30 دسمبر، 2013

Second Fatal Blast Hits Russian City

Russian officials say a blast on a bus in the southern city of Volgograd has killed at least 10 people, just one day after a suicide bombing killed 17 people at the city's train station.

Authorities also reported that at least 10 people were wounded in Monday's explosion, which officials said may have been caused by a bomb planted on the trolleybus.

The attack took place during the early morning rush hour, leaving the bus destroyed and blowing out windows of nearby buildings.There was no immediate claim of responsibility for either explosion, which came just weeks before the Winter Olympics open in Sochi, about 650 kilometers southwest of Volgograd. Islamist militants have threatened to disrupt the Winter Games.

An investigative committee spokesman said a woman set off Sunday's bomb in front of metal detectors at the train station's entrance. Dozens of people were wounded in that attack.

Authorities found what they claim is the bomber's severed head, and identified her as coming from Dagestan, a republic in the nearby volatile North Caucasus.

An attack in Volgograd by a female suicide bomber on October 21 killed five people and wounded 30. Investigators also identified her as coming from Dagestan.

Dagestan is the epicenter of an ongoing Islamist insurgency in the North Caucasus.

In early July, the leader of the Islamist insurgency in the North Caucasus, Doku Umarov, declared an end to a moratorium on attacks on Russian civilian targets that he had announced the previous year.

کینجھر جھیل قتل، مقتولین کے ورثا کا غیرجانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ

کراچی: کینجھرجھیل میں واقع مزارمیں پراسرار فائرنگ کے واقعے میںقتل کیے جانیوالے حاضرسروس پاک فوج کے میجرسمیت 4دوستوں کوآہوں اور سسکیوں میںسپردخاک کردیا گیا جبکہ ریٹائرڈکیپٹن کی میت راولپنڈی روانہ کر دی گئی۔
ادھرشک پرحراست میں لیے گئے تینوںماہی گیروںکورہا کردیا گیاہے، مقتولین کے ورثانے اعلیٰ حکام سے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو کینجھرجھیل میں واقع نوری جام تماچی کے مزارپر پراسرار فائرنگ کے واقعے میں قتل کیے جانے والے پاک فوج کے حاضر سروس میجر سمیت 5 افرادکی لاشیں گزشتہ روز سہراب گوٹھ پر واقع ایدھی سرد خانے پہنچیںجہاں پانچوںمقتولین کے ورثانے لاشیںوصول کرلیں۔ واقعے میںقتل کیے جانے والے گلشن اقبال بلاک1 کے رہائشی23 سالہ محمدعلی کی نمازجنازہ گزشتہ روزمسجد قبامیں اداکی گئی۔ بعدازاں مقتول کوسوسائٹی قبرستان میںسپرد خاک کردیا گیا۔ مقتول کے قریبی عزیز نے ایکسپریس کوبتایا کہ محمدعلی 2بھائیوں 1بہن میںدوسرے نمبرپر تھا۔ وہ ایک ماہ قبل ہی دبئی سے کراچی آیااور رواںماہ 24دسمبر کورشتہ ازدواج میںمنسلک ہواتھا۔ محمدعلی نے اہلخانہ کو بتایا کہ وہ دعوت پرجا رہاہے۔ دوسرے مقتول PECHS کے رہائشی 35سالہ عدنان سعیدخان ولد عبدالسعیدخان کی نمازجنازہ قریبی مسجدمیں اداکی گئی۔ انھیںبھی سوسائٹی قبرستان میںسپرد خاک کیاگیا۔
مقتول کے بھائی نعمان نے ایکسپریس کوبتایا کہ مقتول3 بیٹیوںکا باپ اور 3بھائیوں 3بہنوں میںچوتھے نمبرپر تھا۔ مقتول فیصل بینک گلشن اقبال برانچ میںسینئر ریلیشن شپ آفسرتھا۔ تیسرے مقتول ناظم آباد نمبر7کے رہائشی30سالہ سہیل احمدولد مقصوداحمد کی نمازجنازہ نوراسلام مسجدمیں ادا کی گئی اورپاپوش نگرقبرستان میںسپرد خاک کیاگیا۔ مقتول کے بہنوئی محمدفرحان نے ایکسپریس کوبتایا کہ مقتول 3بھائی 2 بہنوںمیں سب سے بڑااور اہلخانہ کالاڈلہ تھا۔ گھرکی ذمے داری اسی کے کاندھوںپر تھی۔ سہیل KASBبینک گلشن اقبال برانچ میںریٹیل بزنس آفیسرتھا۔ اسے مزارات پرحاضری دینااور دوستوںکے ہمراہ گھومنااچھا لگتاتھا۔ چوتھے مقتول پی آئی بی کالونی کے رہائشی حاضرسروس میجرچوہدری جہانگیراختر کی نمازجنازہ قریبی مسجدمیںاداکی گئی۔ بعدازاں کالاپل کے قریب آرمی قبرستان میںسپرد خاک کیاگیا۔
مقتول کوپاک آرمی کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔ مقتول کے رشتے دار راجااکبر نے ایکسپریس کو بتایاکہ مقتول 5بیٹیوں ایک بیٹے کاباپ اور2بھائیوں 2بہنوں میںدوسرے نمبرپر تھے۔ مقتول حیدرآباد میںتعینات تھے اورایک ماہ قبل ہی جام شورویونیورسٹی سے کرمنالوجی میںماسٹرز کیاتھا۔ 26دسمبر کوسالگرہ کاکیک کاٹتے وقت انھوںنے کہاتھا کہ زندگی کاایک سال مزیدکم ہوگیا۔ یکم جنوری کومقتول کی شادی کی بھی سالگرہ تھی۔ پانچویں مقتول ریٹائرڈکیپٹن 47سالہ بلال ایوب کی میت بذریعہ ہوائی جہازراولپنڈی روانہ کردی گئی۔
ٹھٹھہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مزارپر 5افراد کے قتل کیے جانے کامقدمہ نا معلوم افرادکے خلاف درج کرلیا گیاجبکہ پولیس نے شک کی بنیادپر حراست میںلیے جانے والے 3ماہی گیروںکو رہاکر دیا۔ مقتولین کی گاڑی، موبائل فونزاور شناختی کارڈفی الحال ٹھٹھہ پولیس کی تحویل میںہیں۔ دوسری طرف جھرک پولیس نے 5مقتولین میں سے ایک مقتول سہیل احمدکے بھائی فرحان احمدکی مدعیت میں نامعلوم افرادکے خلاف درج کرلیا۔ ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے پانچوںافراد کو نوری جام تماچی کے مزارپر لے جانے والے کشتی بان سمیت شک کی بنیادپر حراست میں لیے جانے والے تینوںماہی گیروںکو ابتدائی تفتیش میںبے قصورثابت ہونے پررہا کردیا گیا۔ تاہم ضرورت پڑنے پران سے دوبارہ تفتیش کی جاسکتی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ : لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم غیر آئینی قرار

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترامیم کو غیرآئینی قراردے دیا ہے ،بلدیاتی انتخاب 2001 کی حدبندیوں کیمطابق کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ایم کیو ایم ، مسلم لیگ ن فنکشنل لیگ سمیت دس درخواستوں میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترامیم اور حدبندیوں کو چیلنج کیا گیا تھا جن کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا ۔آج جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے بلدیاتی حد بندیوں اور لوکل گورنمنٹ ترمیمی ارڈیننس کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا یا ۔ مختصر فیصلے کے مطابق لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترامیم کو غیر آئینی قراردے دیا گیا ہے۔ہائی کورٹ کے فیصلے میں میرپورخاص ،لاڑکانہ ، حیدرآباد،اور سکھر ڈویژن کی حد بندیوں سے متعلق نوٹیفکشن بھی کالعدم قراردے دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخاب 2001 کی حدبندیوں کیمطابق کرایا جائے۔ فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ نئی حد بندیاں ضروری ہیں توالیکشن کی تاریخ آگے بڑھا ئی جائے اورتاریخ بڑھانے کیلیے سندھ حکومت سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔

29 دسمبر، 2013

HyperLink ٹھٹھہ میں 5 دوستوں نے رضامندی سے موت کوگلے لگایا

ٹھٹھہ… پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بیان میں کہا ہے کہ ٹھٹھہ میں 5 دوستوں نے رضامندی سے موت کوگلے لگایا ۔نوری جام تماچی کے مزارپر4 دوستوں کوقتل کرکے محمدعلی نے خودکشی کی۔پستول محمدعلی کی لاش کے نیچے سے ملا، کوئی خول برآمد نہیں ہوا۔پولیس نے ڈاکٹروں کے حوالے سے کہا کہپستول میں 5 گولیاں تھیں، تمام کے سروں پرایک ایک گولی آرپارہوئی۔مقتولین کے بارے پولیس کا کہنا ہے کہ محمد علی کی 24 دسمبر کو کراچی میں شادی ہوئی تھی، مقتول عدنان خان نجی بینک میں افسر تھا۔دوسال سے پانچوں دوست اکٹھے مزاروں پر زیارتوں کیلیے جاتے تھے۔پانچوں جمعہ کی سہ پہر4بجے ایک ہزارروپے دیکرکشتی میں مزار پرگئے۔ ملاح گل محمد کے بیان کے مطابق مزارپراترکر پانچوں افراد نے کشتی واپس لے جانے کا کہا تو حیرت ہوئی،انہوں نے ملاح سے کہا کہ فون کریں تولینے کیلیے آنا، اس سے پہلے نہیں آنا۔شام تک واپس نہ آئے تو لینے کیلیے ملاح خود پہنچ گیا،تو مزار پر لاشیں پڑی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو صرف 3کشتیاں مزار پر جانے کے لیے بک ہوئیں۔عینی شاہد فیملی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ پانچوں افرادمزارپرمسلسل دعا پڑھ رہے تھے۔ادھرحراست میں لیے گئے تینوں ملاحوں کو رہا کردیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ 3ملاحوں سے ابتدائی تفتیش کرلی، مزید تحقیقات کیلیے دوبارہ بلاسکتے ہیں ۔ واقعے کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہوسکا۔ مقتولین کی گاڑی، موبائل فونز،شناختی کارڈزاوردیگرسامان بھی پولیس کی تحویل میں ہے ۔ واقعے کے بعد ملاحوں نے سیاحوں کو کینجھرجھیل لے جانے سے انکارکردیا۔ملاحوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے سوگ میں آج کشتیاں نہیں چلائیں گے۔

اسلام آباد: ٹول پلازہ حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد7 ہوگئی

اسلام آباد…اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب حادثے کے مزید 3 زخمیوں نے دم توڑ دیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ پوٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ڈارئیور نیند میں تھا۔ 6 لاشیں پمز اسپتال اور ایک سی ایم ایچ راول پنڈی لائی گئی۔موٹروے پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ صبح سات بجے پیش آیا جب بس بہاولپور سے براستہ لاہور، اسلام آباد آرہی تھی۔ پولیس کی مطابق حادثے کے وقت بس ڈرائیور نیند میں تھا۔ حادثہ اسلام آباد ٹول پلازہ سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا،27 ذخمیوں کو پمز اسلام آباد منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے 3افراد کی نعشوں کو پمز اسلام آباد جبکہ ایک کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، یوں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ بس ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ جاں بحق افراد میں بس ہوسٹس اور گارڈ بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، موٹروے پولیس اور ایدھی اہکار امدادی کارروائیوں کیلئے پہنچے۔

28 دسمبر، 2013

Loaded Potato Soup

 

Ingredients

  • 4 (6-ounce) red potatoes $
  • 2 teaspoons olive oil $
  • 1/2 cup prechopped onion $
  • 1 1/4 cups fat-free, lower-sodium chicken broth $
  • 3 tablespoons all-purpose flour $
  • 2 cups 1% low-fat milk, divided $
  • 1/4 cup reduced-fat sour cream $
  • 1/2 teaspoon salt
  • 1/4 teaspoon freshly ground black pepper
  • 3 bacon slices, halved $
  • 1.5 ounces cheddar cheese, shredded (about 1/3 cup) $
  • 4 teaspoons thinly sliced green onions

    Preparation

    1. 1. Pierce potatoes with a fork. Microwave on HIGH 13 minutes or until tender. Cut in half; cool slightly.
    2. 2. While potatoes cook, heat oil in a saucepan over medium-high heat. Add onion; sauté 3 minutes. Add broth. Combine flour and 1/2 cup milk; add to pan with 1 1/2 cups milk. Bring to a boil; stir often. Cook 1 minute. Remove from heat; stir in sour cream, salt, and pepper.
    3. 3. Arrange bacon on a paper towel on a microwave-safe plate. Cover with a paper towel; microwave on HIGH for 4 minutes. Crumble bacon.
    4. 4. Discard potato skins. Coarsely mash potatoes into soup. Top with cheese, green onions, and bacon.

ٹھٹھہ:کینجھرجھیل میں واقع مزارسے5افرادکی لاشیں برآمد

ٹھٹھہ…ٹھٹھہ کی کینجھرجھیل میں واقع مزارسے5افرادکی لاشیں ملی ہیں،پولیس کے مطابق کینجھرجھیل میں واقع نوری جام تماچی کے مزار سے 5افراد کی لاشیں ملی ہیں، ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔ نمائندہ جیو شاہد صدیقی کے مطابق کراچی کے پانچ افراد ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایک کشتی کرائے پر لی اور اس کشتی والے سے جھیل کے وسط میں واقع نوری جام تماچی کے مزار چلنے کو کہا اور اس سے کہا کہ کچھ دیر بعد انہیں آکر لے جائے جب کشتی والا وہاں انہیں واپس لانے کیلئے پہنچا تو اس نے پانچوں افراد کی خون میں لت پت لاشیں دیکھیں جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ پانچوں افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔