24 دسمبر، 2013

بنگلادیش: خالدہ ضیاء کا عام انتخابات کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان

ڈھاکا…بنگلا دیش میں اپوزیشن رہ نما خالدہ ضیاء نے 5 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان کردیا۔بنگلا دیش میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء نے 5جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے خلاف عوامی مارچ کی کال دے دی ہے۔ دارالحکومت ڈھاکا میں اپوزیشن رہ نما خالدہ ضیاء کی جانب سے جنوری میں ہونے والے عام انتخابات کے خلاف عوامی مارچ، دھرنوں اور حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بنگلا دیش میں 5جنوری کو عام انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اکتوبر سے حالات کشیدہ ہیں اور اپوزیشن اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 100سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن مظاہروں اور کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے انتخابات کے موقع پر ملک میں فوج تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سبزیوں کا جوس بھی اتنا ہی مفید ہے جتنا سبزیوں کا خوراک میں استعمال

کیلیفورنیا…سبزیوں کا استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید اور اہم قرار دیا جاتا ہے تاہم کئی افراد ایسے بھی ہیں جو سبزیوں کے استعمال سے اجتناب برتتے ہیں۔ کیلیفورنیا میں سبزیوں کے فوائد پر کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد سبزیاں کھانا پسند نہیں کرتے اگر روزانہ دو گلاس سبزیوں کا جوس استعمال کریں تو وہ بھی اتنا ہی غذائیت بخش اور مفید ثابت ہوسکتا ہے جتنا سبزیوں کا استعمال۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں کا جوس پینے سے نہ صرف بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے بلکہ موٹاپے سے پریشان افراد کے لئے بھی بہترین ہے کیونکہ اس کے استعمال سے حاصل ہونے والی غذائیت بغیر چربی بڑھائے توانائی کا باعث بنتی ہے۔

ڈرفٹنگ کے شاندار کرتب دکھاتی ننھی ریمورٹ کنٹرول کار

ٹوکیو…کاروں کی ڈرفٹنگ کے مناظر آپ نے فلموں میں تو بہت دیکھے ہونگے لیکن کیا حقیقی زندگی میں اتنی ننھی سی کار کو ڈرفٹنگ کرتے دیکھا ہے۔ایک جاپانی کمپنی نے ایسی انوکھی کار تیار کر لی ہے جو نا صرف انتہائی مہارت سے ڈرفٹنگ کرنے کی صلا حیت رکھتی ہے بلکہ ڈرفٹ کرنے کے بعد خود بخود پارک بھی ہو جاتی ہے۔کیوں ہے نا کمال کی انوکھی کارجو نا تو کرتب دکھاتے ہوئے پھسلتی ہے نا ہی اپنا توازن کھوتی ہے۔

Kalashnikov Assault Rifle Designer Dies

UN to Vote on Bolstering South Sudan Peacekeeping Force

The United States says all members of the U.N. Security Council support a proposal to send 5,500 peacekeepers to South Sudan in order to protect civilians from worsening violence.
The Security Council is due to vote Tuesday afternoon on a resolution to transfer troops from other U.N. missions in Africa following the proposal from U.N. chief Ban Ki-moon.

U.S. Ambassador to the U.N. Samantha Power said late Monday that South Sudan is "in jeopardy" and that its leaders can either choose to engage in dialogue or tear the nation apart.South Sudan President Salva Kiir said Monday in a meeting with U.S. special envoy for South Sudan Donald Booth that he is willing to hold talks with his former vice president Riek Machar without preconditions.

South Sudan Foreign Minister Barnaba Marial Benjamin told VOA that Kiir stressed in remarks to parliament that he will never again take South Sudan to war and that talks are the way to end the violence.

"President Salva Kiir, being an elected president democratically, is responsible for the lives of the people of South Sudan, including the foreigners in this country, so it is his absolute constitutional right and mandate to see that peace is achieved. And I hope Dr. Riek Machar should also be able to see the same, that the people of this country suffered so much and cannot be losing their lives because of a power struggle," said Benjamin.

Kiir, an ethnic Dinka, blames Machar, an ethic Nuer, for what he says was an attempted military coup that triggered the violence on December 16. Hundreds of people have died in the fighting.

Machar told Reuters on Monday that he will take part in dialogue immediately if Kiir releases detained opposition leaders.

The United Nations says the violence has forced 100,000 people from their homes, and that 45,000 people have sought shelter at U.N. bases in South Sudan.

Journalist Hannah McNeish, who is in the capital, Juba, told VOA the fighting has a clear ethnic element, with members of the Nuer and Dinka ethnic groups targeting each other.

"There are people going house to house, tracking people down in term of ethnicity. They are taking them out of their houses, they are binding their hands, and executing them if they are not the right ethnicity. This is completely out of control," said McNeish.

ڈی جی ایم اوز ملاقات،لائن آف کنٹرول اور دیگر امور پر بات چیت

راولپنڈی…پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز نے ملاقات کی جس میں لائن آف کنٹرول،ورکنگ باوٴنڈریزپرسیزفائر اوردیگر امور زیر غورآئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واہگہ بارڈر پرہونے والی ملاقات میں پاکستان کا وفد5 اور بھارت کا 6 افسران پر مشتمل تھا۔پاکستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنزکے ساتھ 2 بریگیڈیئرز اور 2 لیفٹیننٹ کرنل جبکہ بھارتی وفد میں بھارتی ڈی جی ایم او کے ساتھ 2 بریگیڈیئر اور 3کرنل موجود تھے۔ ملاقات میں لائن آف کنٹرول،ورکنگ باوٴنڈریزپرسیزفائر اوردیگر امور زیر غورآئے۔ بھارتی فوجی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

کراچی میں چہلم کے جلوسوں کے راستوں پر دھماکے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ماتمی جلوسوں کے راستوں پر ہونے والے تین دھماکوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔کراچی میں یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب شہر میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پہلا دھماکہ کیپری سنیما کے قریب ایم اے جناح روڈ پر مرکزی جلوس کے راستے میں ہوا تاہم اس وقت تک جلوس اس جگہ نہیں پہنچا تھا اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے اشتہاری بورڈ کے کھمبے میں نصب تھا۔
جائے وقوعہ پر موجود کراچی پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل شاہد حیات نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کی مقدار کم تھی اور ایم اے جناح روڈ کی دوبارہ چیکنگ کی جا رہی ہے۔
اس دھماکے کے کچھ دیر بعد اورنگی ٹاؤن دس نمبر کے علاقے میں امام بارگاہ کے باہر دو دھماکے ہوئے۔
مومن آباد پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بی بی سی اردو کے حسن کاظمی کو بتایا کہ ایک دھماکہ فٹ پاتھ پر جبکہ دوسرا موٹرسائیکلوں کی دکان میں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دس زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فوج اور رینجرز کے دستے حساس شہروں میں گشت کر رہے ہیں
ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس دھماکے کی جگہ پر موجود ایک ایمبولینس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق کراچی میں چہلمِ امام حسین کے موقع پر جلوسوں کے راستے کنٹینر لگا کر بند کیے گئے ہیں اور صوبائی محکمۂ داخلہ نے پورے صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔
کراچی سمیت صوبے کے کئی شہروں میں موبائل سروس بھی معطل ہے جبکہ حساس اضلاع میں فوج بھی تعینات ہے۔