| نئی دہلی …بھارت اور امریکا کے درمیان سفارتی تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا، بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کو کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی سفارت خانے سے کہا گیا ہے کہ وہ 16 جنوری تک امریکن کمیونٹی سپورٹ ایسوسی ایشن کے تحت جاری کاروباری سرگرمیاں بند کردے۔ امریکی سفارت خانے میں قائم ریسٹورنٹ، بیوٹی پارلر، بولنگ کلب کو بھی بند کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ امریکن سینٹرز میں بھارتی فلم کی نمائش سے قبل لائسنس کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے اور امریکی سفارت خانے کی تمام گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی پر اب جرمانہ بھی دینا پڑے گا۔ |
8 جنوری، 2014
بھارت کی امریکی سفارتخانے کو نئی دلی میں تمام تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت
پرویز مشرف جنوری کے آخر میں بیرون ملک جاسکتے ہیں، امریکی اخبار
امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے
سے انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف آئندہ کچھ روز میں بیرون ملک جا سکتے ہیں
تاہم وہ کہاں جائیں گے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔ رپورٹ میں
کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نواز شریف کی سول حکومت کے لئے درد سر بن چکے
ہیں، پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے سے مشرف اور حکومت کے درمیان سرد جنگ
ختم ہوسکتی ہے۔
لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کا بیرون ملک جانا خود
مشرف سمیت تمام لوگوں کے لئے بہتر ہے۔ دوسری جانب پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا
مشرف نے بھی علاج کی خاطر حکومت سے مشرف کے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی
ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو گزشتہ ہفتہ غداری کیس کے لئے عدالت
جاتے ہوئے دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے آرمڈ فورسز ایسٹیٹیوٹ آف
کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں منتقل کیا گیا جہاں وہ اب تک زیر علاج ہیں
اور ان کے باہر جانے یا نہ جانے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے
بعد ہی کیا جائے گا۔
7 جنوری، 2014
قدم پڑتے ہی بجلی پیدا کرنے والے ٹائلز
| لندن …این جی ٹی …بر طانیہ میں ایک کمپنی نے ایسی فلور ٹائلز متعارف کر وائی ہیں جن پرچلتے ہی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔ ان ٹائلز کو ایک مقامی اسکول میں فلور پر نصب کر دیا گیا ہے جس کے اوپر سے بچے چلتے اور لائٹ کو روشن کر نے کیلئے انرجی فراہم کر تے ہیں ۔ فرش پر نصب ٹائلزکی نچلی سطح پر ایک جدید سسٹم نصب کیا گیا ہے جس کے ذریعے جب ان کے اوپر سے بچے چلتے یا حرکت کرتے ہیں تو خود کار نظام کے تحت بجلی کی توانائی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔اس خصوصیت کے باعث یہاں ٹائلز کی بدولت بننے والی بجلی سے ہی رات اور دن کے وقت اس اسکول کے اس مخصوص حصے کے بلب روشن ہو کر اجالا کر تے ہیں |
پی سی بی کا بنگلا دیش کی خراب صورتحال پرایشیا کپ میں شرکت پر خدشات کا اظہار
پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل
کے صدر اشرف الحق کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی
کشیدگی کے باعث تحفظات ہیں، کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، موجودہ
حالات میں پی سی بی کا ایک نمائندہ بھی آئی سی سی کے سیکیورٹی وفد میں شامل
ہوگا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وفد 20 جنوری کو بنگلا دیش کا دورہ کرے
گا جس کی رپورٹ کا جائزہ لےکر حکومتی ہدایت پر ہی ٹیم بنگلا دیش بھجوائی
جائے گی۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش میں 5 جنوری کو عام انتخابات کے
بعد بھی سیاسی کشیدگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی جبکہ پرتشدد مظاہروں اور
جھڑپوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پرویز مشرف ذہنی دباوٴ کا شکار ، دل کی شریان بند
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے دل کی ایک شریان بند ہے،
اس کے علاوہ ان کے دل کی دیگر شریانوں میں کیلشیم کی موجودگی بھی پائی گئی
ہے۔ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور ان کا کندھا بھی صحیح کام نہیں کررہا،
انہیں ریڑھ کی ہڈی میں درد کا بھی مسئلہ ہے، اس کے علاوہ انھیں دانتوں میں
درد اور ہڈیوں میں سوزش کے امراض بھی لاحق ہیں۔ اسپتال میں تعینات ماہرین
قلب پرویز مشرف کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کررہے ہیں اور وہ اس نتیجے پر
پہنچے ہیں کہ پرویز مشرف کی انجیوگرافی کی ضرورت ہےتاکہ بائی پاس سرجری کے
بارے میں فیصلہ کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی وجہ سے
اے ایف آئی سی نے عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ آج جمع
کرائی تھی۔
6 جنوری، 2014
اداکارہ وینا ملک اور اسد بشیر کے نکاح کی تصاویر جاریکر دی گئیں
دبئی
…وینا ملک کے اسد بشیر سے نکاح کی تصویریں منظرعام پر آ گئی ہیں، وینا ملک
کے نکاح میں ان کا حق مہر ایک ہزار ریال رکھا گیا ہے، جو ان کے شوہر اسد
بشیر نے ادا کر دیا ہے،وینا ملک اور بزنس مین اسد بشیر کچھ دن پہلے دبئی کی
عدالت میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ نکاح نامے کے مطابق وینا ملک کا حق
مہر ایک ہزار ریال تھا جو اسد بشیر نے وینا کو ادا کیا۔ وینا ملک اور ان
کے شوہر ان دنوں دبئی میں ہیں۔ وینا ملک نے بتایا کہ انھوں نے اور ان کے
شوہر نے معروف عالم دین مولانا مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور ان کے
ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔ وینا ملک کے مطابق مذہبی رہ نما مولانا
طارق جمیل نے وینا اور ان کے شوہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دفاع وطن کیلئے جان کی قربانی سے بڑی کوئی قربانی نہیں،آرمی چیف
راولپنڈی…آرمی
چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے جان کی قربانی سے بڑی
کوئی قربانی نہیں،جبکہ زخمی جوان ہمارے قومی ہیرو ہیں،قوم کو ان پر فخر
ہے،پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمڈ فورسزانسٹی ٹیوٹ
برائیری ہیبلی ٹیشن میڈی سن راولپنڈی کے دورے کے موقع پر خطاب میں انہوں نے
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش
کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے ری سیٹلمنٹ ووکیشنل
تربیتی سینٹر کا افتتا ح بھی کیا۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)





