئے ہیں۔ جلوس سے ایک ہزار گز تک پولیس افسران سمیت کسی
کو پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ میٹل ڈیٹکٹرز سمیت چار مقامات پر جلوس میں
داخل ہونے والوں کی چیکنگ اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں