5 جنوری، 2014

Baghdad Bombings Kill 19 as Iraq Prepares Major Offensive

A new wave of bombings has killed at least 19 people in Baghdad as Iraqi security forces prepared for a major operation to retake two western cities held by al-Qaida-linked militants.

The deadliest attack took place in northern Baghdad's mainly Shi'ite Shaab district where two car bombs exploded Sunday, killing at least nine people and wounding 25.

No group immediately claimed responsibility for the bombings but Sunni Muslim insurgents have stepped up attacks on Iraqi security forces and supporters of the Shi'ite-led government of Prime Minister Nouri al-Maliki.

The bombings come as Iraqi troops and allied tribesmen are attempting to push Islamist fighters of al-Qaida's local branch, known as the Islamic State in Iraq and Levant, from the key cities of Ramadi and Fallujah in western Anbar province.

Iraqi officials said government forces launched an air strike on Ramadi Sunday, killing 25 militants.

Lt. Gen. Rasheed Fleih, who leads the Anbar Military Command, said it will take a few days to completely retake the two cities and that pro-government Sunni tribes are leading the fight.

"And after the tribes end their operations, the troops will start a wide-scale military operation, after a request from the provincial council and the governor, who have appealed to us to support the tribes and the security troops, to get fighters from the al-Qaida-linked Islamic State in Iraq and Levant out of Anbar province," he said.

U.S. Secretary of State John Kerry said Sunday that the United States would provide assistance to Iraqi forces in their battle against the militants but that it was "their fight."

Kerry said Washington was "very, very concerned" about the resurgence of ISIL but that it was not contemplating any return of U.S. ground troops, after their withdrawal in December 2011.

Residents say it has been quiet since late Saturday in Fallujah, where militants still control the center of the city.

Al-Qaida militants largely took both cities over last week and have been fending off incursions by government forces there since.

Both Ramadi and Fallujah were insurgent strongholds in the years after 2003, and Fallujah was the target of two major assaults in which U.S. forces saw some of their heaviest fighting since the Vietnam War.

ٹریمپولین نے بھی سرپھرے نوجوانوں سے پناہ مانگ لی

لندن…یوں توتفریح کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن ہر چیز میں اعتدال ضروری ہے ورنہ انجام کچھ ایسا بھی ہو سکتا ہے جیسے اس تصویر میں نظر آتے دونوں نوجوانوں نے ٹریمپولین پرایک دوسرے سے اونچی چھلانگیں مارنے کا مقابلہ رکھا لیکن بے چارہ ٹریمپولین ان کے یہ ناز اور نخرے برداشت نہ کر پایا۔زور سے اچھلتے ہوئے نوجوان کو بھی تب قرار آیا جب ٹریمپولین پناہ مانگتے ہوئے زوردار آواز سے پھٹ گیا اور یہ بے چارہ منہ کے بل زمین پر جا گرا۔

ایم کیو ایم بدلہ لینے پرنہیں،معاف کرنے پر یقین رکھتی ہے،الطاف حسین

کراچی…متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہہم کسی سے نہیں ڈرتے،عوام بھی نہ ڈریں ،میں وضاحت نہیں کررہا، نہ کبھی کسی کو وضاحت کی ،تاہم یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے گزشتہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر بیان کیا گیا،کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج کھلی باتیں ہوں گی کیونکہ کچھ لوگوں کو کھل کر بات بتانا پڑتی ہے۔چاروں طرف سے دروازے بند کردیئے جائیں تو لوگ راستہ نکال ہی لیتے ہیں،ورنہ طاقت کی بنیادپر کسی کی جائز آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، میں کہتا ہوں کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے،آج بھی ہم کڑے سے کڑے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، طاقت کی بات نہیں کی جائے ورنہ اس جلسے کی تعداد سب کے سامنے ہے۔میں جو کہتاہوں وہ کرتا ہوں، ایم کیو ایم بدلہ لینے پرنہیں،معاف کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

نیند میں کمی دماغ کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہے،نئی تحقیق

اسٹاک ہوم …این جی ٹی …نیند میں کمی جسمانی طور پر تو بہت سے مسائل کا سبب بن سکتی ہے مگر اب تو ماہرین نے اسے دماغ کے لئے بھی مضر قرار دیا ہے۔ سوئیڈن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نیند میں کمی دماغ کے لئے سر پر کسی زوردار چوٹ لگنے سے بھی زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند پوری نہ ہونے سے خون میں ایسے مالیکیولز بڑھ جاتے ہیں جودماغ میں خون کی مقدار بڑھانے کا کام کرتے ہیں اور ایسا سر پر شدید چوٹ لگنے کی صورت میں بھی ہوتا ہے۔

چودہ سالہ امریکی ویٹ لفٹر کا اپنے جسمانی وزن سے دوگنا وزن اٹھانے کا ریکارڈ

میری لینڈ… این جی ٹی…اکثر والدین اپنے بچوں کو وزن اٹھانے سے منع کرتے ہیں کہ کہیں اس چکر میں کو ئی ہڈی نہ ٹوٹ جائے لیکن امریکی ریاست Maryland میں ایک بچہ ایسا بھی ہے جو ویٹ لفٹنگ کے میدان میں اپنی پہچان بناچکا ہے۔ چودہ سالہJake Schellenschlager بارہ سال کی عمر سے باقاعدہ طور پر ویٹ لفٹنگ کی تربیت لے رہا ہے جس نے اپنے جسمانی وزن سے دوگنا وزن لفٹ کر کے عالمی ریکارڈ بھی اپنے نا م کر لیا ہے۔Jake نے ابھی اس کم عمری میں فتوحات کا آغاز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر نے کے ساتھ ہی کیا ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان فتوحات میں اضافہ کر نے کیلئے بھی کافی پر جوش ہے۔


بنگلا دیش میں انتخابات ، ہنگامہ آرائی اور فائرنگ،11 افراد ہلاک

ڈھاکا…بنگلا دیش میں عام انتخابات کے دوران زبردست ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات میں پولنگ افسر سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے،200 پولنگ اسٹیشن نذر آتش جبکہ 157 میں ووٹنگ معطل کردی گئی۔ بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ بنگلادیش میں کئی ہفتوں سے جاری ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔دوسری جانب امریکہ، یورپی یونین اور دولت مشترکہ نے بھی بنگلہ دیش میں انتخابات کی نگرانی کرنے کے لیے اپنے مبصرین بھیجنے سے انکار کر دیا۔انتخابی عمل ورنگراں حکومت سے خائف حزبِ مخالف کی بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی سمیت 20 جماعتو ں نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، بنگلہ دیش نیشنل پارٹی سربراہ خالدہ ضیا کو گھر میں نظر بند ہیں اور ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آگئے ہیں۔دارالحکومت ڈھاکا میں پولیس اسٹیشن پربھی دو پیٹرول بم حملے ہوئے جن میں پولیس اہلکارسمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔شمالی ضلع بوگرہ کے پولیس چیف سید ابو صائم کاکہناہے کہ سیکڑوں لوگوں نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر بیلٹ پیپرز کو آگ لگادی اورپولیس اہلکاروں کااسلحہ بھی چھین لیا ۔کل سے اب تک 200 پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا ئی جاچکی ہے ،پر تشدد ہنگاموں میں 11 افراد جان سے گئے۔پارلیمان کی 3 سو نشستوں میں سے 147 پر انتخابات ہورہے ہیں ،جہاں اپوزیشن کے انتخابات میں حصہ نہ لینے پر 153 امیدوار تو بلا مقابلہ ہی جیت چکے ہیں۔دوسری جانب امریکہ، یورپی یونین اور دولت مشترکہ نے بنگلہ دیش میں انتخابات کی نگرانی کرنے کے لیے اپنے مبصرین بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد بنگلہ دیشی حزب مخالف کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات قابلِ اعتبار نہیں ہوں گے۔18 ہزار پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنے کا وقت بنگلہ دیش کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہے۔

غداری کیس کی سماعت کل پھر ہوگی، پرویزمشرف پیش نہیں ہوں گے

اسلام آباد: پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کل پھر ہوگی اور سابق صدر  کل بھی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوں گے.
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی طبیعت بہتر نہیں، وہ اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اپنی ناساز طبیعت کے باعث کل بھی وہ خصوصی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوسکیں گے تاہم عدالت سے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی جائے گی، اس سلسلے میں سابق صدر کی بیماری سے متعلق ڈاکٹرز کی رائے بھی عدالت میں پیش کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف 3نومبر2007 کے غیر آئینی اقدامات پر غداری کا مقدمہ خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہے، 2 جنوری کو اپنے فارم ہاؤس سے عدالت روانگی کے بعد راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد سے وہ فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔