اسلام
آباد…وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہحکومت دہشت گردی سے نمٹنے اور بہتر
طرز حکمرانی کیلئے پرعزم ہے۔ دفتر خارجہ میں قائم نئے بلاک کے افتتاح کے
بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی ریاست کیلئے
سفارت کاری اہمیت کی حامل ہوتی ہے، روایتی سفارت کاری میں جدت لانے کی
ضرورت ہے، علاقائی اورعالمی تعاون کیلئے دفترخارجہ کا کرداراہم ہے۔ وزیر
اعظم نے کہا کہ کوئی ملک تنہانہیں رہ سکتا، بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے
ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں اور یورپ کے ساتھ تعلقات کو بھی فروغ دے رہے
ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں اقتدار پرامن طور پر منتقل ہوا، ملک
میں آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے
نمٹنا ہے اور طرز حکمرانی کو بہتربنانا ہے۔نئے بلاک کو سابق وزیرخارجہ
صاحبزادہ یعقوب خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
27 دسمبر، 2013
مشرف کی والدہ کو لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھیجنے کو تیار ہیں، پرویزرشید
اسلام
آباد…حکومت نے پرویز مشرف کو والدہ سے ملوانے کیلیے تعاون کی پیش کش کردی،
وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ مشرف کی والدہ کو پاکستان لانے کے لیے خصوصی
طیارہ بھیجنے کو تیار ہیں، مشرف کو محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا۔مشرف سے
پہلے ڈیل کی نہ اب کریں گے ۔مستقبل کا فیصلہ آزاد عدلیہ کریگی ۔حکومت نے نہ
صرف مشرف کو محفوظ راستہ دینے کا امکان مسترد کردیا بلکہ ان کے ملک میں ہی
رہنے کا جواز بھی فراہم کردیا ہے ، ای سی ایل سے نام نکالوانے کیلیے مشرف
کا ایک موقف یہ بھی تھا کہ وہ اپنی علیل والدہ کی عیادت کیلیے جانا چاہتے
ہیں۔وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی والدہ کو پاکستان
لانے کیلیے خصوصی طیارہ بھیجنے کو تیار ہیں ، حکومت انہیں علاج کیلیے بھی
بھرپور سہولتیں فراہم کرے گی۔پرویز رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرویز مشرف
کے خلاف کیسز کے لیے حکومتی قانونی ٹیم ثبوت عدالتوں میں پیش کرے گی اور
مشرف کے مستقبل کا فیصلہ آزاد عدلیہ کریگی۔
26 دسمبر، 2013
امریکا میں ساڑھے چھہ کلو وزنی بچے کی پیدائش
نیو
یارک…امریکا میں پیدا ہونیوالا ساڑھے چھ کلو وزنی بچہ میڈیا کی توجہ کا
مرکز بن گیا جو دیکھنے میں ایک سال کے بچے جیسا معلوم ہوتا ہے، اس بھاری
بھرکم ماں کے ہاں اسی کے جیسا بچہ پیدا ہوا ہے، ویسے تو اس عورت کے پہلے
بھی دو بچے ہیں لیکن اس جیسے نہیں، جو پیدائش کے وقت ہی ساڑھے چھ کلو کا ہے
اور جسامت میں بھی دوسرے بچوں سے مختلف، عام طور پر پیدائش کے وقت بچوں کا
اوسط وزن ساڑھے تین کلو یا زیادہ سے زیادہ ساڑے چار کلو ہوتا ہے، تاہم اس
بچے کی پیدائش کوئی نیا رکارڈ نہیں، گینز ورلڈ رکارڈ میں دس کلو وزنی بچہ
بھی شامل ہے۔
شمسی طوفانوں کی پیش گوئی کا نظام
برطانیہ کے محکمۂ موسمیات نے عنقریب، خلاء کے موسم کی
پیشگوئی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کی اِس پیشگوئی کے ذریعے،
شمسی طوفانوں پر نظر رکھی جائے گی جو کرۂ ارض کےمواصلاتی نظام کے لیے
خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
خلاء کا موسم شمسی ذرات پر مشتمل ہوتا ہے جن میں
جمع توانائی شمسی طوفان پیدا کرتی ہے۔ سورج کی سطح پر، ہر وقت شعلے اٹھتے
رہتے ہیں۔ جب اِن میں انتہائی زیادہ توانائی جمع ہو جاتی ہے تو یہ سورج سے
چھوٹ کر خلاء میں بکھرتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اِن زرات پر مشتمل گیس
کی مقدار اربوں ٹن اور اِن کی رفتار دسیوں لاکھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔
ہر گیارہ سال بعد، سورج پر شعلے پیدا ہونے کا عمل عروج پر پہنچتا ہے۔ یہی وہ دورانیہ ہوتا ہے جب شمسی طوفان زیادہ پیدا ہوتے ہیں۔
ستمبر اٹھارہ سو انسٹھ کا شمسی طوفان انسانی تاریخ کا بدترین طوفان تھا جس سے جنگلوں میں آگ لگ گئی تھی
خلاء میں شمسی ذرات کے اتار چڑھاؤ کے مطالعے کے
لیے ہی، برطانیہ کے محکمۂ موسمیات نے اِن کی پیشگوئی شروع کرنے کا فیصلہ
کیا ہے۔ کیونکہ خلاء میں موجود مصنوعی سیارے، کرۂ ارض کے مواصلاتی نظام کو
چلاتے ہیں۔ وہ ہِلیں تو کرۂ ارض کے موبائل فون، ٹی وی، ریڈیو سب میں خلل پڑ
سکتا ہے۔ بجلی کے نظام بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ غرض ہر وہ شے، جو کرۂ ارض
کے مقناطیسی نظام کی محتاج ہے، اُسے، سورج سے آنے والے ذرات کا طاقتور
طوفان، سبوتاژ کر سکتا
انیس سو چورانوے کے شمسی طوفان نے دو مصنوعی سیاروں میں خرابیاں پیدا
کردیں تھیں اور کینیڈا میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن بند ہو گئےتھے۔ مارچ انیس
سو نواسی کے شمسی طوفان نے بھی کینیڈا کے وسیع علاقے میں بجلی کی ترسیل میں
خلل ڈال دیا تھا۔ لیکن ستمبر اٹھارہ سو انسٹھ کا شمسی طوفان انسانی تاریخ
کی بدترین یادوں میں سے ایک ہے۔ کارِنگٹن ایونٹ کہلانے والے اِس شمسی طوفان
نے ٹیلی گراف کا نظام درہم برہم کر دیا اور یورپ اور شمالی امریکہ کے
جنگلوں میں آگ لگا دی۔
اُس وقت جب انسانیت کا انحصار ٹیکنالوجی پر اتنا
نہیں تھا جتنا دورِ حاضر میں ہے۔ امریکہ کی نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے دو
ہزار آٹھ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک طاقتور شمسی طوفان، کرۂ ارض
کے مواصلاتی نظام کو دو کھرب ڈالر کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ
دنیا بھر میں انتشار پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔
برطانیہ کے محکمۂ موسمیات کے مطابق، آئندہ چند ماہ
میں، خلائی موسم کی پیشگوئی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ایک ایسے وقت میں، جب
سورج کی حدت، گیارہویں سال کے عروج پر ہے اور خدشات ہیں کہ یہ حدت، نئے
سال میں کسی بھی وقت، شمسی طوفان پیدا کر سکتی ہے۔
ہے۔
عمران خان نے خیبر پختون خوا میں بجلی کا کنٹرول مانگ لیا
پشاور…پاکستان
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وفاقی حکومت کو پیش کش کی ہے کہ بجلی
کا کنٹرول خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔ بجلی چوری کا خاتمہ کیا
جائے گا۔پشاور میں رائٹ ٹو انفارمیشن کے محکمے کی افتتاحی تقریب کے بعد
میڈیا سے گفت گو میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف صوبے میں مکمل طور پر
شفاف بلدیاتی انتخابات کرائے گی۔صوبے میں تمام حلقہ بندیاں قانون کے مطابق
ہوئی ہیں، تحریک انصاف نے کبھی مداخلت نہیں کی۔ انتخابی قوانین وضع کرنے
سے قبل تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے عمران خان کا کہنا تھا کہ
حکمرانوں پر افسوس ہے کہ انہوں نے ڈالروں کے عوض ملکی وقار کا سودا کیا،
نیٹو سپلائی کی بندش پر پارلیمنٹ کی قرار دادیں موجود ہیں، ہم قیام امن کے
لئے امریکا پرپریشر ڈال رہے ہیں، امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، میں پھر
واضح کرتا ہوں کہ ڈرون حملے بند ہونے تک نیٹو سپلائی جانے نہیں دیں گے۔
25 دسمبر، 2013
امریکہ میں بندروں کی کاؤبوائے بن کر کتوں پر سواری
نیویارک…این
جی ٹی…بندر کی شیطانیوں سے تو ہر کوئی بخوبی واقف ہے تاہم بندر کبھی کتے
کے ساتھ چھیڑ خانی کا خیال دماغ میں لائے گا یہ شاید کبھی کسی نہیں سوچا
ہوگا۔امریکی ریاست اوہائیو میں بیس بال کے میچ کے دوران ہو نے والے وقفے
میں کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جہاں دو بندر کاؤ بوائے بن کر کتوں کو
گھوڑا بنائے اس پر سواری کرتے دیکھے گئے ۔ لو گوں کی تفریح کیلئے ان
بندروں کو اسٹیڈیم میں مو جود بکریوں کے پیچھے بھاگنے پر لگا دیا گیا جن کی
اس بھاگ دوڑ کو دیکھ کر سب محظوظ ہو ئے۔ یہ بندروں کی کوئی شرارت نہیں
بلکہ یہ تربیت یافتہ کتے اور بندر ہیں جنھوں نے اس منفرد جگہ پر اس ریس میں
حصہ لے کر سب کو محظوظ کیا۔
لاہور سے اغواء امریکی کی ویڈیو منظر عام پر،رہائی کیلئے اقدامات کامطالبہ
| لاہور…لاہور سے دو سال قبل اغوا ہونے والے امریکی ادارے کے ڈائریکٹر وارن وائن اسٹائن کی وڈیو منظر عام پر آگئی ، انہوں نے صدر اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ القاعدہ سے ان کی رہائی کیلئے مذاکرات کریں۔ افغانستان میں صحافیوں کو ای میل میں بھیجی گئی وڈیو کو واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔ 72 سالہ وارن وائن اسٹائن نے اغواکاروں کی شرائط تو نہیں بتائیں تاہم کہا ہے کہ القاعدہ کے قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدام اس کی آزادی کے لیے پہلا قدم ہوسکتا ہے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف کا کہنا ہے وارن اسٹائن کے پیغام کی تصدیق کی جارہی ہے، اس سے پہلے الظواہری نے رہائی کیلئے پاکستان افغانستان اور یمن میں فضائی حملے روکنے کی شرط رکھی تھی تاہم اوباما انتظامیہ نے مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔ |
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)






