راولپنڈی…راولپنڈی
میں ایئرپورٹ کے قریب گریسی لائن میں دھماکے میں3افراد جاں بحق اور ایک
درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے،دھماکا امام بارگاہ کے قریب کیا گیا ۔سی سی پی
او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ گریسی لائن میں خودکش حملہ آورموٹر سائیکل پر
سوار تھا ،جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوارکوروکالیکن
اس نے خودکودھماکے سے اْڑالیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر بھی
شامل ہے۔
17 دسمبر، 2013
Chinese Tomato Beef
Ingredients
- Marinade:
- 1/2 tablespoon sugar
- 1 teaspoon salt
- 1/2 tablespoon light soy sauce or 1 tablespoon dark soy sauce
- 1-2 tablespoons cornflour, mixed with 1 tablespoon water
- 450g beef steak, thinly sliced
- 1 tablespoon oil
- 2 tablespoons chopped garlic
- 1 tablespoon oil
- 1 onion, sliced
- 1 shallots, diced
- 1/4 teaspoon salt
- 2-3 tomatoes, diced
- Sauce
- 2 tablespoons tomato ketchup
- 4 tablespoons tomato puree
- water, as needed
- salt to taste
-
sugar to taste
Directions
- Make the marinade by mixing together the sugar, salt, soy sauce and cornflour slurry. Mix in the beef, allow to marinate for 15 minutes.
- Heat a large frying pan with 1 tablespoon oil. Stir-fry the garlic until aromatic, 2-3 minutes. Add the beef and stir-fry until 70% done, about 3-4 minutes, set aside.
- Heat the same frying pan with 1 tablespoon oil. Stir-fry the onion and shallots with 1/4 teaspoon salt until soft, 3-4 minutes. add the tomatoes, tomato ketchup, tomato puree and stir for 2-3 minutes. Adjust the seasoning accordingly.
- Bring the sauce to the boil. Add the beef, stir to combine and serve.
-
ایک پہئے پر مشتمل برف ہٹا نے کی انوکھی مشین تیار
نیویارک…این
جی ٹی…سردی کے مو سم میں بر ف بار ی کے بعد گھر کے با ہر جمع ہونے والی
برف کو ہٹانا اور صفائی کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ اس مشکل کو حل کرنے کیلئے
امریکی کمپنی نے برف صاف کرنے والی ایک ایسی انوکھی مشین تیار کر لی ہے جو
نہایت تیزی اور صفائی سے گھرکے سامنے جمع برف صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی
ہے۔ ایک پہئے والی اس دلچسپ مشین کا استعمال نہایت آسان ہے جس سے چوٹ لگنے
یا برف پر پھسلنے کا بھی خطرہ نہیں ہے کیونکہ اس کے اگلے حصے میں جمع برف
کو گرانے کیلئے صرف مشین کو ذرا سا اُچھالنے کی ضرورت ہے۔ اپنے انوکھے
ڈیزائن کی بدولت اس مشین کواستعمال کرنے کے بعد تہہ کرکے کہیں بھی رکھا جا
سکتا ہے جو نہایت کم جگہ گھیرتی ہے۔
جوش میں کھو گئے ہوش،شکاری مچھلی کو باہر نکالنے کے بجائے خود پانی میں پھسل گئے
نیویارک…این
جی ٹی…کہتے ہیں کہ جوش میں کبھی بھی ہوش نہیں کھونے چاہئیں ورنہ لینے کے
دینے بھی پڑ سکتے ہیں۔ذرا ان صاحب کو ہی دیکھ لیجئے جو اپنی زوجہ محترمہ کے
ساتھ چھٹی منانے مچھلی کے شکار پر جاپہنچے اور جیسے ہی مچھلی کا نٹے میں
آئی یہ ایسے جوش میں آئے کہ ہوش ہی کھو بیٹھے۔مچھلی کے کانٹے میں پھنستے ہی
خوشی سے جو بے قابو ہوئے تو یہ بھی بھول گئے کہ وہ کشتی میں ہیں اور دھڑام
سے پانی میں جاگرے۔مچھلی ہاتھ میں کیا آنی تھی الٹا اسی کے پاس پانی میں
پہنچ گئے۔
ابلتے تیل میں ہاتھوں ڈال کر مچھلی فرائی کرنے والا بھارتی باورچی
نیودہلی…این
جی ٹی…یوں تو ابلتے ہوئے تیل سے سب ہی گھبراتے ہیں لیکن ان صاحب کو مچھلی
فرائی کرنے کیلئے کسی قسم کے چمچ کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کام کیلئے ان کے
ہاتھ ہی کافی ہیں۔بھارتی دارالحکومت نیو دہلی کے ایک ریسٹورینٹ میں کام
کرنے والا 65سالہ پریم سنگھ نامی باورچی اپنے ہاتھ ابلتے ہوئے تیل میں ڈال
کر مچھلی کو الٹتا پلٹتا ہے اور اور اسے کسی قسم کا نقصان بھی نہیں پہنچتا۔
پریم سنگھ کا کہنا ہے کہ اس نے 25سال قبل غیر اضطراری طور پر ایسا کیا
تھاجس دوران اسے کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں ہوئی جس کے بعد یہ روز کا
معمول بن کر رہ گیا۔
مذاکرات پہلا دیگر حربے آخری آپشن ہونگے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا فیصلہ
اسلام
آباد…اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی
کا اجلاس ہوا جس میں مغربی سرحدوں پر سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا یہ
فیصلہ بھی کیا گیا کہ شدت پسندوں سے مذاکرات پہلا جبکوہ دیگر حربے آخری
آپشن ہوں گے۔اجلاس میں بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری، افغان سرحد پر
سیکیورٹی بڑھانے اور طالبان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق اہم فیصلے کیے
گئے۔بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے اعلیٰ سطح پر دو طرفہ
رابطوں کا مکینزم بنانے اور افغان سرحد پر غیر قانونی نقل وحمل روکنے کے
لیے سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدت پسندوں
کے ساتھ مذاکرات پہلا آپشن ہو گا۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس قومی سلامتی
کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور امن وامان سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ،
بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد یقینی
بنانے کیلئے اقدامات تجویز کیے گئے ۔وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو دونوں
ملکوں کے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات سے متعلق اپنی تجویز پر اعتماد میں
لیا، طالبان کے ساتھ مذاکرات کا موضوع بھی زیر آیا اور فیصلہ کیا گیا کہ
پہلی ترجیح مذاکرات کو دی جائے گی دیگر حربہ آخری آپشن کے طور پر استعمال
ہوں گے ، مغربی سرحد کے دونوں طرف جرائم پیشہ عناصر کی آمدورفت روکنے کیلئے
سیکیورٹی بڑھائی جائے گی جبکہ افغانستان کے ساتھ فوری طور پر تعلقات کی
بحالی کے لیے موٴثر اقدامات کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کراچی
ٹارگٹڈ آپریشن نتیجہ خیزبنانے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون
موٴثربنایاجائے۔
16 دسمبر، 2013
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)





