7 دسمبر، 2013

اگر پُر کشش نظر آنا ہے تو سبزیاں اور پھل کھائیں؛نئی تحقیق


لندن… این جی ٹی…خواتین پُرکشش اور جاذب ِنظر آنے کے لئے کیا کیا جتن نہیں کرتیں لیکن سائنسدانوں نے تو اس کا بہت ہی آسان سا حل پیش کر دیا ہے۔جی ہاں برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبزیاں اور پھل کھا نا نہ صرف صحت کے لئے مفید ہے بلکہ یہ انسانی حسن کو بھی چار چاند لگا دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق سبزیاں اور پھل کھانا انسانی رنگت میں خوشگوار تبدیلی کا باعث ثابت ہوتا ہے جس سے انسان پر کشش نظر آنے لگتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں میں شامل اجزاء انسانی قوت مدافعت کو بھی بڑھاتے ہیں اور ان کے زیادہ استعمال سے انسانی شخصیت میں خوشگوار اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ما لدیپ میں چھتیس فٹ گہر ے پا نی میں شا دی کی تقریب

 
مالی…پاکستان میں ڈھول تاشوں کے ہمراہ بارات اور مغرب میں چرچ کے اندر شادی کی رسومات سے تو سب ہی واقف ہیں تاہم انفرادیت کا خواہشمند ایک جوڑا ایسا بھی ہے جس نے خشکی کے بجائے کئی فٹ گہرے پانی میں شا دی کی تقریب سجا ئی ۔ جزائر ما لدیپ میں ہونے والی یہ انوکھی شادی ایک جھیل میں انجام پائی جہاں اسکوبا ڈائیونگ کے ماہ جوڑے نے چھتیس فٹ گہرے پانی کی تہہ میں ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی بنایا۔اس منفرد شا دی کی تقریب میں دلہا دلہن نے روایتی عرو سی ملبو سات کے ساتھ ساتھ اسکو با ڈائیو نگ کے خصو صی آلا ت بھی پہنے ہو ئے تھے ۔

She is in intense pain, she has eye infection and she needs your prayers badly.. May God give her a relief! Please don't scroll down without Typing "Amen" your Amen is powerful


تین لاپتہ افراد کی شناخت ایڈیشنل سیکرٹری دفاع کا حتمی تعداد بتانے سے گریز


اسلام آباد… لاپتہ افراد کو سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا،جن میں سے 3 کی شناخت ہوگئی ہے، باقی کیلئے سپریم کورٹ کے روبہ رو سوال جواب جاری ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری دفاع کا پیش کیے گئے افراد کی حتمی تعداد بتانے سے گریزکرتے ہوئے کہا ہے کہ کافی افراد ہیں۔ لاپتہ افراد کو دو گاڑی میں سپریم کورٹ لایاگیا، تمام کے افراد نے چہرے چادر سے ڈھانپ رکھے تھے۔جسٹس امیر ہانی مسلم عدالت کے کمرہ نمبر 6 میں ان افراد کی شناخت کے بارے میں سوالات کررہے ہیں۔ وزارت دفاع کے حکام نے لاپتہ افراد کو لانے والی گاڑی کو اندر لانے کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے گاڑی کو اندر لانے کی اجازت دی۔ایڈیشنل سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو ڈھونڈ کر لایا گیا ہے، یہ تمام افراد آزادانہ زندگی گزار رہے تھے۔اس سے قبل اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے جسٹس امیر ہانی مسلم سے ملاقات بھی کی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے 15 لاپتہ افراد کو آج سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کے چیمبر میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاتھاکہ جسٹس امیر ہانی مسلم اور اٹارنی جنرل لاپتہ افراد کی شناخت کے بارے میں سوالات کر سکیں گے۔چیف جسٹس افتخار محمد کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کررہا ہے۔

عثمان غنی رضی اللہ عنہ:سوانح وفتوحاتِ اسلامیہ








ربیع الاول کا پیغام







6 دسمبر، 2013

بلوچستان: بلدیاتی انتخابات آج ہونگے، سیکیورٹی انتظامات مکمل

کوئٹہ…بلوچستان میں تاریخ کے ساتویں جبکہ جماعتی بنیادوں پر پہلے بلدیاتی انتخابات آج منعقد ہورہے ہیں، انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں عام تعطیل ہے۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ضلع کونسل، یونین کونسل اور شہری علاقوں پر مشتمل انتخابی حلقوں کی تعداد 7 ہزار سے زیادہ ہے لیکن ان میں سے ڈھائی ہزار امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ 513 نشستیں خالی ہیں جن پرکوئی امیدوار میدان میں نہیں۔ تقریباً 32 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، بلدیاتی الیکشن کے لیے 5700 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، سیکورٹی کے لیے پولیس، ایف سی، بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز فورس کے 50 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے پانچ ہزار اہلکار کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر فرائض کی ادائیگی کے لیے تعینات ہیں۔