5 دسمبر، 2013

فاسٹ اینڈ فیورئس 7کی پروڈکشن غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی


ہالی ووڈ…این جی ٹی …ہالی ووڈاسٹار پال واکر کی ناگہانی موت کے بعد یونیورسل پکچرز نے بلاک بسٹر ایکشن سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس سلسلے کی نئی فلم فاسٹ اینڈ فیورئس 7کی پروڈکشن غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔یونیورسل پکچرز کی جانب سے یہ اعلان ٹھیک اُسی دن سامنے آیا ہے جس دن پال واکر کی لاش کے پوسٹمارٹم رپورٹ پیش کی گئی ،جس میں اُنکی موت کی وجہ کار کریش کی شدت اور آگ سے جھلسنابتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آنجہانی پال واکر فاسٹ اینڈ فیورئس سیریز کی فلموں میں وِن ڈیزل کیساتھ مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں