نیو
یارک…امریکا میں پیدا ہونیوالا ساڑھے چھ کلو وزنی بچہ میڈیا کی توجہ کا
مرکز بن گیا جو دیکھنے میں ایک سال کے بچے جیسا معلوم ہوتا ہے، اس بھاری
بھرکم ماں کے ہاں اسی کے جیسا بچہ پیدا ہوا ہے، ویسے تو اس عورت کے پہلے
بھی دو بچے ہیں لیکن اس جیسے نہیں، جو پیدائش کے وقت ہی ساڑھے چھ کلو کا ہے
اور جسامت میں بھی دوسرے بچوں سے مختلف، عام طور پر پیدائش کے وقت بچوں کا
اوسط وزن ساڑھے تین کلو یا زیادہ سے زیادہ ساڑے چار کلو ہوتا ہے، تاہم اس
بچے کی پیدائش کوئی نیا رکارڈ نہیں، گینز ورلڈ رکارڈ میں دس کلو وزنی بچہ
بھی شامل ہے۔
26 دسمبر، 2013
شمسی طوفانوں کی پیش گوئی کا نظام
برطانیہ کے محکمۂ موسمیات نے عنقریب، خلاء کے موسم کی
پیشگوئی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کی اِس پیشگوئی کے ذریعے،
شمسی طوفانوں پر نظر رکھی جائے گی جو کرۂ ارض کےمواصلاتی نظام کے لیے
خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
خلاء کا موسم شمسی ذرات پر مشتمل ہوتا ہے جن میں
جمع توانائی شمسی طوفان پیدا کرتی ہے۔ سورج کی سطح پر، ہر وقت شعلے اٹھتے
رہتے ہیں۔ جب اِن میں انتہائی زیادہ توانائی جمع ہو جاتی ہے تو یہ سورج سے
چھوٹ کر خلاء میں بکھرتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اِن زرات پر مشتمل گیس
کی مقدار اربوں ٹن اور اِن کی رفتار دسیوں لاکھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔
ہر گیارہ سال بعد، سورج پر شعلے پیدا ہونے کا عمل عروج پر پہنچتا ہے۔ یہی وہ دورانیہ ہوتا ہے جب شمسی طوفان زیادہ پیدا ہوتے ہیں۔
ستمبر اٹھارہ سو انسٹھ کا شمسی طوفان انسانی تاریخ کا بدترین طوفان تھا جس سے جنگلوں میں آگ لگ گئی تھی
خلاء میں شمسی ذرات کے اتار چڑھاؤ کے مطالعے کے
لیے ہی، برطانیہ کے محکمۂ موسمیات نے اِن کی پیشگوئی شروع کرنے کا فیصلہ
کیا ہے۔ کیونکہ خلاء میں موجود مصنوعی سیارے، کرۂ ارض کے مواصلاتی نظام کو
چلاتے ہیں۔ وہ ہِلیں تو کرۂ ارض کے موبائل فون، ٹی وی، ریڈیو سب میں خلل پڑ
سکتا ہے۔ بجلی کے نظام بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ غرض ہر وہ شے، جو کرۂ ارض
کے مقناطیسی نظام کی محتاج ہے، اُسے، سورج سے آنے والے ذرات کا طاقتور
طوفان، سبوتاژ کر سکتا
انیس سو چورانوے کے شمسی طوفان نے دو مصنوعی سیاروں میں خرابیاں پیدا
کردیں تھیں اور کینیڈا میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن بند ہو گئےتھے۔ مارچ انیس
سو نواسی کے شمسی طوفان نے بھی کینیڈا کے وسیع علاقے میں بجلی کی ترسیل میں
خلل ڈال دیا تھا۔ لیکن ستمبر اٹھارہ سو انسٹھ کا شمسی طوفان انسانی تاریخ
کی بدترین یادوں میں سے ایک ہے۔ کارِنگٹن ایونٹ کہلانے والے اِس شمسی طوفان
نے ٹیلی گراف کا نظام درہم برہم کر دیا اور یورپ اور شمالی امریکہ کے
جنگلوں میں آگ لگا دی۔
اُس وقت جب انسانیت کا انحصار ٹیکنالوجی پر اتنا
نہیں تھا جتنا دورِ حاضر میں ہے۔ امریکہ کی نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے دو
ہزار آٹھ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک طاقتور شمسی طوفان، کرۂ ارض
کے مواصلاتی نظام کو دو کھرب ڈالر کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ
دنیا بھر میں انتشار پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔
برطانیہ کے محکمۂ موسمیات کے مطابق، آئندہ چند ماہ
میں، خلائی موسم کی پیشگوئی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ایک ایسے وقت میں، جب
سورج کی حدت، گیارہویں سال کے عروج پر ہے اور خدشات ہیں کہ یہ حدت، نئے
سال میں کسی بھی وقت، شمسی طوفان پیدا کر سکتی ہے۔
ہے۔
عمران خان نے خیبر پختون خوا میں بجلی کا کنٹرول مانگ لیا
پشاور…پاکستان
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وفاقی حکومت کو پیش کش کی ہے کہ بجلی
کا کنٹرول خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔ بجلی چوری کا خاتمہ کیا
جائے گا۔پشاور میں رائٹ ٹو انفارمیشن کے محکمے کی افتتاحی تقریب کے بعد
میڈیا سے گفت گو میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف صوبے میں مکمل طور پر
شفاف بلدیاتی انتخابات کرائے گی۔صوبے میں تمام حلقہ بندیاں قانون کے مطابق
ہوئی ہیں، تحریک انصاف نے کبھی مداخلت نہیں کی۔ انتخابی قوانین وضع کرنے
سے قبل تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے عمران خان کا کہنا تھا کہ
حکمرانوں پر افسوس ہے کہ انہوں نے ڈالروں کے عوض ملکی وقار کا سودا کیا،
نیٹو سپلائی کی بندش پر پارلیمنٹ کی قرار دادیں موجود ہیں، ہم قیام امن کے
لئے امریکا پرپریشر ڈال رہے ہیں، امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، میں پھر
واضح کرتا ہوں کہ ڈرون حملے بند ہونے تک نیٹو سپلائی جانے نہیں دیں گے۔
25 دسمبر، 2013
امریکہ میں بندروں کی کاؤبوائے بن کر کتوں پر سواری
نیویارک…این
جی ٹی…بندر کی شیطانیوں سے تو ہر کوئی بخوبی واقف ہے تاہم بندر کبھی کتے
کے ساتھ چھیڑ خانی کا خیال دماغ میں لائے گا یہ شاید کبھی کسی نہیں سوچا
ہوگا۔امریکی ریاست اوہائیو میں بیس بال کے میچ کے دوران ہو نے والے وقفے
میں کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جہاں دو بندر کاؤ بوائے بن کر کتوں کو
گھوڑا بنائے اس پر سواری کرتے دیکھے گئے ۔ لو گوں کی تفریح کیلئے ان
بندروں کو اسٹیڈیم میں مو جود بکریوں کے پیچھے بھاگنے پر لگا دیا گیا جن کی
اس بھاگ دوڑ کو دیکھ کر سب محظوظ ہو ئے۔ یہ بندروں کی کوئی شرارت نہیں
بلکہ یہ تربیت یافتہ کتے اور بندر ہیں جنھوں نے اس منفرد جگہ پر اس ریس میں
حصہ لے کر سب کو محظوظ کیا۔
لاہور سے اغواء امریکی کی ویڈیو منظر عام پر،رہائی کیلئے اقدامات کامطالبہ
| لاہور…لاہور سے دو سال قبل اغوا ہونے والے امریکی ادارے کے ڈائریکٹر وارن وائن اسٹائن کی وڈیو منظر عام پر آگئی ، انہوں نے صدر اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ القاعدہ سے ان کی رہائی کیلئے مذاکرات کریں۔ افغانستان میں صحافیوں کو ای میل میں بھیجی گئی وڈیو کو واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔ 72 سالہ وارن وائن اسٹائن نے اغواکاروں کی شرائط تو نہیں بتائیں تاہم کہا ہے کہ القاعدہ کے قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدام اس کی آزادی کے لیے پہلا قدم ہوسکتا ہے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف کا کہنا ہے وارن اسٹائن کے پیغام کی تصدیق کی جارہی ہے، اس سے پہلے الظواہری نے رہائی کیلئے پاکستان افغانستان اور یمن میں فضائی حملے روکنے کی شرط رکھی تھی تاہم اوباما انتظامیہ نے مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔ |
چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری نے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا
اسلام
آباد…چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری نے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال
لیا،ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب این آئی سی ایل کیس کی تفتیش کے دوران چھٹی
پر چلے گئے تھے۔چیئرمین نیب کیخلاف این آئی سی ایل کیس میں نیب افسران نے
تفتیش کی جس کے بعد چند روز قبل چیئرمین نیب قمر الزمان کو کلیئر کر دیا
گیا، کلیئر ہونے کے بعد آج چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری نے عہدے کا دوبارہ
چارج سنبھال لیا ہے۔
ایک سا ئیکل سولہ لڑ کیا ں،چینی کر تب با زوں کا حیرت انگیز مظاہر ہ
بیجنگ
…ایک سائیکل پر دو یا تین سو ار تو آ پ نے دیکھے ہو نگے لیکن کبھی سو چا
بھی ہے کہ ایک سائیکل اورسو لہ سوار کیسے ممکن ہے ۔ چین میں ایک سر کس کے
دوران سولہ لڑ کیوں نے ایک سا ئیکل پر سوار ہو کر دیکھنے والوں کی حیران کر
دیا ۔ کر تب کی ابتدا ء میں تو سب اپنی اپنی سا ئیکلو ں پر سوار تھے لیکن
اس منفردا مظاہر ے کے دوران رفتہ رفتہ سائیکلیں کم ہونا شروع ہو ئیں اوجمنا
سٹک کے مظا ہرے دکھا تی تما م کی تمام سولہ لڑ کیا ں ایک سا ئیکل پر جمع
ہو گئیں اور خو بصورت فا رمیشن اختیار کر لی ۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)






