5 دسمبر، 2013

چمن : موٹرسائیکل میں نصب بم کادھماکا، متعدد افراد زخمی

چمن…چمن کے علاقے ٹرنچ روڈ پر دھماکامیں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ٹرنچ روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے سے کئی گاڑیوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔سول اسپتال کے ذرائع نے 7زخمیوں کواسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔علاقے میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے اور جگہ جگہ تباہی کے مناظر نظر آرہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں